Darussalam Masjid FB Area Block 4

Darussalam Masjid FB Area Block 4 Everything and anything related to Darussalam Masjid Federal B Area, Block 4, Karachi.

20/07/2026

🍃 بسم الله الرحمن الرحيم
📚 ہر دن ایک حدیث کے ساتھ

*رات کو آنکھ کھلنے پر پڑھنے والی دعا اور اس کی فضیلت*
*The Duʿā’ to Recite Upon Waking During the Night and Its Virtue*

🍃 عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ مَنْ تَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ فَقَالَ حِينَ يَسْتَيْقِظُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ ثُمَّ دَعَا رَبِّ اغْفِرْ لِى قَالَ الْوَلِيدُ أَوْ قَالَ دَعَا اسْتُجِيبَ لَهُ فَإِنْ قَامَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّى قُبِلَتْ صَلاَتُهُ. [سنن ابی داود:5062] صحیح

🍃عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: رات کے وقت جس کی آنکھ کھل جائے اور وہ جاگنے پر یہ کلمات کہے لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ
•⁠ ⁠اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ بادشاہی اسی کی ہے، اور تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں، اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔ اللہ ہر عیب سے پاک ہے، تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت اللہ ہی کی توفیق سے ہے۔
•⁠ ⁠پھر دعا کرے ربِّ اغفِر لِي(اے میرے رب مجھے بخش دے) یا (کوئی سی) دعا کر لے، تو قبول ہو گی اور اگر اٹھ کھڑا ہو، وضو کرے اور نماز پڑھے تو اس کی نماز مقبول ہو گی۔

16/07/2026
03/07/2026

*انتہائی کمال کا نبوی نسخہ*

اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ

یہ صرف 12 الفاظ کی دعا ہے، مگر اس میں ساری دنیا اور آخرت کی بھلائی سمو دی گئی ہے۔ ایک ایک لفظ کو کھول کر دیکھیے:

1. اللَّهُمَّ
- یا اللہ! خاص اللہ کے نام سے شروع، جو سارے ناموں کا سرِ چشمہ ہے۔ اس ایک لفظ میں کامل توحید ہے۔

2. اكْفِنِي
- مجھے کافی کر دیں، بے‌نیاز کر دیں، محفوظ رکھیں، میری حاجت روائی کر دیں۔
- "اکفنی" میں تینوں طرح کی کفایت مانگی گئی:
1. کفایتِ رزق (مال کی)
2. کفایتِ نفس (دل کی)
3. کفایتِ عقل (سوچ کی)

3. بِحَلَالِكَ
- آپ کے حلال سے، یعنی وہ رزق جو آپ کی طرف سے پاک ہو، برکت والا ہو، طیب ہو،،آپ کے حکم کے مطابق ہو۔
- یہاں بندہ یہ کہہ رہا ہے: "اے اللہ! میرا رزق آپ کے ہاتھ سے ہو، مخلوق کے ہاتھ سے نہیں۔"
4. عَنْ حَرَامِكَ
- آپ کے حرام کردہ امور سے بے‌نیاز کر دیں۔
- یہاں صرف "حرام نہ کھانے" کی دعا نہیں، بلکہ تین اعلیٰ درجے مانگے گئے:
1. حرام کی مجبوری نہ ہو
2. حرام کی طرف رغبت نہ ہو
3. حرام کی طرف نظر بھی نہ جائے

یہی وجہ ہے کہ امام غزالی رحمہ اللہ نے فرمایا:
"یہ دعا پڑھنے والا حرام سے اس طرح بچ جاتا ہے جیسے شیر سے بھاگتا ہے۔"

5. وَأَغْنِنِي
- اور مجھے غنیٰ کر دیں، بے‌نیاز کر دیں۔
- غنا دو طرح کا ہوتا ہے:
- غنای مال (دولت)
- غنای نفس (دل کی بے‌نیازی)
اس دعا میں دوسرا غنا مانگا گیا، جو افضل ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا:
"لَيْسَ الْغِنَى عَنْ كَثْرَةِ الْعَرَضِ، وَلَكِنَّ الْغِنَى غِنَى النَّفْسِ"
(بخاری، مسلم)

6. بِفَضْلِكَ
- آپ کے فضل سے، نہ کہ میری محنت سے، نہ میری عقل سے، نہ میرے کاروبار سے۔
- یہ لفظ بندے کی عاجزی کی انتہا ہے۔ وہ کہہ رہا ہے: "اے اللہ! میں کچھ بھی نہیں، سب آپ کا فضل ہے۔"
عَمَّنْ سِوَاكَ
- آپ کے سوا سب سے۔ یعنی: لوگوں سے مانگنے سے بچالیں
- قرض لینے سے بچا لیں
- چاپلوسی کرنے سے بچا لیں
- کسی کے احسان تلے دبنے سے بچا لیں
- دنیا کے کسی طاقتور کے آگے جھکنے سے بچالیں

یہ عزتِ نفس کی آخری حد ہے۔

بڑے علماء کی تشریحات

| عالم | ان کی تشریح کا خلاصہ |
|------|----------------------|
| امام غزالی (احیاء العلوم) | یہ دعا قناعت کا سب سے بڑا نسخہ ہے۔ جو اسے پڑھتا ہے، اس کا دل دنیا سے نکل جاتا ہے۔ |
| ابن القیم (عدة الصابرین) | یہ دعا توحیدِ ربوبیت، توحیدِ الوہیت اور توحیدِ اسماء و صفات کا نچوڑ ہے۔ |
| شیخ عبدالقادر جیلانی | جو اس دعا کو صبح و شام 7 بار پڑھے، اللہ اسے حلال سے مالا مال اور حرام سے پاک کر دیتا ہے۔ |
| مولانا اشرف علی تھانوی | یہ دعا پڑھنے سے رزق میں ایسی برکت ہوتی ہے کہ تھوڑا بہت بہت نظر آنے لگتا ہے۔ |
| شیخ البانی | اس دعا کی متعدد صحابہ سے صحت، اسے "متواتر معنوی" بنا دیتی ہے۔ |

نتیجہ – یہ دعا کیوں بہت افضل ہے؟
کیونکہ اس میں بندہ چار سب سے بڑی چیزوں سے نجات مانگ رہا ہے:
1. حرام کی مجبوری
2. حرام کی خواہش
3. مخلوق کی غلامی
4. دل کی تنگدستی

اور چار سب سے بڑی چیزیں طلب کر رہا ہے:
1. حلال کی برکت
2. دل کی قناعت
3. اللہ کا فضل
4. عزتِ نفس

26/06/2026

خطبۂ جمعہ — 26 جون 2026

جامع مسجد دارالسلام
فیڈرل بی ایریا، بلاک 4

خطبۂ جمعہ *شیخ یونس ربانی *حفظہ اللہ ارشاد فرمائیں گے۔

آغازِ جمعہ: 1:00 بجے

خواتین کے لیے باپردہ انتظام موجود ہے۔

25/06/2026

🍃 بسم الله الرحمن الرحيم
📚 ہر دن ایک حدیث کے ساتھ
۹ محرم ١٤٤٨ هـ
25 جون 2026 جمعرات

حرمت والے مہینے کے احکام
Rules Regarding the Sacred Months

یوم عاشوراء (دس محرم) کی فضیلت
‎The Virtue of the Day of ‘Ashura (10th of Muharram)

🍃 عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَتَحَرَّى صِيَامَ يَوْمٍ فَضَّلَهُ عَلَى غَيْرِهِ إِلَّا هَذَا الْيَوْمَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ وَهَذَا الشَّهْرَ يَعْنِي شَهْرَ رَمَضَان. [صحیح البخاری:2006]

🍃 ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو نہیں دیکھا کہ عاشورہ کے دن اور رمضان کے مہینے کے علاوہ کسی دن کو افضل سمجھ کر آپ نے اس دن کا روزہ رکھا ہو۔
🍃 Narrated Ibn Abbas ( رضی اللہ عنہما )‎I never saw The Prophet ( ﷺ ) so eager to fast on any day, preferring it over others, except for this day-the Day

20/06/2026

امام أبو القاسم عبد الرحمٰن بن عبد الله الجوھري المالکي رحمہ اللّٰه (م ۳۸۱ھ) روایت کرتے ہیں:

عن مالك بن أنس، قال «كان صالح السلف يعلمون أولادهم حب أبي بكر وعمر رضي الله عنهما كما يعلمون السورة أو السنة»

ترجمہ: امام مالک بن انس رحمہ اللّٰه (م ۱۷۹ھ) فرماتے ہیں: سلف صالحین اپنی اولاد کو حضرت أبوبکر اور حضرت عمر رضی اللّٰه عنہما کی محبت اِس طرح سکھاتے تھے جس طرح اُنہیں قرآن کی سورت یا سنت سکھاتے تھے ۔۔۔

[ مسند المؤطا - (ص: ۱۱۰) - الرقم: ۷۸ - سندہ حسن ]

17/06/2026

امام ابن القیم رحمہ اللہ (ت: ۷٥١) فرماتے ہیں :

”بندے کو کلامِ الٰہی سے اسی قدر محبت ہوتی ہے، جس قدر اسے اللہ سے محبت ہوتی ہے؛ کیونکہ جب کسی سے محبت ہوجائے تو اس کی باتوں سے بھی انسان کو محبت ہوجاتی ہے۔“

وكما قيل:
إن كنت تزْعُمُ حبِّي ... فَلِمْ هجرتَ كتابي؟
أمَا تأمَّلت مَا فِيـ ... ـه من لذيذ خطابي؟!

روضة المحبين ونزهة المشتاقين - ط عطاءات العلم، صـ ۲۹۷

04/06/2026

🍃 بسم الله الرحمن الرحيم
📚 ہر دن ایک حدیث کے ساتھ
١٨ ذو الحجة ١٤٤٧ هـ
4 جون 2026 جمعرات

صبح و شام سید الاستغفار پڑھنے کی فضیلت
*Virtue of Reciting Sayyid al-Istighfār in the Morning and Evening*

🍃 عن شَدَّادُ بْنُ أَوْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَيِّدُ الِاسْتِغْفَارِ أَنْ تَقُولَ اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ قَالَ وَمَنْ قَالَهَا مِنْ النَّهَارِ مُوقِنًا بِهَا فَمَاتَ مِنْ يَوْمِهِ قَبْلَ أَنْ يُمْسِيَ فَهُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَمَنْ قَالَهَا مِنْ اللَّيْلِ وَهُوَ مُوقِنٌ بِهَا فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يُصْبِحَ فَهُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ. [صحیح البخاری:6306]

🍃 شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: سید الاستغفار یہ ہے کہ تم کہو: اَللّٰھُمَّ أَنْتَ رَبِّیْ لَااِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَأَنَا عَبْدُكَ وَاَنَا عَلٰی عَھْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ أَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْئُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَیَّ وَ أَبُوْئُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ اِنَّهُ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ
•⁠ ⁠اے الله! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں اپنی استطاعت کے مطابق تجھ سے کیے ہوئے عہد اور وعدے پر قائم ہوں، میں تیری پناہ لیتا ہوں ہر برائی سے جو میں نے کی، میں اپنے اوپر تیری عطا کر دہ نعمتوں کا اعتراف کرتا ہوں اور اپنے گناہ کااعتراف کرتا ہوں، پس مجھے بخش دے، یقینا تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخش نہیں سکتا۔
•⁠ ⁠آپ ﷺ نے فرمایا: جس نے اس استغفار پر یقین رکھتے ہوئے دل کی گہرائی سے دن میں اسے پڑھا پھر شام ہونے سے پہلے اسی دن اس کا انتقال ہو گیا تو وہ جنتی ہے اور جس نے ان کلمات پر یقین رکھتے ہوئے رات میں اسے پڑھا، پھر اس کا صبح ہونے سے پہلے انتقال ہو گیا تو وہ جنتی ہے۔
🍃 Shaddad ibn Aws (رضی اللہ عنہ) narrated that the Prophet (ﷺ) said:“The chief of supplications for seeking forgiveness (Sayyid al-Istighfār) is that you say:

اَللّٰهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ بِذَنْبِي، فَاغْفِرْ لِي، فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ

Address

Federal B Area Block 4 Gulberg Town
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darussalam Masjid FB Area Block 4 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category