J.O.P Jafriya Organization Pakistan

J.O.P Jafriya Organization Pakistan Religious organization

التماسِ دعائے صحت  مشہور و معروف نوحہ خواںجناب سید شادمان رضا صاحبٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیںجعفریہ آرگنائزیشن پاکستا...
27/05/2026

التماسِ دعائے صحت

مشہور و معروف نوحہ خواں
جناب سید شادمان رضا صاحب
ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں

جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے تمام عہدیداران و اراکین بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہیں کہ چہاردہ معصومینؑ کے صدقے اور مولا سجادؑ کے وسیلے سے پروردگارِ عالم انہیں جلد از جلد مکمل صحت و شفا عطا فرمائے۔
آمین

Mohammed Askari Saqlain Badami Hassan Ali PakistanDam Tehreek I Plus Digital Zulfiqar Alam Committee S M Yousuf Shah Hasan Abdi Mirza Talat Hussain Allama Sajjad Shabbir Rizvi Markazi Tanzeem E Azadari Pakistan Allama Nazir Abbas Taqvi Official Molana Syed AliHaider Zaidi Save Palestine - Gaza Free For Everyone Hasan Raza Sohail Anjuman e khudaam ul Hussain

جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام عظیم الشان حسینیہ کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔🎙️ زیرِ صدارت:حجت الاسلام و ا...
26/05/2026

جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام عظیم الشان حسینیہ کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

🎙️ زیرِ صدارت:
حجت الاسلام و المسلمین علامہ شہنشاہ حسین نقوی صاحب

🌙 کانفرنس سے قبل حجت الاسلام و المسلمین علامہ شہنشاہ حسین نقوی صاحب کے زیرِ اقتدار نمازِ ظہرین باجماعت ادا کی جائے گی۔

📅 بروز: اتوار
📆 تاریخ: 7 جون 2026
🕐 وقت: دوپہر 1 بجے

📢 بقیہ اشتہار جلد شائع کیا جائے گا۔

Saqlain Badami Mohammed Askari PakistanDam Tehreek Hassan Ali I Plus Digital Zulfiqar Alam Committee S M Yousuf Shah Hasan Abdi Allama Sajjad Shabbir Rizvi Mirza Talat Hussain Allama Nazir Abbas Taqvi Official Markazi Tanzeem E Azadari Pakistan Save Palestine - Gaza Free For Everyone Hasan Raza Sohail Anjuman e khudaam ul Hussain Hani Abbas Mehtab Husain Mola Ali a.s k Nokar Hussaini Azadari Network Official

26/05/2026

جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان (JOP) کے وفد کی علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے اہم ملاقات

کراچی: آج بروز اتوار، 26 مئی 2026ء کو جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان (JOP) کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے بانی و صدر محترم سید حسن صغیر عابدی صاحب کی قیادت میں ممتاز عالم دین خطیبِ آلِ محمدؐ علامہ ڈاکٹر شہنشاہ حسین نقوی صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی۔
وفد کے شرکاء:

وفد میں جید علمائے کرام اور تنظیم کے مرکزی عہدیداران شامل تھے، جن میں:

علامہ سجاد شبیر رضوی صاحب
علامہ طاہر علی حبیب صاحب
علامہ عدنان زیدی صاحب
علامہ سید علی حیدر زیدی صاحب
جنرل سیکرٹری سید محمد عباس حسین زیدی صاحب
محترم سید مرتضیٰ رضوی صاحب
محترم سید مراد اکبر رضوی صاحب
محترم سید اعجاز اکبر رضوی صاحب اور دیگر تنظیمی اراکین۔

ملاقات کے اہم احوال اور فیصلے:

حسینی کانفرنس میں شرکت کی دعوت: جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے وفد کی درخواست پر علامہ شہنشاہ حسین نقوی صاحب نے کمالِ مہربانی فرماتے ہوئے آنے والی "حسینی کانفرنس" میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت قبول فرمائی۔

امامتِ نمازِ ظہرین: علامہ صاحب نے نہ صرف کانفرنس میں آمد کی ہامی بھری، بلکہ شرکائے کانفرنس کے لیے نمازِ ظہرین کی امامت فرمانے کی بھی مکمل رضامندی ظاہر کی، جو تنظیم کے لیے انتہائی سعادت کی بات ہے۔

قومی امور اور حالاتِ حاضرہ پر گفتگو: تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس طویل اور فکری نشست میں ملک کے موجودہ حالات، ملتِ جعفریہ کو درپیش مسائل اور قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جہاں علامہ صاحب نے وفد کی گراں قدر تنظیمی اور ملی خدمات کو سراہا۔

کلماتِ تشکر:
جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان (JOP) کے تمام مرکزی عہدیداران اور ممبران علامہ شہنشاہ حسین نقوی صاحب کے بے حد مشکور ہیں، جنہوں نے اپنی گوناگوں مصروفیات میں سے تنظیم کے وفد کو اپنا قیمتی وقت دیا، ان کی دعوت کو قبول فرمایا اور سرپرستی فرماتے ہوئے تنظیم کی حوصلہ افزائی کی۔

Mohammed Askari Saqlain Badami Hassan Ali PakistanDam Tehreek I Plus Digital Zulfiqar Alam Committee S M Yousuf Shah Hasan Abdi Mirza Talat Hussain Allama Sajjad Shabbir Rizvi Allama Nazir Abbas Taqvi Official Markazi Tanzeem E Azadari Pakistan Save Palestine - Gaza Free For Everyone Hasan Raza Sohail Anjuman e khudaam ul Hussain Hani Abbas Mehtab Husain Mola Ali a.s k Nokar Hussaini Azadari Network Official Safinatul Momineen TRUST

جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحی مبارک✨🌸 Mohammed Askari Saqlain Badami Hassan Ali Pak...
26/05/2026

جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحی مبارک✨🌸

Mohammed Askari Saqlain Badami Hassan Ali PakistanDam Tehreek I Plus Digital Zulfiqar Alam Committee S M Yousuf Shah Hasan Abdi Mirza Talat Hussain Allama Sajjad Shabbir Rizvi Allama Nazir Abbas Taqvi Official Markazi Tanzeem E Azadari Pakistan Save Palestine - Gaza Free For Everyone Hasan Raza Sohail Anjuman e khudaam ul Hussain

شہادت جنابِ مسلم  ؑ ابنِ عقیل علیہ السّلام ہم اراکینِ جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان تمام مومنین اور امام زمانہ عج کی خدمت می...
25/05/2026

شہادت جنابِ مسلم ؑ ابنِ عقیل علیہ السّلام

ہم اراکینِ جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان تمام مومنین اور امام زمانہ عج کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔

کوفہ میں گونج رہی ہے آوازِ کربلا،
مسلم ؑ کے خون سے ہوا آغازِ کربلا،

Mohammed Askari Saqlain Badami PakistanDam Tehreek Hassan Ali Zulfiqar Alam Committee S M Yousuf Shah I Plus Digital Mirza Talat Hussain Allama Sajjad Shabbir Rizvi Allama Nazir Abbas Taqvi Official Hasan Abdi Save Palestine - Gaza Free For Everyone Hasan Raza Sohail Markazi Tanzeem E Azadari Pakistan Anjuman e khudaam ul Hussain Hani Abbas Mehtab Husain Mola Ali a.s k Nokar Hussaini Azadari Network Official Safinatul Momineen TRUST

پچھلے دنوں جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کا ایک اہم اجلاس چیئرمین محترم عسکری دیوجانی صاحب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے...
25/05/2026

پچھلے دنوں جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کا ایک اہم اجلاس چیئرمین محترم عسکری دیوجانی صاحب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین عسکری دیوجانی نے جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کی سینٹرل کابینہ کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:

“ان شاء اللہ ہم اسی طرح ملت اور قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔ وہ وقت دور نہیں جب جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان سندھ اور کراچی کی ایک مضبوط، فعال اور بھرپور تنظیم بن کر سامنے آئے گی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ: “ہم جذبۂ خدمت کے تحت عزاداری، عزاخانوں اور عزاداروں کے لیے میدانِ عمل میں سرگرم ہیں، اور ان شاء اللہ اس مقصد کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔”

چیئرمین عسکری دیوجانی نے تمام سینٹرل کابینہ کے ارکان اور عہدیداران کو ہدایت دی کہ انہیں سونپی گئی تمام ذمہ داریوں اور سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹس وقتاً فوقتاً صدرِ تنظیم اور ان تک پہنچاتے رہیں۔

Mohammed Askari Hassan Ali PakistanDam Tehreek I Plus Digital Mirza Talat Hussain Saleem Shamshad Zulfiqar Alam Committee Hasan Abdi Allama Sajjad Shabbir Rizvi Markazi Tanzeem E Azadari Pakistan Allama Nazir Abbas Taqvi Official Save Palestine - Gaza Free For Everyone Hasan Raza Sohail Anjuman e khudaam ul Hussain Hani Abbas Mehtab Husain Mola Ali a.s k Nokar Hussaini Azadari Network Official Safinatul Momineen TRUST Saqlain Badami S M Yousuf Shah

جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کا اہم اجلاس: حسینی کانفرنس اور تنظیم سازی پر مشاورتکراچی:جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان (JOP) کا ا...
25/05/2026

جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کا اہم اجلاس:
حسینی کانفرنس اور تنظیم سازی پر مشاورت
کراچی:

جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان (JOP) کا ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس چیئرمین محترم عسکری دیوجانی صاحب کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ 23 مئی 2026ء بروز ہفتہ منعقد ہونے والے اس اجلاس کا بنیادی ایجنڈا "حسینی کانفرنس" کے انعقاد اور "تنظیم سازی" کے امور پر مشاورت تھا۔

اجلاس میں آرگنائزیشن کی مرکزی قیادت، جید علمائے کرام اور تمام معزز اراکین نے بھرپور شرکت کی اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے۔

اجلاس کے شرکاء
نشست میں درج ذیل عہدیداران، علمائے کرام اور اراکین شریک تھے:
عسکری دیوجانی صاحب (چیئرمین )
حسن صغیر عابدی صاحب (بانی و صدر)
سید محمد عباس حسین زیدی صاحب (جنرل سیکرٹری)
آرگنائزیشن کے تمام معزز اراکین
اہم ایجنڈا اور تنظیمی فیصلے

۱۔ حسینی کانفرنس کا انعقاد اور لائحۂ عمل

تاریخ اور مقام کا تعین:
پیغامِ حسینی کو مؤثر انداز میں عام کرنے کے لیے آئندہ "حسینی کانفرنس" کی تاریخ عارضی طور پر 7 جون 2026ء بروز اتوار مقرر کی گئی ہے۔ کانفرنس کے حتمی مقام (Venue) اور تاریخ کی تصدیق آئندہ دو روز میں کر دی جائے گی۔

دعوت نامے اور مہم کا آغاز:
کانفرنس کے مقام اور تاریخ کی حتمی منظوری کے فوراً بعد دعوتی کارڈز کی چھپائی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ عید کے دن سے معزز مہمانوں کو باقاعدہ دعوت دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔

خصوصی ٹیموں کی تشکیل:
مختلف علاقوں کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان (JOP) کی نمائندگی کرتے ہوئے مہمانوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں گی۔ ان دوروں کی تصاویر اور اپ ڈیٹس فوری طور پر سوشل میڈیا ٹیم کو ارسال کی جائیں گی تاکہ انہیں عوامی سطح پر نشر کیا جا سکے۔

۲۔ تنظیم سازی اور تنظیمی کارڈز (JOP Cards)

تنظیمی ڈھانچہ:
نیٹ ورک کو مزید فعال بنانے کے لیے تنظیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور مختلف اضلاع میں ذمہ داریاں تفویض کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری سید محمد عباس حسین زیدی صاحب اس ٹیم کو منظم کرنے کے ذمہ دار ہوں گے اور
آئندہ دو روز میں اس حوالے سے حتمی خاکہ پیش کریں گے۔

آرگنائزیشن کارڈز کا اجرا:
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ممبران کو آرگنائزیشن کے آفیشل کارڈز فراہم کیے جائیں گے، جنہیں وہ آئندہ تمام پروگراموں میں لازمی طور پر پہنیں گے۔ خصوصاً ایامِ عزا (ماہِ محرم الحرام) میں اراکین جہاں بھی جائیں گے، ان کارڈز کو آویزاں کر کے انفرادی حیثیت کے بجائے ایک منظم ٹیم کی صورت میں JOP کی نمائندگی کریں گے۔

۳۔ عاشورہ اور اربعین پر حسینی کیمپس کا قیام

عزاداروں کی خدمت:
اس سال ان شاء اللہ عاشورہ اور اربعین کے موقع پر مرکزی جلوسوں کے راستوں میں جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان (JOP) کے خصوصی کیمپس قائم کیے جائیں گے، جہاں تنظیم کے اراکین عزادارانِ امامِ مظلومؑ کے لیے سبیل اور دیگر رضاکارانہ خدمات انجام دیں گے۔

مرکزی قیادت کا مؤقف
“وقت کا اہم تقاضا ہے کہ تنظیمی نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے ملت کی فلاح و بہبود اور مذہبی و ثقافتی پروگراموں کو مزید منظم انداز میں آگے بڑھایا جائے۔ ہمارا مقصد اتحاد، خدمتِ خلق اور پیغامِ کربلا کو عام کرنا ہے۔”

Mohammed Askari Hassan Ali PakistanDam Tehreek I Plus Digital Zulfiqar Alam Committee Mirza Talat Hussain Saleem Shamshad Allama Sajjad Shabbir Rizvi Hasan Abdi Markazi Tanzeem E Azadari Pakistan Allama Nazir Abbas Taqvi Official Save Palestine - Gaza Free For Everyone Hasan Raza Sohail Anjuman e khudaam ul Hussain Hani Abbas Mehtab Husain Mola Ali a.s k Nokar Hussaini Azadari Network Official Safinatul Momineen TRUST

سفر امام حسین ؑ مکہ سے کربلا طواف کعبہ میں مشغول رہ گئے حاجی،بہت قریب سے گزری نجات کی کشتی، Markazi Tanzeem E Azadari Pa...
24/05/2026

سفر امام حسین ؑ مکہ سے کربلا

طواف کعبہ میں مشغول رہ گئے حاجی،
بہت قریب سے گزری نجات کی کشتی،

Markazi Tanzeem E Azadari Pakistan Mirza Talat Hussain Mehtab Husain Allama Nazir Abbas Taqvi Official Anjuman e khudaam ul Hussain Saleem Shamshad Safinatul Momineen TRUST Mola Ali a.s k Nokar Mohammed Askari Hani Abbas Hasan Raza Sohail Hussaini Azadari Network Official

شہادت امام محمد باقر علیہ السلام ہم اراکینِ جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان تمام مومنین اور امام زمانہ عج کی خدمت میں تعزیت پی...
23/05/2026

شہادت امام محمد باقر علیہ السلام

ہم اراکینِ جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان تمام مومنین اور امام زمانہ عج کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔

ہمارا سلام ہو اس امام ؑ پر ،
جن کا بچپن شام کے بازار کھاگئے،

Mirza Talat Hussain Mehtab Husain Markazi Tanzeem E Azadari Pakistan Allama Nazir Abbas Taqvi Official Anjuman e khudaam ul Hussain Allama Sajjad Shabbir Rizvi Mohammed Askari Hasan Abdi Hasan Raza Sohail Syed Rashidul Hasan Saleem Shamshad Save Palestine - Gaza Free For Everyone Safinatul Momineen TRUST

التماسِ دعائے صحت  بوتراب جامع مسجد و امام بارگاہ کے بزرگ اور سینیئر ٹرسٹی  جناب اظہر جعفری صاحب اس وقت علیل ہیں اور  زی...
21/05/2026

التماسِ دعائے صحت

بوتراب جامع مسجد و امام بارگاہ کے بزرگ اور سینیئر ٹرسٹی
جناب اظہر جعفری صاحب
اس وقت علیل ہیں اور زیر علاج ہیں

جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے تمام عہدیداران و اراکین بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہیں کہ چہاردہ معصومینؑ کے صدقے اور مولا سجادؑ کے وسیلے سے پروردگارِ عالم انہیں جلد از جلد مکمل صحت و شفا عطا فرمائے۔
آمین

Mohammed Askari Hassan Ali Saqlain Badami PakistanDam Tehreek I Plus Digital Zulfiqar Alam Committee S M Yousuf Shah Saleem Shamshad Syed Shahenshah Hussain Naqvi Hasan Abdi Allama Sajjad Shabbir Rizvi Ahmad Raza Jaffari Allama Nazir Abbas Taqvi Official Markazi Tanzeem E Azadari Pakistan Save Palestine - Gaza Free For Everyone Hasan Raza Sohail Anjuman e khudaam ul Hussain Zafar Karbalai Hussaini Azadari Network Official

20/05/2026

اتحادِ امت فورم کے زیر اہتمام یہ اجلاس بروز منگل 19 مئی رات 8:30 بجے پاک محرم ہال کراچی میں منعقد ہوا۔

کراچی کے علماءِ کرام، ذاکرینِ عظام، تنظیمی اکابرین اور معزز شخصیات کا ایک اہم قومی مشاورتی اجلاس بعنوان “شہیدِ امت کانفرنس” کے سلسلے میں منعقد ہوا، جس میں 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں ہونے والے عظیم الشان اجتماع کی تیاریوں، عوامی رابطہ مہم اور بین المسالک یکجہتی کے فروغ پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین حضور مہدی صاحب، مولانا حیدر عباس صاحب، مولانا مبشر زیدی صاحب، وحدت المسلمین کے مولانا صادق جعفری صاحب، مولانا سجاد عابدی صاحب، جعفریہ الائنس کے جنرل سیکرٹری اور جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے سرپرست جناب شبر رضا رضوی صاحب، آئی ایس او کراچی کے نمائندے، جعفریہ الائنس کے جناب ریاض الحسن صاحب، مولانا عقیل موسیٰ صاحب، مولانا صادق تقوی صاحب سمیت مختلف دینی و تنظیمی شخصیات نے شرکت کی۔

جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے چیئرمین جناب عسکری دیوجانی صاحب، سینئر وائس چیئرمین علامہ سجاد شبیر رضوی صاحب، بانی و صدر سید حسن صغیر عابدی صاحب، وائس چیئرمین مولانا مرزا علی طاہر صاحب، وائس چیئرمین مولانا عدنان حیدر رضوی صاحب اور علامہ علی رضا چانڈیو صاحب اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس سے جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے بانی و صدر سید حسن صغیر عابدی صاحب، جعفریہ الائنس کے جناب شبر رضا صاحب، مولانا حیدر عباس صاحب، جعفریہ الائنس کے جناب ریاض الحسن صاحب، آئی ایس او کے برادر زین، بیداریِ امت کے رہنما مولانا عقیل موسیٰ صاحب، امامیہ آرگنائزیشن کے چیئرمین حضور مہدی صاحب، مولانا صادق جعفری صاحب اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطابات میں 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی “شہیدِ امت کانفرنس” کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس اجتماع کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جائے تاکہ ملتِ جعفریہ کے ساتھ ساتھ اہلِ سنت برادران اور دیگر مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس میں بھرپور شرکت کریں۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ موجودہ عالمی حالات میں سامراجی اور باطل قوتوں کے خلاف امتِ مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ مقررین نے انقلابِ اسلامی ایران کی قربانیوں اور مزاحمتی فکر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حق و باطل کی جنگ آج بھی جاری ہے، اور امت کو حق و حقیقت کے راستے پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

آخر میں جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے بانی و صدر سید حسن صغیر عابدی صاحب نے “شہیدِ امت کانفرنس” کے انعقاد اور کامیابی کے لیے اپنی تنظیم کی جانب سے بھرپور تعاون اور عملی شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

Mohammed Askari Saqlain Badami Hassan Ali PakistanDam Tehreek I Plus Digital Zulfiqar Alam Committee S M Yousuf Shah Saleem Shamshad Syed Shahenshah Hussain Naqvi Hasan Abdi Allama Sajjad Shabbir Rizvi Ahmad Raza Jaffari Allama Nazir Abbas Taqvi Official Markazi Tanzeem E Azadari Pakistan Save Palestine - Gaza Free For Everyone Hasan Raza Sohail Anjuman e khudaam ul Hussain Hani Abbas Zafar Karbalai Hussaini Azadari Network Official

Address

Gulberg Block 3
Karachi
74000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when J.O.P Jafriya Organization Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share