Hikmat-e-Quran Institute

Hikmat-e-Quran Institute اصطلاحات قرآن، قوانینِ قرآن،معاشیاتِ قرآن اور اخلاقیات قرآن

حکمت قرآن کے موضوع پر ہائر ایجوکیشن/تخصص کا یہ پہلا ادارہ ہے، جہاں مدارس کے فارغ التحصیل علماء اور دیگر شعبوں کے گریجوئیٹس کو قرآن مجید کی حکیمانہ تعلیمات کے ایک جامع کورس کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو اس ادارہ سے استفادہ کیلئے تین مزید کورس فاصلاتی ذرائع سے کرائے جارہے ہیں۔
حکمت قرآن انسٹیٹیوٹ کا مقصد ہے کہ، انسانیت کیلئے اللہ تعالیٰ کی بھیجی ہوئی آخری ہدایت اور ر

ہنمائی کی سرچشمہ کتاب قرآن حکیم کی تعلیمات اور اس کی علمی و عملی حکمت سے عہد حاضر کے انسانوں کو مؤثر طریقہ سے بہرہ ور کیا جائے ۔ اسی طرح یہاں سے ایسے حکیم و مدبر علماء اور مثالی افرادتیار کیے جائیں، جو عہد حاضر کے انسانی مسائل کو سمجھنے کا پختہ شعور اور عمل کی لگن رکھتے ہوں۔ اسی طرح سماج کیلئے ایسے پختہ اور باشعور مسلمان پیدا ہوں جو اپنے شعبوں خواہ اسلامی نسبت سے ایک مثالی حوالہ بنیں۔ کیونکہ ایسے ہی حکیم و مدبر علماء اور مثالی افراد سماج میں تبدیلی کے اہم کام سرانجام دے سکتے ہیں۔
قرآن حکیم میں تعلیم دی گئی ہے کہ دین اسلام،ایمان، جہداور دعوت کے عملی ، تعلیمی اور تربیتی طریقوں سے دنیا بھر کے ادیان و افکار پر غلبہ حاصل کرے گا۔ قرآن کا وعدہ حق ہے، ضرورت فقط پختہ شعور اور عمل کی ہے۔ پیغمبر اسلام ﷺ اور انکی تیارکردہ جماعت ایک دور میں تعلیم، تربیت اور حکمت کے ذریعہ انسانوں کی رہبری اور اصلاح معاشرہ کیلئے ان کامرانیوں سے سرفراز ہوئی۔ ہم چاہتے ہیں کہ قرآن کے اس نور اور حرارت سے عہد حاضر کے لوگوں کو بہرہ ور کریں۔
حکمت قرآن انسٹیٹیوٹ کے توسط سے کرہ ارض پر موجودہ علما اور عوام کو قرآن حکیم کی حکمت سے بہرہ ور کر کے مختلف ابلاغی ذرائع سے گھر بیٹھے یہ سہولت میسر کی جا رہی ہے۔ اسی طریقے کے تحت مطلوبہ سیلبس کی کتب، انسٹیٹیوٹ کی طرف سے داخلہ لینے والوں کو ویب سائیٹ پر مہیا کی جا رہی ہیں اور پاکستان میں مرحلہ وار پوسٹ کے ذریعہ بھیجی جارہی ہیں۔ اسکے ساتھ ان کتب سے استفادہ کیلئے رہنما طریقہ ء کار پر مشتمل مواد بھیجا جا رہا ہے۔ سیلبس کے امتحانی پرچے بھی وقتاًفوقتاً بھیجے جا تے ہیں اور شاگرد وہ پرچے حل کرکے انسٹیٹیوٹ کو ارسال کرتے ہیں ۔
حکمت قرآن انسٹیٹیوٹ کی طرف سے ایسی تعلیمی کوششوں کے نتیجے میں مختلف اداروں سے وابستہ افراد کو حکمت کی روشنی میں ایک اعلیٰ نصب العین حاصل ہو جائے گا۔ پھر وہی لوگ قرآن کے کامل عملی الاہیاتی و سماجی شعور سے جہاں ایک طرف سماج کیلئے اپنی ذمیدارانہ کردار کی ادائیگی سے حسنۃ فی الدنیا کی نعمتوں سے بہرہ ور ہونگے وہاں حسنۃ فی الآخرۃ کی سعادت و کامرانیاں بھی ان کا مقدر بن جائیں گی، جن کا وعدہ اس دنیا کی مثالی عملی زندگی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے مؤمنوں سے کردیا ہے۔
آپ خود دینی علوم کے فارغ التحصیل عالم ہیں یا عصری علوم سے فارغ اسکالر، ڈاکٹر، انجنیئر، استاذ، یا زندگی کے کسی بھی شعبہ میں سرگرم عمل ہیں،ابھی کسی تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم ہیں یا دینی تعلیمی سفر میں ہیں۔ اگر آپ زندگی کو ایک نصب العین اور مقصد عطا کرکے قرآن و سنت کی روشنی میں انقلاب ، تبدیلی اور بیداری کے خواہشمند ہیں تو پھر حکمت و دعوت قرآن کے اس مشن میں شریک ہوجائیے۔

06/06/2026
قرآنیات جو وڏو عالم جناب جسٽس رٽائرڊ شھزادو شیخ صاحب معاشیات قرآن ڪورس جي پھرین ڏینھن ھیوسٽن مان آن لائن لیڪچر ڏئي رھیو ...
07/02/2026

قرآنیات جو وڏو عالم جناب جسٽس رٽائرڊ شھزادو شیخ صاحب معاشیات قرآن ڪورس جي پھرین ڏینھن ھیوسٽن مان آن لائن لیڪچر ڏئي رھیو آھي

الحمدللہ اڄ معاشیات قرآن ڪورس جو باقاعدہ آغاز ٿي ویو آھي، ھي ڪورس اٺ ڏینھن ھلندو۔ الاستاذ نور احمد میمڻ پنھنجي پھرین ڪلا...
07/02/2026

الحمدللہ اڄ معاشیات قرآن ڪورس جو باقاعدہ آغاز ٿي ویو آھي، ھي ڪورس اٺ ڏینھن ھلندو۔ الاستاذ نور احمد میمڻ پنھنجي پھرین ڪلاس سان ڪورس جو افتتاح ڪیو۔

Address

Hikmate Quran Institute, Highway Colony, Maulana Ubaidullah Sindhi Road, Sector 18-C, Scheme/33
Karachi
75000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hikmat-e-Quran Institute posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Hikmat-e-Quran Institute:

Share