مفتاح الحیات

مفتاح الحیات Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from مفتاح الحیات, Religious Center, Karachi.

مفتاح الحیات کنسلٹنٹس ® ایک جامع، تعلیمی، اصلاحی، اور خدماتی ادارہ ہے جو زندگی کے مختلف شعبوں میں رہنمائی فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم خاص طور پر شرعی مسائل کے حل، خاندانی مشاورت، اور سماجی بہبود کے امور میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اعمال روز عید غدیر 🌹❤️🤲
31/05/2026

اعمال روز عید غدیر 🌹❤️🤲

*حالت جنگ میں کیا کریں* ((فتویٰ / خلاصہ مطلب سوال و جواب))بسمہ تعالیٰ اگر آپ کوئی ٹیکنیکل یا سائبر اسپیس کی صلاحیت رکھتے...
20/05/2026

*حالت جنگ میں کیا کریں*
((فتویٰ / خلاصہ مطلب سوال و جواب))
بسمہ تعالیٰ
اگر آپ کوئی ٹیکنیکل یا سائبر اسپیس کی صلاحیت رکھتے ہیں یا کوئی بھی واقعی ہنر و قابلیت جس سے آج کی چند جہتی جنگ میں اسلام دشمن قوتوں صیہ ۔۔۔ونیت کو واقعی نقصان پہنچا سکتے ہیں اور ان شیطا۔۔۔نوں کو اسلام کے خلاف کارروائی سے روکنے یا انکی قوت کم کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں تو یہ کام شرعاً درست ضروری اور ہر اس انسان پر لازم ہے جو صلاحیت اور مواقع رکھتا/رکھتی ہو۔ اس کے لیے الگ سے حاکم شرع یا مرجع تقلید کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے.

*فقیه اهلبیتؑ آیت الله شیخ محسن فقیهی*
--------------------------------------------
دفتر وکیل مرجعیت
+989022757329

🏷️ قیمت نماز و روزہ استیجاری و عبادات🗓️ سال 2026مفتاح الحیات کنسلٹنٹس ® 🌐 sharozzaidi.com📱 +989022757329
12/05/2026

🏷️ قیمت نماز و روزہ استیجاری و عبادات
🗓️ سال 2026

مفتاح الحیات کنسلٹنٹس ®
🌐 sharozzaidi.com
📱 +989022757329

Meftah ul Hayat Consultants ®️📱 wa.me/+989022757329
06/05/2026

Meftah ul Hayat Consultants ®️
📱 wa.me/+989022757329

*مشکلات اور اہلبیت ع سے توسل 🤲🙏*مفتاح الحیات کنسلٹنٹس ® 🌐 sharozzaidi.com📱 +989022757329
27/04/2026

*مشکلات اور اہلبیت ع سے توسل 🤲🙏*

مفتاح الحیات کنسلٹنٹس ®
🌐 sharozzaidi.com
📱 +989022757329

حقنہ E***a کیا ہے؟ 🪈✔️ لفظ «حُقنہ» مادہ «حقن» سے نکلا ہے اور یہ ایک قسم کا علاج تھا جو مریضوں کے لیے استعمال ہوتا تھا[1]...
27/04/2026

حقنہ E***a کیا ہے؟ 🪈

✔️ لفظ «حُقنہ» مادہ «حقن» سے نکلا ہے اور یہ ایک قسم کا علاج تھا جو مریضوں کے لیے استعمال ہوتا تھا[1]، اور بعض اوقات جسم میں پیدا ہونے والے درد کو بھی حقنہ کہا جاتا ہے[2]۔ حقنہ، تنقیہ[3] اور امالہ کے ہم معنی ہے، انگریزی میں اسے E***a کہا جاتا ہے۔
لیکن روایات میں زیادہ تر پہلا لفظ ہی استعمال ہوا ہے۔ حقنہ اس زمانے میں بہت سی بیماریوں کے لیے ایک مؤثر دوا کے طور پر ذکر ہوا ہے، اور ظاہر ہے کہ اس کے لیے آلات بھی موجود تھے۔ اس طریقۂ علاج میں مائع ادویات یا کبھی ٹھوس مواد[4] کو مخرج کے ذریعے بدن میں داخل کیا جاتا تھا[5]۔
شیاف، جو جدید طب میں بھی استعمال ہوتا ہے، اسی حقنہ کی ایک قسم شمار کیا جا سکتا ہے۔
✔️ حقنہ کو مختلف بیماریوں میں استعمال کیا جاتا تھا، جیسے پیشاب رک جانا[6]، آنتوں کی بندش[7] اور جسم میں موجود سرد ہواؤں (قولنج) کے اخراج کے لیے[8]۔ اسی طرح سرخ دھلے ہوئے چاول کے ذریعے حقنہ کرنے کی بھی سفارش ہوئی ہے جو آنتوں کی رکاوٹ کو دور کرتا ہے[9]، یا معدے کے پانی کے اخراج کے لیے سماق کے استعمال کا ذکر ہے[10]۔
✔️ اس طریقۂ علاج کے بارے میں چند روایات (قطعِ نظر از سند) بھی نقل ہوئی ہیں:
1️⃣ پیامبر اسلام(ص): «تمہارے بہترین علاجوں میں سے حقنہ ہے، جو کمزوری کو دور کرتا ہے، اندرونی درد کو ختم کرتا ہے اور بدن کو طاقت دیتا ہے»[11]۔
2️⃣ امام باقر(ع): «تمہاری بہترین دوائیں حقنہ، سعوط (وہ دوا جو ناک میں ڈالی جاتی ہے)، حجامت اور حمام ہیں»[12]۔
3️⃣ امام صادق(ع): «علاج چار چیزوں میں ہے: سعوط، حجامت، نوره لگانا اور حقنہ»[13]۔
4️⃣ امام رضا(ع): «جو شخص چاہتا ہے کہ اپنے بدن سے سرد ہوا کو نکالے، وہ حقنہ کرے»[14]۔
5️⃣ امام باقر(ع): «عرب کا طب سات چیزوں میں ہے: حجامت، حقنہ، حمام، سعوط، قے کرنا، شہد کا شربت، اور آخری علاج داغ دینا ہے، اور کبھی اس میں نوره لگانا بھی شامل کیا جاتا ہے»[15]۔
6️⃣ امام صادق(ع): «عرب کا طب پانچ چیزوں میں ہے: حجامت، حقنہ، سعوط، قے کرنا، حمام اور آخری علاج داغ دینا ہے»[16]۔
7️⃣ امام صادق(ع): «بعض جانور جب اپنی طبیعت میں خرابی محسوس کرتے ہیں تو سمندر کے پانی سے حقنہ کرتے ہیں، جس سے انہیں صحت حاصل ہوتی ہے، اور اس طرح کی مثالیں بہت ہیں»[17]۔

اگرچہ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اصحابِ پیامبر (ص) و دیگر اس طریقۂ علاج سے استفادہ کرتے تھے[18]، اور فطری طور پر اس میں کوئی اشکال نہیں کہ معصومین(ع) اور اولیائے الٰہی بھی اس سے فائدہ اٹھائیں، لیکن اس کے باوجود ہمیں ایسی کوئی صریح روایت نہیں ملی کہ معصومین(ع) نے خود اس طریقۂ علاج کو استعمال کیا ہو، اور نہ ہی یہ ثابت ہوا ہے کہ حقنہ کا استعمال صرف مردوں کے ساتھ خاص ہے۔

مفتاح الحیات دارالشفاء 🌿
علامہ سید شہروز زیدی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[1]. حمیری، نشوان بن سعید‌، شمس العلوم و دواء کلام العرب من الکلوم‌، محقق، عمری، حسین بن عبد الله، اریانی، مطهر بن علی، عبد الله‌، یوسف محمد، ج 3، ص 1524، دمشق، دار الفکر، چاپ اول، 1420ق.
[2]. ازهرى، محمد بن احمد‏، تهذیب اللغة، ج 4، ص 42، بیروت، دار إحیاء التراث العربی‏، چاپ اول، 1421ق.
[3]. بستانی، فؤاد افرام، فرهنگ ابجدی عربی - فارسی، مترجم، مهیار، رضا، ص 338، تهران، اسلامی، چاپ دوم، 1375ش.
[4]. ابن ادریس حلّی، السرائر الحاوی لتحریر الفتاوی، محقق، مصحح، موسوی، حسن بن احمد، ابن مسیح، ابوالحسن، ج 1، ص 387، قم، دفتر انتشارات اسلامی، چاپ دوم، 1410ق.
[5]. سروی مازندرانی، محمد صالح بن احمد، شرح الکافی (الاصول و الروضة)، محقق، مصحح، شعرانی، ابوالحسن، ج 12، ص 239، تهران، ‌المکتبة الإسلامیة، چاپ اول، 1382ق؛ «اماله کردن در غیر رمضان»، 31171.
[6]. حسین یوسف موسى و عبد الفتاح صعیدى‏، الإفصاح فی فقه اللغة، ج 1، ص 510، قم، دفتر تبلیغات اسلامى‏، چاپ چهارم، 1410ق.
[7]. مجلسی، محمد باقر، بحار الانوار، ج 63، ص 262 - 263، بیروت، دار إحیاء التراث العربی، چاپ دوم، 1403ق.
[8]. علی بن موسی (امام هشتم)، طبّ الإمام الرضا ع(الرسالة الذهبیة)، محقق، مصحح، نجف، محمد مهدی، ص 42، قم، دار الخیام، چاپ اول، 1402ق.
[9]. بحار الأنوار، ج ‏63، ص 262 – 263.
[10]. همان.
[11]. شیخ صدوق، الخصال، محقق، مصحح، غفاری، علی اکبر، ج 2، ص 637، قم، دفتر انتشارات اسلامی، چاپ اول، 1362ش.
[12]. ابنا بسطام، عبد الله و حسین، طبّ الأئمة ع، محقق، مصحح، خرسان، محمد مهدى‏، ص 57، قم، دار الشریف الرضی‏، چاپ دوم، 1411ق.
[13]. کلینی، محمد بن یعقوب، کافی، محقق، مصحح، غفاری، علی اکبر، آخوندی، محمد، ج 8، ص 192، تهران، دار الکتب الإسلامیة، چاپ چهارم، 1407ق.
[14]. طبّ الإمام الرضا ع، ص 42.
[15]. بحار الأنوار، ج ‏59، ص 118.
[16]. همان.
[17]. مفضل بن عمر، توحید المفضل، محقق، مصحح، مظفر، کاظم‏، داوری، ص 164، قم، چاپ سوم، بی‌تا.
[18]. طبّ الأئمة ع، ص 54.

نیکی اور گناہ کو چھپاؤ 🫣مفتاح الحیات کنسلٹنٹس ® 🌐 sharozzaidi.com📱 +989022757329
27/04/2026

نیکی اور گناہ کو چھپاؤ 🫣

مفتاح الحیات کنسلٹنٹس ®
🌐 sharozzaidi.com
📱 +989022757329

اگر آپ ایران کے مظلومین کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو آئیے اس کارِ خیر میں شامل ہوں 🕌آپ کی امانت باحفاظت دفتر رھبری پہنچانے ک...
02/04/2026

اگر آپ ایران کے مظلومین کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو آئیے اس کارِ خیر میں شامل ہوں 🕌

آپ کی امانت باحفاظت دفتر رھبری پہنچانے کا باقاعدہ انتظام موجود ہے۔
رقم جمع کرواکے رسید آپکو بھیج دی جائے گی۔

تفصیلات کے لیے رجوع کیجیے:
+989022757329

عقیقہ 🐐📖 اولاد (بیٹا اور بیٹی) کا عقیقہ کرنا مستحب ہے ، اور مستحب ہے کہ ولادت کے ساتویں دن عقیقہ کیا جاۓ اور کسی وجہ یا ...
01/04/2026

عقیقہ 🐐

📖 اولاد (بیٹا اور بیٹی) کا عقیقہ کرنا مستحب ہے ، اور مستحب ہے کہ ولادت کے ساتویں دن عقیقہ کیا جاۓ اور کسی وجہ یا بغیر کسی وجہ کے تاخیر کرنے سے عقیقہ ساقط نہیں ہوتا، بلکہ اگر اسکا عقیقہ نہ ہو اور وہ بالغ ہو جاۓ تو اپنی طرف سے خود عقیقہ کرے، اور خود اپنی زندگی میں اپنا عقیقہ نہ کرے تو اس کی موت کے بعد اس کا عقیقہ کر سکتے ہیں۔ ایک عقیقہ (جانور) فقط ایک (انسان) کا شمار ہوگا۔

✔️ عقیقہ کے لیے بکرے کی قربانی کی جائے گی۔
✔️ دفتر کی طرف سے باضابطہ رسید و قربانی/دعا کی ویڈیو آپ کو ارسال کی جائے گی۔
✔️ گوشت (پکا ہوا یا کچا) مستحق سفید پوش مومنین میں تقسیم کیا جائے گا۔

🧾 بچہ کا نام، ولدیت و ٹرانزیکشن رسید واٹساپ پر بھیج دیجئے۔
wa.me/+989022757329

Address

Karachi

Telephone

+923162446927

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مفتاح الحیات posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to مفتاح الحیات:

Share