Its Brira

Its Brira The belief that PROPHET MUHAMMADص designated "ALI IBN ABI TALIBع" as his successor.

Centered on the leadership of the Imams from the Ahl al-Baytع , and following the guidance of the "TWELVE IMAMS" 🙌❤️✨

ماہِ ذوالحج کا چاند 🌙اورجَشنِ عَقد♥️ "مولائےکائنات ع و سَیَّدۃُالنِّساءالعَالَمِین ع" بہت بہت مبارک 🌹
17/05/2026

ماہِ ذوالحج کا چاند 🌙اور
جَشنِ عَقد♥️ "مولائےکائنات ع و سَیَّدۃُالنِّساءالعَالَمِین ع" بہت بہت مبارک 🌹

08/05/2026

وعلیکم السلام و رحمت اللہ
اہل تشیع کے ہاں ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کی نمازیں ایک ساتھ (جمع کر کے) پڑھنا ایک مستند شرعی عمل ہے، جو قرآن، سنتِ نبوی ﷺ اور احادیثِ ائمہ اہل بیت علیہم السلام سے ثابت ہے۔
اس تحقیق کو ہم چند اہم نکات میں تقسیم کر سکتے ہیں:
1. قرآن مجید کی روشنی میں
قرآن مجید میں نمازوں کے اوقات کے بارے میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:
أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَىٰ غَسَقِ اللَّيْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ... (سورہ اسراء، آیت 78)
"نماز قائم کریں سورج کے ڈھلنے (زوال) سے رات کی تاریکی تک، اور فجر کا قرآن (نمازِ فجر)۔"
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے نمازوں کے تین وقت بیان فرمائے ہیں:
دلوک الشمس (زوال کا وقت): یہاں سے ظہر اور عصر کا وقت شروع ہوتا ہے۔
غسق اللیل (رات کی تاریکی): یہاں سے مغرب اور عشاء کا وقت شروع ہوتا ہے۔
قرآن الفجر: نمازِ فجر کا وقت۔
اگر پانچوں نمازوں کے وقت الگ اور جداگانہ ہونا "واجب" ہوتا، تو قرآن میں پانچ اوقات کا ذکر ہوتا۔

2. سنتِ نبوی ﷺ (اہل سنت کی معتبر کتب سے)
دلچسپ بات یہ ہے کہ نمازیں جمع کر کے پڑھنا صرف شیعہ کتب میں نہیں، بلکہ اہل سنت کی معتبر ترین کتب (صحاحِ ستہ) میں بھی موجود ہے۔
صحیح مسلم میں روایت ہے:
"رسول اللہ ﷺ نے مدینہ میں ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کی نمازیں ایک ساتھ پڑھیں، جبکہ نہ کوئی خوف تھا اور نہ ہی بارش ہو رہی تھی۔"
جب ابن عباسؓ سے پوچھا گیا کہ نبی کریم ﷺ نے ایسا کیوں کیا؟ تو انہوں نے جواب دیا: "تاکہ آپ کی امت مشقت (تکلیف) میں نہ پڑے۔"
(حوالہ: صحیح مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین، باب الجمع بین الصلاتین فی الحضر)
صحیح بخاری میں بھی ایسی روایات موجود ہیں جن میں ذکر ہے کہ نبی ﷺ نے بغیر کسی سفر یا عذر کے نمازیں جمع کیں۔

3. وقتِ فضیلت اور وقتِ جواز کا فرق
اہل تشیع کے نزدیک ہر نماز کا ایک وقتِ فضیلت ہے اور ایک وقتِ جواز۔
وقتِ فضیلت: بہتر ہے کہ ظہر کو اس کے اول وقت میں اور عصر کو اس کے مخصوص فضیلت والے وقت میں پڑھا جائے۔
وقتِ جواز: شرعی طور پر ظہر کا وقت شروع ہوتے ہی عصر کا وقت بھی شروع ہو جاتا ہے (ظہر کے فوراً بعد)۔ اسی طرح مغرب کے فوراً بعد عشاء کا وقت داخل ہو جاتا ہے۔
ہم "وقتِ جواز" پر عمل کرتے ہوئے نمازیں جمع کرتے ہیں تاکہ مومنین کے لیے آسانی ہو، خاص طور پر آج کے دور میں جہاں ملازمت اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے پانچ بار الگ الگ وقت نکالنا ہر ایک کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔

4. اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات
امام جعفر صادق علیہ السلام سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو آپؑ نے فرمایا کہ جب زوال ہوتا ہے تو ظہر اور عصر دونوں کا وقت داخل ہو جاتا ہے، سوائے اس کے کہ ظہر عصر سے پہلے پڑھی جائے۔ ائمہ طاہرینؑ نے ہمیشہ امت کے لیے اس آسانی کو برقرار رکھا۔

ایک عورت اپنی اولاد ،شوہر ، بھائی کو شہادت کے لائق تیار کرتی ہے ،جو ایک شہادت سے دس گنا زیادہ بہتر ہے۔۔~ استاد علیرضا پن...
27/04/2026

ایک عورت اپنی اولاد ،
شوہر ، بھائی کو شہادت کے لائق تیار کرتی ہے ،
جو ایک شہادت سے دس گنا زیادہ بہتر ہے۔۔
~ استاد علیرضا پناهيان


najaf mashhad

‏انقلاب لانے میں سب سے بڑا کردار ماؤں کا ہے۔!ماں کی گود انسانیت سازی کا پہلا مدرسہ ہے۔ اگر اس مدرسے میں صالح انسان پروان...
19/04/2026

‏انقلاب لانے میں سب سے بڑا کردار ماؤں کا ہے۔!
ماں کی گود انسانیت سازی کا پہلا مدرسہ ہے۔ اگر اس مدرسے میں صالح انسان پروان چڑھیں، تو دنیا کی اصلاح ممکن ہے۔۔۔۔!🤍

• پاکستان جو اسلام کے نام پر بنا، وہاں کی میڈیا نمائندگی میں مغربی لبادے کی تقلید نے عوام کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔• ...
12/04/2026

• پاکستان جو اسلام کے نام پر بنا، وہاں کی میڈیا نمائندگی میں مغربی لبادے کی تقلید نے عوام کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔
• یہ بحث اب فرقوں سے نکل کر "عمل" پر آ گئی ہے۔ جنہیں ہم کمزور سمجھتے تھے، وہ اپنے کردار اور وضع قطع میں ہم سے زیادہ مضبوط نکلے

10/04/2026

What a man — a true leader, a powerful speaker, and a perfect diplomat
👌❤🇮🇷

آخے ہم حفاظت کریں گئے مکہ اور مدینہ کی۔۔ہم ہیں خادم الحرمین الشریفین ۔!جن کو اپنی حفاظت کے لیے کبھی  #پاکستان کبھی  #امر...
05/04/2026

آخے ہم حفاظت کریں گئے مکہ اور مدینہ کی۔۔
ہم ہیں خادم الحرمین الشریفین ۔!
جن کو اپنی حفاظت کے لیے کبھی #پاکستان کبھی #امریکہ اور کبھی #یوکرین سے معاہدہ کرنا پڑ رہا ہے وہ بھی کہتے ہیں کے ہم خادمِ اعلی ہیں😂
ہنسی تو مجھے ان حضرات پہ آتی ہے جو ان بدو عربیوں کی تعریفیں کرتے رہتے ہیں اور اس خادمیت کو #اللہ کی رحمت اور ایمان کی دلیل ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں
اور چورن بیچتے ہیں کے ہم صرف اللہ کو پکارتے ہیں جبکہ یہ خود اپنی حفاظت کے لیے خود کو کافروں کا محتاج سمجھتے ہیں😂
امت پہ مشرک ہونے کے فتوے اور خود کبھی یا امریکہ مدد یا یوکرین المدد😂

بے شک خدا جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت 🤔( اب وہ میرے تلوے چاٹے گا ) ٹرمپ کے یہ تاریخی الفاظ بن سلمان کے کانوں میں مر...
29/03/2026

بے شک خدا جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت 🤔
( اب وہ میرے تلوے چاٹے گا ) ٹرمپ کے یہ تاریخی الفاظ بن سلمان کے کانوں میں مرتے دم تک گونجتے رہیں گے ۔۔۔
اگر دولت و ثروت عزت کی ضمانت ہوتیں تو کوئی فاحشہ رقاصہ جسم فروش عزت سے محروم نا ہوتی ۔
آخر کیا ملا تجھے ایک مسلمان ملک کو تباہ کرنے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود ذلت و رسوائی کو چن کر 🤔

یہ کون ہے؟یہ کیسا آدمی ہے؟! 🇮🇷کرنل ابراہیم ذو الفقاری… ایران میں "مرکز خاتم الانبیاء" کے مرکزی فوجی ترجمان۔پاسد_اران انق...
28/03/2026

یہ کون ہے؟
یہ کیسا آدمی ہے؟! 🇮🇷
کرنل ابراہیم ذو الفقاری… ایران میں "مرکز خاتم الانبیاء" کے مرکزی فوجی ترجمان۔پاسد_اران انقلاب کا ڈی جی ایس پی آر۔
شاید آپ نے گزشتہ دنوں ان کا نام سنا ہو، لیکن کہانی صرف فوجی بیانات تک محدود نہیں ہے۔
30 سے 40 سال کے قریب عمر کا ایک نوجوان، کرنل کے عہدے پر، جو چار زبانیں روانی سے بولتا ہے:
فارسی، عربی، انگریزی اور عبرانی۔
جی ہاں… وہ اسرائیل اور امریکہ کو انہی کی زبان میں پیغاماتِ بازدار (deterrence) دیتا ہے!
غیر معمولی تعلیمی پس منظر (جیسا کہ بتایا جاتا ہے):
علم فلسفہ۔رياضي۔ٹیکنالوجی۔علوم دینیہ حوزہ علمیہ قم المقدسہ کا ادنی سا طالب علم۔
لیکن سب سے اہم بات:
جب ایک ہی دن میں بڑے کمانڈرز کو شہید کیا گیا اور کہا گیا کہ ایران نے اپنی طاقت کھو دی ہے، تو یہ ہی استقامت کی آواز بنا جس نے کہا:
"جنگ کا فیصلہ میدان کرتا ہے، سوشل میڈیا نہیں۔"
صرف ایک ہفتے میں، وہ ایک فوجی ترجمان سے مشرقِ وسطیٰ میں میڈیا کی ایک نمایاں شخصیت بن گیا۔
اور یہ تعریف صرف اس کی غیر معمولی صلاحیتوں کی وجہ سے نہیں تھی…
بلکہ اس لیے کہ مشرقِ وسطیٰ، جو جنگوں، ٹارگٹ کلنگ اور کمزوری سے تھک چکا ہے، اسے اس میں ایک امید نظر آئی۔
ایک ایسی امید کہ ایک نوجوان لیڈر، جو فلسفیانہ حکمت اور فوجی سختی کو یکجا کرتا ہو، اور اپنے دشمنوں کی زبان میں اعتماد کے ساتھ بات کرتا ہو، بغیر ہچکچاہٹ کے بازدار کی جنگ کی قیادت کر سکتا ہے۔
ایک ایسے لمحے میں جب سب لوگ کسی زوال کے منتظر تھے، اس نے بحران میں پیدا ہونے والی قیادت کی مثال پیش کی، نہ کہ محلات میں۔
مشرقِ وسطیٰ حقیقی طاقت کا احترام کرتا ہے… اور اس شخص نے کمزور ترین لمحوں میں اس طاقت کو مجسم کیا۔
ابراہیم ذو الفقاری کو ایران کی فوجی آواز سمجھا جاتا ہے، جو دنیا کے لیے پیغام دیتی ہے، اور وہ ایران کی اعلیٰ فوجی قیادت کا نیا چہرہ بن کر سامنے آیا ہے۔
اس کا انداز ایک پیچیدہ ابلاغی حکمتِ عملی پر مبنی ہے:
"پہلے دھمکی، پھر اثر کا ثبوت"
یہ انداز دشمن اور عوام دونوں کو انتظار کی کیفیت میں رکھتا ہے۔
سکیورٹی میڈیا کے نقطۂ نظر سے، ذو الفقاری کا انداز "فوجی فہم کی مینجمنٹ" میں آتا ہے، جہاں مقصد صرف معلومات دینا نہیں بلکہ دشمن اور عوام کے ذہن میں صلاحیت اور نیت کا تصور بنانا ہوتا ہے۔
پہلا بیان ایک توقع پیدا کرتا ہے، جبکہ دوسرا بیان نتیجے کے اثر کو مزید نمایاں کرتا ہے۔
وہ اپنی گفتگو میں بہت کم الفاظ استعمال کرتا ہے، مگر وہ براہِ راست ہوتے ہیں اور طاقت اور نتیجے کا واضح پیغام دیتے ہیں—یہ انداز فوجی ابلاغ کے نظریات سے ہم آہنگ ہے۔
ذو الفقاری نے فوجی ترجمان کو محض بیان دینے والے سے بڑھا کر میدانِ جنگ کا حصہ بنا دیا ہے، جہاں خود خطاب بھی جنگی عمل کا حصہ بن جاتا ہے:
دھمکی → میڈیا میں انتظار → دھمکی کا عملی ثبوت → طاقت کی تصویر کو مضبوط کرنا
ابراہیم ذو الفقاری "آپریشنل اسپوکس مین" (Operational Spokesman) کی ایک مثال ہے، جو فوجی ابلاغ کا ایک جدید انداز ہے اور زمینی فوجی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ کام کرتا ہے۔

*دنیا میں کسی کے لیے روئیں تو تکلیف بڑھ جاتی ہے۔۔۔* 🫠 *لکین یقین جانیں جب  آقا کریمﷺ کی یاد میں رویا جائے تو ایسا لگتا ج...
26/03/2026

*دنیا میں کسی کے لیے روئیں تو تکلیف بڑھ جاتی ہے۔۔۔* 🫠
*لکین یقین جانیں جب آقا کریمﷺ کی یاد میں رویا جائے تو ایسا لگتا جیسے روح تک کو تازگی مل گئی🥹*
*یہ آنسو اپنے ساتھ نہ صرف ہمارے تمام دنیاوی غم بہا کر لے جاتے ہیں بلکہ ہمارے باطن کی بھی صفائی کر دیتے ہیں*
پتہ ہے کیوں۔۔۔۔؟؟؟
*کیونکہ یہ آنسو عام آنسو نہیں ہوتے۔۔۔اِن سے وابستہ محبوبِ خداﷺ کی یادیں ہوتی ہیں🥹گویا کہ یہ آنسو ذکرِ حبیب کر رہے ہوتے،یہ ایک ایک اشک گویا آقاﷺ سے عرض کر رہا ہوتا کہ آقاﷺ نظرِ کرم،آقاﷺ نظرِ کرم😭*
*کتنا سرور ملتا ہے ناں آقاﷺ کی یاد میں اشک بہانے سے🥹*
کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے۔۔۔
*رونے والی آنکھیں مانگو ،رونا سب کا کام نہیں۔۔۔* 🥹
*ذکرِ محبت عام ہے لیکن سوزِ محبت عام نہیں*🍂🥺❤‍🩹

شیعہ پاکستان چھوڑ دیں؟کیا انہوں نے کبھی تاریخ کو دیکھا ہے؟یہ وہ  شیعہ افراد تھے جن کی وجہ سے پاکستان بنا تھا،جنہوں نے اس...
23/03/2026

شیعہ پاکستان چھوڑ دیں؟
کیا انہوں نے کبھی تاریخ کو دیکھا ہے؟
یہ وہ شیعہ افراد تھے جن کی وجہ سے پاکستان بنا تھا،
جنہوں نے اس ملک کی بنیاد رکھی اور اس کی جڑوں کو مضبوط کیا،
بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی قیادت نہیں دیکھی؟
مادرِ ملت فاطمہ جناح کی قربانیاں نہیں یاد؟
سر آغا خان سوم صدر مسلم لیگ کی سیاسی جدوجہد بھول گئے ؟
راجہ محمود آباد کی مالی خدمات، 1946 میں مسلم لیگ کو انتخابات کے لیے مالی مدد دینے والے کو بھول گئے ؟
سیٹھ محمد علی حبیب کی معاشی مدد، جب پاکستان کے پاس پیسے نہیں تھے, 80 ملین روپے بھول گئے ؟
مرزا احمد اصفہانی کی ادارہ سازی، ایکسپورٹ کو بھول گئے ؟
اسکندر مرزا کی ریاستی ذمہ داریاں بھول گئے ؟
جنرل محمد موسیٰ خان کی دفاعی قیادت، 1965 کے شیعہ آرمی چیف کی جنگی فتح کو بھول گئے ؟
مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی نوجوانوں کو بیدار کرنے کی کاوشیں، انکو بھول گئے ؟
اور فاطمہ صغری کی جرات , پاکستان کا جھنڈا لہرانے والی کو بھول گئے ؟
سیٹھ عابد علی کو بھول گئے جن کی بدولت آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے؟
یہ سب پاکستان کی تاریخ کے وہ ستون ہیں
جن کے بغیر یہ ملک مکمل نہیں ہوتا,
تو اگر کسی کو کہا جائے کہ شیعہ پاکستان چھوڑ دیں،
تو دراصل یہ ان لوگوں کو کہنا ہے
جنہوں نے پاکستان بنایا،
جنہوں نے اسے سنبھالا،
اور جنہوں نے اس کی بنیادوں کو مضبوط کیا.

پاکستان کے مالک ، وارث شیعہ ہیں اور رہیں گے ملت تشیع کی قربانیاں پاکستان بنانے کا واحد ذریعہ تھی،
پاکستان ہمیشہ زندہ باد،
ملت تشیع زندہ باد،
لبیک یا حسین علیہ السلام
WorldPolitics

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Its Brira posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Its Brira:

Share