22/08/2026
اظہارِ تشکر و مسرت
ہمارے دوست، ہمارے بھائی کربلائی ناصر علی اور مسجد و امام بارگاہِ امامیہ مغل ہزارہ منگھوپیر کے مخلص خادم، جو امام بارگاہ کے ہر کام میں خلوصِ دل کے ساتھ ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اور اپنی بساط کے مطابق خدمتِ اہلِ بیتؑ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، چند روز قبل طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
الحمدللہ مولا کے کرم اور آپ سب دوستوں کی دعاؤں سے کربلائی صاحب صحتیاب ہو کر اپنے گھر واپس آچکے ہیں۔
ہم بارگاہِ پروردگار میں شکر ادا کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ مولا انہیں ہمیشہ صحت و سلامتی عطا فرمائے اور خدمتِ اہلِ بیتؑ کے اس جذبۂ خلوص کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔
آپ سب دوستوں کا ان کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
پروردگار آپ سب کو صحت، سلامتی اور خوشیوں کے ساتھ آباد رکھے۔
🤲🏻 یا اللہ بحقِ محمدؐ و آلِ محمدؑ، سب کو صحت و سلامتی عطا فرما۔ آمین