27/09/2026
کیا شہد کا جمنا اس کے جعلی ہونے کی نشانی ہے؟ ایک بڑا مغالطہ اور سچائی! 🍯❄️
پاکستان میں اکثر و بیشتر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر شہد جم گیا یا دانے دار ہو گیا، تو وہ ملاوٹ شدہ یا نالی کی چینی سے بنا نقلی شہد ہے۔ جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے!
سچائی کیا ہے؟
شہد کا جمنا (Crystallization) اس کے ۱۰۰٪ خالص اور قدرتی ہونے کی سب سے بڑی علامت ہے۔
شہد قدرتی طور پر گلوکوز اور فرکٹوز کا آمیزہ ہوتا ہے۔ جب درجہ حرارت کم ہوتا ہے، تو گلوکوز کے ذرات جمنا شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ کوئی کیمیائی تبدیلی نہیں بلکہ ایک بالکل قدرتی عمل (Natural Process) ہے۔
کون سا شہد جمتا ہے اور کون سا نہیں؟
پلوصہ اور دیگر پھولوں کا شہد: ان پھولوں کے شہد کی قدرتی ساخت ایسی ہوتی ہے کہ سردی آتے ہی ان کا جمنا لازمی اور یقینی ہوتا ہے۔
بیری کا شہد (Sidr Honey): بیری کے شہد کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ سردیوں میں شدید گاڑھا تو ہو جاتا ہے، لیکن عام طور پر جمتا نہیں ہے۔
ہر پھول کے شہد کی اپنی کیمسٹری ہوتی ہے، اس لیے ہر جمانے والے شہد کو نقلی سمجھنا محض معلومات کی کمی ہے۔
دنیا بمقابلہ پاکستان!
ترقی یافتہ اور باہر کے ممالک میں جمی ہوئی حالت والے شہد (Creamed Honey) کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور لوگ اسے شوق سے خریدتے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ پروسیسنگ اور ملاوٹ سے پاک خام (Raw) شہد ہے۔ لیکن افسوس کہ ہمارے ہاں شعور نہ ہونے کی وجہ سے اسے "دو نمبر" یا جالی سمجھ کر مسترد کر دیا جاتا ہے۔
سالہا سال کا تجربہ اور ہمارا مشن 🌿
ہم ۲۰۰۶ء سے شہد کے شعبے سے وابستہ ہیں اور مسلسل یہی آگاہی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ قدرتی چیزوں کو ان کی اصل حالت میں قبول کریں۔ ہم آپ تک بغیر کسی ملاوٹ اور گرم کیے بغیر (Unprocessed) خالص شہد پہنچاتے ہیں۔
شہد جم جائے تو گھبرائیں نہیں، یہ قدرت کا اپنا نظام ہے!
📦 خالص اور معیاری شہد حاصل کرنے کے لیے ابھی ان باکس کریں یا واٹس ایپ پر رابطہ کریں 0321 2914336