29/04/2026
طلباء اسلام کراچی کے سرپرستِ اعلیٰ صاحبزادہ محمد ولید رضا شہیدی، سیکرٹری جنرل عبید صدیقی، شاہ زیب قادری اور دیگر معزز اراکینِ وفد نے سندھ پولیس آفس (CPO) کا اہم دورہ کیا۔
*اس موقع پر وفد کی مختلف اعلیٰ پولیس افسران سے ملاقات ہوئی، جس میں بالخصوص دینی امور، مساجد و مدارس کو درپیش مسائل، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور معاشرتی استحکام کے حوالے سے نہایت سنجیدہ اور بامقصد تبادلہ خیال کیا گیا۔*
وفد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے اور مذہبی و سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
آخر میں وفد کی جانب سے مدینہ منورہ کے بابرکت تبرکات بطورِ تحفہ اعلیٰ پولیس افسران کو پیش کیے گئے، جنہیں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ قبول کیا گیا۔