22/06/2026
گزشتہ روز 21 جون 2026ء بروز اتوار وارثی ہاؤس محلہ صوفیاء آباد، پاک پتن شریف پر بزم ثناء خوانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے زیر اہتمام حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے 784ویں عرس مبارک کے موقع پر حضرت الحاج سید عنبر شاہ وارثی رحمۃ اللہ علیہ کے فیضانِ کرم سے 40ویں سالانہ محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں پاک پتن کی ادبی تنظیم اظہارِ نو کے بانی، گورنمنٹ فریدیہ کالج پاک پتن کے پروفیسر ڈاکٹر نوید عاجز صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کی صدارت بابا طالب حسین سیال نے کی جب کہ نقابت کے فرائض بزم کے بانی و چیئرمین محمد اسلم سیال وارثی نے انجام دیے۔ محفل کا آغاز حافظ محمد آفتاب صابری نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔ نعت خواں حضرات نے اپنی اپنی سُریلی و سحر انگیز آواز میں نعتِ رسولِ مقبول علیہ الصلوٰۃ والسلام پڑھ کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔
نعت خواں حضرات میں سینئر ثنا خواں بابا امیر حمزہ صابری، محمد احمد قادری آف بصیرپور، حافظ محمد سعید انور، شفقت حسین سیال، حافظ محمد عرفان فریدی، حافظ فیاض احمد فریدی، حافظ ناظم حسین سیال، پاک پتن کے سرکاری ایوارڈ یافتہ نعت خواں محمد آصف ثنا سیال (گولڈ میڈلسٹ) اور قاری نذیر احمد سیال کے نام نمایاں ہیں۔
محفل کے اختتام پر درود و سلام کے بعد ختم شریف پڑھا گیا اور آخر میں دُعائے خیر کی گئی۔