Quran with Qalam

Quran with Qalam Quran e kareem aik operational guide ha humans k liay. Quran e kareem ko samjhna or doosron se shar

30/05/2024

ہُوَ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلَ عَلَیۡکَ الۡکِتٰبَ مِنۡہُ اٰیٰتٌ مُّحۡکَمٰتٌ ہُنَّ اُمُّ الۡکِتٰبِ وَ اُخَرُ مُتَشٰبِہٰتٌ ؕ فَاَمَّا الَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ زَ...

https://youtube.com/shorts/bAp9WM8qSPU?si=50RH6wWFN9BUtA0U
30/05/2024

https://youtube.com/shorts/bAp9WM8qSPU?si=50RH6wWFN9BUtA0U

قُلۡ تَعَالَوۡا اَتۡلُ مَا حَرَّمَ رَبُّکُمۡ عَلَیۡکُمۡ اَلَّا تُشۡرِکُوۡا بِہٖ شَیۡئًا وَّ بِالۡوَالِدَیۡنِ اِحۡسَانًا ۚ وَ لَا تَقۡتُلُوۡۤا اَوۡلَادَکُمۡ...

I have reached 400 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉
21/12/2023

I have reached 400 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

17/06/2023

السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ.
🌳🌲🎄🌵🌴یہ گروپ خواتین کےلیے ہے یہاں ہم احسن البیان کی تفسیر سے سوالات کرواتے ہیں جو ایک اوپن ٹیسٹ ھے. یعنی تفسير سے دیکھ کر جواب دینے ہیں. امید کرتی ھوں کہ اپ سب یہاں دین کے بارے میں بہت کچھ سیکھ سکیں گی. اور قران پر تدبر کریں گی.تین بیج یہاں سے اپنا قران مکمل کر چکے ہین.
اب اللہ کی توفیق سے یہ چوتھی بار قران شروع کر رھے ہین. اللہ تعالی اپ کو اور مجھے استقامت عطا کرے. شیطان کے شر سے بچا کے ثابت قدم رکھے ہر آزمائش سے بچا کے یہ تفسیر پورا کرنے کی توفیق دے. امین( *ایڈمن ام بلال اور ٹیم*

07/04/2023

”جب تمہارے کسی بھائی پر مشکل وقت آن پڑے خواہ زوالِ نعمت کی صورت میں ہو یا نزولِ آفت کی صورت میں،
تو سمجھ لو کہ تمہاری بھی آزمائش ہے.
یا اس کے ساتھ مل کر مصیبت کا سامنا کرو، یا اسے اکیلا چھوڑ کر باعثِ عار بن جاؤ۔“

07/04/2023

حضرت ابوامامہ رضی ﷲ کہتے ہیں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا'' جس نے ہر نماز کے بعد آیة الکرسی پڑھی اسے موت کے سواکوئی چیز جنت میں جانے سے نہیں روک سکتی.''

07/04/2023

مسلمان رمضان کے آنے پر یہ دعا کیا کرتے تھے :

"اللَّهُمَّ ارْزُقْني فيه الجِدَّ والاجتِهادَ والقُوَّةَ والنَّشاطَ، وأعِذْني فيه من السَّآمةِ والفَترةِ والكَسَلِ والنُّعاسِ"

”اے اللہ! اس مہینے میں مجھے (عبادات میں) جد و جہد، قوت اور نشاط عطا فرما، اور بوریت، تھکاوٹ، سستی اور نیند سے پناہ میں رکھ۔“

29/03/2023


During the Islamic holy month of Ramadan, Muslims observe a fast from dawn until sunset. Fasting is one of the Five Pillars of Islam and is considered a form of spiritual purification and self-discipline. Here are some things that Muslims typically do during Ramadan:

Fast: Muslims fast from food, drink, and other physical needs during the daylight hours of Ramadan. The fast is broken at sunset with a meal called iftar.

Pray: Muslims are encouraged to increase their prayers during Ramadan, particularly the Taraweeh prayers that are performed after the Isha prayer.

Read the Quran: Ramadan is a time for Muslims to deepen their connection with the Quran by reading it and reflecting on its teachings.

Give charity: Muslims are encouraged to give charity during Ramadan, particularly to those in need.

Attend community events: Many mosques and Islamic centers hold special events during Ramadan, such as iftar dinners, lectures, and social gatherings.

Overall, Ramadan is a time for Muslims to focus on their spiritual growth and to increase their devotion to Allah .

18/02/2023

اسلام منانے کا نام نہیں بلکہ عمل کا نام ہے

*آج کا میسج شب معراج کے حوالے سے ہے*

*کئی برسوں سے دیکھا جا رہا ہے بھولے بھالے سیدھے سادے مسلمان دنوں کو منا کر یہ سمجھتے ہیں ہم نے مسلمان ہونے کا حق ادا کر دیا ۔۔*

*ہالانکہ اسلام منانے کا نام نہیں بلکہ عمل کا نام ہے ۔۔*

*معراج النبی کانفرنس تو ہر سال ہو رہی ہیں لیکن فجر میں مساجد ویران ہیں*

*جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معراج کے دن اللہ رب العالمین سے امت کو براہراست لینے کا ذریعہ دیا پانچ وقت نماز کا تحفہ دیا ۔۔*

*لیکن بھولا بھالا سیدھا سادا مسلمان یہ سمجھنے لگا کہ اسلام دن منانے کا نام ہے اور جن اعمال کو اختیار کرنے کا حکم دیا ان اعمالوں کو ترک کر کے دن منانا شروع کر دیے ۔۔*

*اللہ کے پاک رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ نے ہمیشہ اللہ کے پاک رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چاہت کو پورا کیا اور صحابہ کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی تھی کہ اللہ کے پاک رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چاہت پر اپنی جانوں کو قربان کرنے والے بن جائیں ۔۔*

*صحابہ ہم سے زیادہ دین کو سمجھتے تھے صحابہ کہ یہاں معیار اللہ کے پاک رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات تھے صحابہ نے اللہ کے پاک رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک ایک ادا کو محفوظ کیا اور ہم تک پہنچایا لیکن کسی مخصوص دن کا تعین کرکے محفوظ نہیں کیا نا منایا*

*اسی وجہ سے آج تک کسی صحابہ سے یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ ستائیس رجب کو معراج کا دن تھا اور تمام علماء کرام اس بات پر متفق ہیں کہ بس ایک مشہور قول ہے کیونکہ صحابہ کا مقصد تھا دین پر عمل کرنا احکامات پر عمل کرنا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی منشا کے مطابق اپنی زندگی گزارنا*

*لیکن آج کا سیدھا سادہ بھولا بھالا مسلمان اس کے برعکس زندگی گزار رہا اعمال کو ترک کرکے دنوں کو عنوان بنا کر منانا شروع کر دیا ۔*

*معراج کے اِس اہم وعظیم سفر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جنت ودوزخ کے مشاہدہ کے ساتھ مختلف گناہگاروں کے احوال بھی دکھائے گئے جن میں سے بعض گناہگاروں کے احوال اس جذبہ سے تحریر کررہاہوں کہ ان گناہوں سے ہم خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچنے کی ترغیب دیں:*

*حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا :*
*’’ جس رات مجھے معراج کرائی گئی میں ایسے لوگوں پر گزرا جن کے ناخن تانبے کے تھے اور وہ اپنے چہروں اور سینوں کو چھل رہے تھے میں نے جبرئیل علیہ السلام سے دریافت کیا کہ یہ کون لوگ ہیں؟*

*انہوں نے جواب دیا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کے گوشت کھاتے ہیں( یعنی ان کی غیبت کرتے ہیں) اور ان کی بے آبروئی کرنے میں پڑے رہتے ہیں۔‘‘ (ابوداؤد)۔*

*حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا :*
*’’ جس رات مجھے سیر کرائی گئی میں ایسے لوگوں پر بھی گزرا جن کے پیٹ اتنے بڑے بڑے تھے جیسے (انسانوں کے رہنے کے) گھر ہوتے ہیں، ان میں سانپ تھے جو باہر سے ان کے پیٹوں میں نظر آرہے تھے، میں نے کہا :*
*’’ اے جبرئیل ! یہ کون لوگ ہیں؟ ۔‘‘*

*انہوں نے کہا یہ سود کھانے والے ہیں۔‘‘*
*(مشکوٰۃ المصابیح)۔*

*آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایسے لوگوں کے پاس سے بھی ہوا جن کے سر پتھروں سے کچلے جارہے تھے، کچل جانے کے بعد پھر ویسے ہی ہوجاتے تھے جیسے پہلے تھے،*

*اسی طرح یہ سلسلہ جاری تھا، ختم نہیں ہورہا تھا۔ آپ نے پوچھا:*
*’’ یہ کون لوگ ہیں؟ ۔‘‘*
*جبرئیل علیہ السلام نے کہا:*
*’’ یہ لوگ نماز میں کاہلی کرنے والے ہیں ۔ ‘‘*

*آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایسے لوگوں کے پاس سے بھی ہوا جن کی شرمگاہوں پر آگے اور پیچھے چیتھڑے لپٹے ہوئے ہیں اور اونٹ وبیل کی طرح چرتے ہیں اور کانٹے دار و خبیث درخت اور جہنم کے پتھر کھارہے ہیں، آپ نے پوچھا:*
*’’یہ کون لوگ ہیں؟ ۔‘‘*
*جبرئیل علیہ السلام نے کہا:*
*’’ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے مالوں کی زکاۃ ادا نہیں کرتے ۔ ‘‘*

*آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایسے لوگوں کے پاس سے بھی ہوا جن کے سامنے ایک ہانڈی میں پکا ہوا گوشت ہے اور ایک ہانڈی میں کچا اور سڑا ہوا گوشت رکھا ہے، یہ لوگ سڑا ہوا گوشت کھارہے ہیں اور پکا ہوا گوشت نہیں کھارہے ۔آپ نے دریافت کیا:*
*’’یہ کون لوگ ہیں؟ ۔‘‘*
*جبرئیل علیہ السلام نے کہا :*
*’’ یہ وہ لوگ ہیں جن کے پاس حلال اور طیب عورت موجود ہے مگر وہ زانیہ اور فاحشہ عورت کے ساتھ شب باشی کرتے ہیں اور صبح تک اسی کے ساتھ رہتے ہیں اور وہ عورتیں ہیں جو حلال اور طیب شوہر کو چھوڑکر کسی زانی اور بدکار شخص کے ساتھ رات گزارتی ہیں۔ ‘‘*

*واقعۂ معراج النبی سے متعلق کوئی خاص عبادت ہر سال ہمارے لئے مسنون یا ضروری نہیں اصل یہ ہے کہ جو اعمال اختیار کرنے کا کہا گیا ان اعمال کو اتخیار کریں جن برے اعمال سے بچنے کا کہا گیا ان برے اعمال سے بچیں ۔*

*تاریخ کے اس بے مثال واقعہ کو بیان کرنے کا اہم مقصد یہ ہے کہ ہم اس عظیم الشان واقعہ کی کسی حد تک تفصیلات سے واقف ہوں ہم میں آگاہی ہو بھولے بھالے سیدھے سادے مسلمانوں میں شعور بیدار ہو اور ہم اُن گناہوں سے بچیں*

*جنکے ارتکاب کرنے والوں کا برا انجام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سفر میں اپنی آنکھوں سے دیکھا اور پھر امت کو بیان فرمایا* ۔
*اور ان اعمال کو اختیار کریں جن کو اختیار کرنے کا ہمارے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا*

*اللہ تبارک وتعالیٰ ہم سب کا خاتمہ ایمان پر فرمائے اور دونوں جہاں کی کامیابی وکامرانی عطا فرمائے، اور ان اعمالوں میں لگنے کی توفیق عطا فرماے جس سے ہمارا خاتمہ ایمان پر ہو آمین

Address

Karachi
74600

Opening Hours

Monday 00:00 - 12:00
Tuesday 00:00 - 12:00
Wednesday 00:00 - 12:00
Thursday 00:00 - 12:00
Friday 00:00 - 12:00
Saturday 00:00 - 12:00
Sunday 00:00 - 12:00

Telephone

+923032806621

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quran with Qalam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Quran with Qalam:

Share