مرکزی جامع مسجد الرحمن "اختر کالونی"

مرکزی جامع مسجد الرحمن "اختر کالونی" مرکزی جامع مسجد اَلرَّحمٰن (زیرِ تعمیر)
ڈیفینس اختر کالونی مین کورنگی روڈ

26/03/2026

#ماہِ_رمضان میں جو تربیت حاصل کی ہے اپنے اوپر لاگو کرنے کی کوشش کریں..
مفتی سید ضیغم علی گردیزی
اھم اور خوبصورت گفتگو ، ضرور سنیں اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں...

22/03/2026

#عیدالفطر پر اھم پیغام
مفتی سید ضیغم علی گردیزی
مختصر و اھم گفتگو ، خود بھی سنیں اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں...

پابندی ءِ وقت کا خیال کرتے ہوئے شرکت فرمائیں.......
19/03/2026

پابندی ءِ وقت کا خیال کرتے ہوئے شرکت فرمائیں.......

نعمتیں ، رحمتیں ، برکتیں ، وسعتیں  بانٹتا  ہے  خدا ، لیلۃ  القدر   میںعظیم الشان  #محفلِ_شبِ_توبہ بسلسلہ ختمِ قرآن16 مار...
15/03/2026

نعمتیں ، رحمتیں ، برکتیں ، وسعتیں
بانٹتا ہے خدا ، لیلۃ القدر میں

عظیم الشان
#محفلِ_شبِ_توبہ بسلسلہ ختمِ قرآن
16 مارچ بروز پیر 27 ویں شب


محفلِ ختمِ قرآن
فوراً بعد نمازِ تراویح


صلوٰۃ التسبیح / اجتماعی ذکر / مناجات و دعا
شب 2:00 بجے

تمام اھلِ محبت کو شرکت کی دعوت ہے

زیرِ اہتمام:
انتظامیہ کمیٹی جامع مسجد ھٰذا



15/03/2026

ِ_فطر کے احکام و مسائل
مفتی سید ضیغم علی گردیزی
صدقہ ءِ فطر سے متعلق اھم گفتگو ، خود بھی سنیں اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں...


https://youtube.com/?si=ECJpP-sdwiYbZLPJ

  کے دن 2000 افراد کا قبولِ اسلام ، 20 رمضان المبارک یومِ فتحِ مکہ.....
10/03/2026

کے دن 2000 افراد کا قبولِ اسلام ،
20 رمضان المبارک یومِ فتحِ مکہ.....

خلیفہ ءِ پنجم نواسہِ رسول سیدنا امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ تعالٰی عنہنام و نسب اسمِ گرامی:حسنکنیت: ابو محمدالقاب:تقی، نقی،...
04/03/2026

خلیفہ ءِ پنجم نواسہِ رسول سیدنا امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ تعالٰی عنہ

نام و نسب اسمِ گرامی:
حسن
کنیت:
ابو محمد

القاب:
تقی، نقی، زکی، سیّد شباب اہل الجنّۃ، سبطِ رسول، مجتبیٰ، جواد، کریم، شبیہ الرسول، ریحانۃ النبی۔

سلسلۂ نسب اس طرح ہے امام حسن مجتبیٰ بن علی المرتضیٰ بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف اِلٰٓی اٰخِرِہٖ۔

والد: سیّدالاولیاء رضی اللہ تعالٰی عنہ۔
والدہ: سیّدۃ النسآء،سَلَامُ اللہِ عَلَیْہَا۔
نانا: سیّدالانبیاءﷺ ہیں۔

تاریخِ ولادت:
بروز منگل 15؍رمضان المبارک 2ھ، مطابق فروری 625ء کو مدینۂ منوّرہ میں پیداہوئے۔
سرورِ کونین ﷺ کو خوش خبری دی گئی آپ فوراً تشریف لائے، داہنے کان میں اَذان، اور بائیں کان میں اقامت کہی، گھٹی میں لعابِ دہن عطا کیا۔
یہی وجہ ہے کہ شہزادہ جنّت کے نوجوانوں کا سردار ہوا۔

حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالٰی عنہ فرمایا کرتے تھے:
’’واللہ ما قامت النسآء عن مثلِ الحسن بن علی۔‘‘

اللہ کی قسم کسی عورت نے حسن بن علی کی مثل بچہ نہیں جنا۔
(البدایۃ والنہایۃ)

سیرت وخصائص:
سیّدالاسخیا،امام الاولیا،صاحبِ جودو سخا، نورِ نظرِ سیّدۃ النسا، جگرگوشۂ علی المرتضیٰ، راکبِ دوشِ مصطفیٰﷺ، امام المسلمین حضرت امام حسن رضی اللہ تعالٰی عنہ۔

آپ بڑےحلیم، سلیم، رحیم، کریم، متواضع، منکسر، صابر، متوکل اور با وقار تھے، زہد و مجاہدۂ نفس میں مشغول رہتےتھے بہت سخی تھے، کئی مرتبہ اپنے گھر کاسارا سامان اللہ راہ میں تصدق کردیا۔یتیموں، مسکینوں ، اور بیواؤں کی کفالت نصب العین تھا۔

امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے بعد کوفہ میں چالیس ہزارمسلمانوں نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کر کے آپ کوامیر المؤمنین منتخب کیا گیا،
حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خیر پسند طبیعت اورنیک مزاجی کی بدولت مسلمانوں میں خونریزی ہونے سے بچ گئی 5 ربیع الاول 49 ہجری میں آپ مدینہ منورہ میں کسی بدبخت کے زہر کھلانے کی وجہ سے شہادت سے سرفراز ہوئے ۔
(الاکمال فی اسماء الرجال، حرف الحاء، فصل فی الصحابۃ، ص۵۹۰ و اسد الغابۃ، الحسن بن علی،ج ؛ 2،ص13 ۔ 20 ملتقطاً )

کرامات:ـ
ویسے تو حضور اکرم ﷺ کے نواسہ اکبر حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کی زندگی کا ہر لمحہ ہر عمل کرامت ہے کیونکہ دینِ اسلام پر استقامت اور شریعت پر کامل طور پر قائم رہنے کا نام دراصل کرامت ہے لیکن یہاں حصول برکت کے لیے چند کرامات لکھی جا رہی ہیں چنانچہ:ـ

ایک سفر میں آپ کا گزر کھجوروں کے ایک ایسے باغ میں ہوا جس کے تمام درخت خشک ہو گئے تھے ۔ حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایک بیٹے بھی اس سفر میں آپ کے ساتھ تھے آپ نے اسی باغ میں پڑاؤ کیا اور آ پ کا بستر ایک سوکھے درخت کی جڑ میں بچھا دیا گیا اور حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیٹے نے عرض کیا کہ اے ابن رسول اللہ: کاش ۔۔۔ !
اس سوکھے درخت پر تازہ کھجوریں ہوتیں تو ہم لوگ پیٹ بھر کرکھا لیتے۔
یہ سن کر حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے چپکے سے کوئی دعا پڑھی اور تھوڑی ہی دیر میں وہ سوکھا درخت بالکل سرسبز و شاداب ہو گیا اور اس میں تازہ پکی ہوئی کھجوریں لگ گئیں ۔
یہ منظر دیکھ کر ایک شخص کہنے لگا کہ خدا کی قسم یہ تو جادو کا کرشمہ ہے یہ سن کر حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیٹے نے اس کو بہت زور سے ڈانٹا اور فرمایا کہ توبہ کر یہ جادو نہیں ہے بلکہ یہ شہزادۂ رسول کی دعاء کی کرامت ہے پھر لوگوں نے کھجوروں کو درخت سے توڑا اور سب نے خوب پیٹ بھر کر کھایا۔

(روضۃ الشہداء ، باب ۶، ص۱۰۹)

اسی طرح آپ ایک مرتبہ پیدل حج کے لیے جا رہے تھے راستے میں ایک منزل پر قیام فرمایا وہاں آپ کا ایک عقیدت مند حاضر خدمت ہوا اورعرض کیا کہ حضور میں آپ کا غلام ہوں میری بیوی دردِ زِہ میں مبتلا ہے آپ دعا فرمائیں کہ تندرست لڑکا پیدا ہو۔
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ تم اپنے گھر جاؤ تمہیں جیسے فرزند کی تمنا ہے ویسا ہی فرزند تم کو اللہ تعالیٰ نے عطا فرما دیا ہے اور تمہارا یہ لڑکا ہمارا عقیدت مند اور جاں نثار ہوگا وہ شخص جب اپنے مکان پر پہنچا تو یہ دیکھ کر خوشی سے باغ باغ ہوگیا کہ واقعی حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جیسے فرزند کی بشارت دی تھی ویسا ہی لڑکا اس کے ہاں پیدا ہوا۔

(شواہد النبوۃ ، ص۱۷۲ )

خشک درخت پر تازہ کھجوروں کا ایکدم لگ جانا اور عقیدت مند کے گھر میں لڑکی پیدا ہوئی ہے یا لڑکا؟ اور پھر اس بات کو جان لینا کہ یہ لڑکا بڑا ہوکر ہمارا عقیدت مند و جاں نثار ہوگا غور فرمائيے کہ یہ کتنی عظیم اور کس قدر شاندار کرامتیں ہیں ۔
سبحان اللہ کیوں نہ ہو کہ آپ اہلِ بیت میں سے ہیں اور خداوند کی بارگاہ میں بے انتہا مقبول بھی۔

خدا تعالیٰ کے پسندیدہ لوگوں کی جہاں ایسی کرامات ہیں وہیں یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ ان ہستیوں کی بے ادبی تو کجا اگر ان کے مزار کی بھی بے ادبی کی جائے تو ایسی سزا ملتی ہے کہ جسکو اہل زمانہ یاد رکھتے ہیں چنانچہ :ـ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ ایک بدبخت شخص نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے مزار مبارک پر (بدبختی سے) پیشاب کر دیا تو وہ اسی وقت پاگل اور مجنون ہو گیا اور مرتے دم تک کتوں کی طرح بھونکتا رہا پھر مرنے کے بعد اسکی قبر سے کتے بھونکنے کی آواز سنی جاتی تھی ۔

(تاریخ دمشق لابن عساکر ،ج 13 ص305 ،الحسن بن علی رضي اللہ عنہما )
(تاریخ دمشق لابن عساکر ،ج 13 ص305 ،الحسن بن علی رضي اللہ عنہما )

03/03/2026

#الحمدللٰہ_علیٰ_احسانہ
ٰن (اختر کالونی) کی تعمیر و ترقی کا کام شروع ہو چکا ہے ،
گراؤنڈ فلور اور بیسمنٹ کے پلستر اور فنشنگ کا کام کیا جا رہا ہے، اس وقت تک شاندار و مضبوط بیسمنںٹ اور اس کی چھت ، گراؤنڈ فلور کی چھت اور فرسٹ فلور کی آدھی چھت اور ستونوں کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے ،
انشاءاللہ تعالٰی یہ اسلام کا عظیم الشان مرکز کہ جس میں پنجگانہ عبادات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مرد و زن کے لئے تعلیمِ دینِ متین و خدمتِ خلق کے مختلف شعبہ جات میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا ،
ان تمام امور کی انجام دہی کے لئے آپ کے تعاون کی شدید ضرورت ہے ،
اپنے لئے دنیا و آخرت کی فلاح و نجات اور مرحومین کے لئے صدقہ ء جاریہ کے طور پر مسجد شریف کے تعمیراتی کاموں میں خود بھی شامل ہوں اور دوست احباب کو بھی دعوت پیش فرمائیں...

For Mor update please Like Official Facebook // WhatsApp Group & Share to all

WhatsApp Group link
https://chat.whatsapp.com/BUEfma9y3AU9btw5kTugwA

page link
https://www.facebook.com/share/1FYS5xqot6/

🌹 سیرت و کردار ام المؤمنین سیدہ خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہاسیدہ خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا اسلام کی پہلی خاتون، رسولِ ا...
28/02/2026

🌹 سیرت و کردار ام المؤمنین سیدہ خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا

سیدہ خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا اسلام کی پہلی خاتون، رسولِ اکرم ﷺ کی پہلی زوجۂ مطہرہ اور امتِ مسلمہ کی عظیم ماں ہیں۔ آپ کا کردار ایمان، وفاداری، ایثار اور صبر کی روشن مثال ہے۔

🌸 تعارف اور نسب :
آپ کا نام خدیجہ بنت خویلد تھا۔ آپ قریش کے معزز اور مالدار خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ آپ اپنی پاکدامنی، دیانت اور اعلیٰ اخلاق کی وجہ سے مکہ میں “طاہرہ” کے لقب سے مشہور تھیں۔

نکاحِ رسول ﷺ :
جب آپ نے رسولِ اکرم ﷺ کی دیانت، سچائی اور امانت کو دیکھا تو آپ نے نکاح کی خواہش ظاہر کی۔ اس وقت حضور ﷺ کی عمر 25 سال اور آپ رضی اللہ عنہا کی عمر تقریباً 40 سال تھی۔ یہ نکاح محبت، اعتماد اور باہمی احترام کی بہترین مثال تھا۔
آپ رضی اللہ عنہا نے 25 سالہ ازدواجی زندگی میں کبھی حضور ﷺ کو کسی بات سے رنجیدہ نہیں کیا۔ حضور ﷺ نے بھی آپ کی زندگی میں کوئی دوسرا نکاح نہیں فرمایا۔

قبولِ اسلام میں سبقت:
جب غارِ حرا میں پہلی وحی نازل ہوئی اور حضور ﷺ گھبراہٹ کے عالم میں گھر تشریف لائے تو سب سے پہلے جس شخصیت نے آپ ﷺ کو تسلی دی وہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا تھیں۔
آپ نے فرمایا:
“اللہ کی قسم! اللہ آپ کو ہرگز رسوا نہ کرے گا، آپ صلہ رحمی کرتے ہیں، سچ بولتے ہیں، کمزوروں کا بوجھ اٹھاتے ہیں…”
یوں آپ اسلام قبول کرنے والی پہلی شخصیت بنیں۔

دین کے لیے قربانیاں :
آپ نے اپنا سارا مال دینِ اسلام کی خدمت میں پیش کر دیا۔ شعبِ ابی طالب کے سخت ترین محاصرے میں تین سال تک بھوک، پیاس اور تکلیفیں برداشت کیں۔
آپ کی مالی اور اخلاقی مدد نے اسلام کی ابتدائی دعوت کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

رسول اللہ ﷺ سے محبت :
حضور ﷺ کو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے بے پناہ محبت تھی۔ آپ ﷺ فرمایا کرتے تھے:
“مجھے خدیجہ کی محبت عطا کی گئی ہے۔”
جب آپ کا وصال ہوا تو حضور ﷺ کو شدید صدمہ پہنچا، اسی سال کو عامُ الحزن (غم کا سال) کہا جاتا ہے۔

بطور ماں :
آپ تمام اولادِ رسول ﷺ کی والدہ ہیں سوائے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کے۔
خصوصاً فاطمہ الزہراء رضی اللہ عنہا جیسی عظیم بیٹی کی تربیت آپ ہی کا فیضان ہے۔

فضیلت :
حدیث میں آتا ہے کہ جبرائیل علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے سیدہ خدیجہ کو جنت میں موتیوں کے محل کی بشارت دی، جہاں نہ کوئی شور ہوگا نہ تکلیف۔

سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے کردار کے نمایاں پہلو :

ایمان میں سبقت
شوہر کی کامل وفاداری
مالی ایثار
صبر و استقامت
اعلیٰ اخلاق و پاکدامنی
دعوتِ دین میں عملی تعاون

ہمارے لیے پیغام :
سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی زندگی ہمیں سکھاتی ہے کہ:
کامیاب ازدواجی زندگی باہمی اعتماد اور احترام سے بنتی ہے۔
دین کی خدمت میں مال و جان کی قربانی سعادت ہے۔
مشکل وقت میں حوصلہ اور صبر سب سے بڑی طاقت ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ام المؤمنین سیدہ خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کی سیرت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین

26/02/2026

Biwi Ke Faraiz Aur Zimmedariyan - M***i Zaigham Ali Gardezi
بیوی کے فرائض اور ذمہ داریاں

20/02/2026

رمضان المبارک کی فضیلت اور اس کی برکات کے حصول کا طریقہ
مفتی سید ضیغم علی گردیزی
روزوں کے فضائل و فوائد پر خوبصورت گفتگو ، خود بھی سنیں اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں...


https://youtube.com/?si=ECJpP-sdwiYbZLPJ

 یکم رمضان المبارک تا انتہاءِ رمضان #آئیے....! تعلیماتِ قرآن سے اپنی زندگی کو سنواریں ،ہو سکتا ہے یہ زندگی کا آخری رمضان...
17/02/2026


یکم رمضان المبارک تا انتہاءِ رمضان

#آئیے....! تعلیماتِ قرآن سے اپنی زندگی کو سنواریں ،
ہو سکتا ہے یہ زندگی کا آخری رمضان ہو۔۔۔!


ڈاکٹر مفتی سید ضیغم علی گردیزی (ARY Qtv)
امام و خطیب جامع مسجد الرحمٰن


بعد نمازِ عشاء (15 منٹ)
نمازِ تراویح میں تلاوت کردہ آیات کا تفسیری خلاصہ

#درسِ_سیرتِ_خاتم_الانبیاء
بعد نمازِ فجر (10 منٹ)
نبی پاک علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پاکیزہ سیرتِ مبارکہ کا مرحلہ وار بیان

ِ_درود
بعد نمازِ عصر (5 منٹ)

#درسِ_فقہ
(سوال و جواب کی نشست)
بروز اتوار بعد نمازِ ظہر

#محفلِ_نعت_و_ذکر
بعد نمازِ جمعہ (15 منٹ)


انتظامیہ مرکزی جامع مسجد الرحمنٰ "اختر کالونی" سیکٹر A

For more updates & Islamic info please like Facebook official page
https://www.facebook.com/share/14c1nkQWNgY/

Join WhatsApp official Group
https://chat.whatsapp.com/BUEfma9y3AU9btw5kTugwA?mode=gi_t

Address

ڈیفینس اختر کالونی مین کورنگی روڈ نزد نادرا میگا سینٹر
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مرکزی جامع مسجد الرحمن "اختر کالونی" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share