دین و دنیا

دین و دنیا The Religion and the World channel has been created for purely da'wah and reform purposes, so awareness will be spread among the people through this channel.

The welfare and well-being of people of all races, religions and creeds will be discussed.

عوامی خدمت کا باعمل کردار — مولانا شیخ عدنان کون ہیں اور انکا تعارف  کیاہے؟گلشنِ حدید میں حالیہ لیکیجز کے مسئلے نے عوام ...
07/07/2026

عوامی خدمت کا باعمل کردار —

مولانا شیخ عدنان کون ہیں اور انکا تعارف کیاہے؟

گلشنِ حدید میں حالیہ لیکیجز کے مسئلے نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا تھا، مگر ایسے وقت میں کچھ لوگوں نے صرف بیانات نہیں دیتئے۔
بلکہ میدانِ عمل میں اتر کر خدمت کی نئی مثال قائم کر دی۔

ہمارے نہایت محترم و مکرم دوست حضرت مولانا شیخ عدنان صاحب انہی باعمل شخصیات میں سے ہیں، جو صبح و شام عوامی خدمت میں مصروف ہیں اور اپنی نگرانی میں لیکیجز کے مسئلے کے حل کے لیے عملی کردار ادا کر رہے ہیں۔

مولانا شیخ عدنان صاحب صرف ایک عالمِ دین ہی نہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں۔

آپ نے درسِ نظامی کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ایم اے اسلامیات اور ایم اے پولیٹیکل سائنس بھی کیا ہے۔ اس کے ساتھ آپ گلشنِ حدید میں پراپرٹی اور اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ ایک معروف کاروباری شخصیت ہیں۔

اپنی کاروباری مصروفیات کے باوجود عوامی خدمت کے لیے وقت نکالنا اس بات کا ثبوت ہے کہ خدمتِ خلق صرف فارغ لوگوں کا کام نہیں بلکہ صاحبِ کردار اور بااخلاص افراد کا شیوہ ہے۔

آپ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے وائس چیئرمین کے امیدوار بھی رہے، مگر عہدہ نہ ملنے کے باوجود خدمتِ خلق کا سفر نہیں رکا۔ یہی مخلص قیادت کی اصل پہچان ہے۔

الحمدللہ تقریباً پچیس برس سے آپ گلشنِ حدید میں تحفظِ ختمِ نبوت کے محاذ پر ایک مجاہد کی حیثیت سے سرگرمِ عمل ہیں۔ فتنۂ قادیانیت کے خلاف علمی، دعوتی اور قانونی جدوجہد میں آپ کی خدمات قابلِ قدر ہیں، اور ختمِ نبوت کے دفاع میں آپ ہمیشہ صفِ اول میں نظر آئے ہیں۔

یہ اُن لوگوں کے لیے بھی ایک خاموش مگر مضبوط جواب ہے جو علماء کرام پر بے جا تنقید کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے علماء صرف مسجد و مدرسہ تک محدود نہیں، بلکہ جب بھی قوم کو ضرورت پڑتی ہے، وہ میدانِ عمل میں سب سے آگے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں اور بغیر کسی لالچ، ذاتی مفاد یا عہدے کی خواہش کے خدمت انجام دیتے ہیں۔

جمعیت علماء اسلام کی یہ خوبصورتی ہے کہ وہ ایسے مخلص، دیانت دار اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار افراد کو آگے لاتی ہے، جو عوام کی حقیقی نمائندگی کرتے ہیں۔

ہمیں بھی سوچنا ہوگا کہ اگر ہم ہمیشہ جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور وڈیروں کو اپنا نمائندہ منتخب کرتے رہیں گے تو پھر اپنے مسائل کے حل کے لیے انہی کے دروازوں پر دستک دینی پڑے گی۔

اس کے برعکس اگر دیانت دار، باکردار اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار قیادت کو آگے لایا جائے گا تو معاشرے میں حقیقی تبدیلی بھی آئے گی۔

اللہ تعالیٰ حضرت مولانا شیخ عدنان صاحب کی دینی، ملی اور سماجی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، انہیں صحت، استقامت اور مزید اخلاص کے ساتھ خدمتِ دین اور خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے، اور ایسے مخلص افراد کی تعداد میں اضافہ فرمائے۔

آمین۔
تحریر مولانا نصیب اللہ

06/07/2026

رات کی تاریکی میں بھی خدمت کا چراغ روشن…

جب اکثر لوگ اپنے گھروں میں آرام کر رہے ہوتے ہیں، ایسے وقت میں بھی جمعیت علمائے اسلام کے کارکن مولانا عدنان شیخ بغیر کسی عہدے، منصب یا ذاتی لالچ کے عوامی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔

رات کے اس پہر خراب ہونے والی پانی کی لائن کی مرمت میں خود شریک ہو کر انہوں نے یہ ثابت کیا کہ حقیقی خدمت صرف نعروں سے نہیں بلکہ عملی میدان میں اتر کر کی جاتی ہے۔ عوام کی مشکلات کو اپنی ذمہ داری سمجھنا، اپنی نیند اور آرام کو قربان کر کے لوگوں کی سہولت کے لیے محنت کرنا یقیناً قابلِ تحسین جذبہ ہے۔

اللہ تعالیٰ مولانا عدنان شیخ کی اس اخلاص بھری خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کی محنت میں برکت عطا فرمائے اور انہیں مزید توفیق دے کہ وہ اسی جذبۂ خدمت کے ساتھ معاشرے کی بھلائی کے لیے کام کرتے رہیں۔

"جو لوگ اللہ کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے لیے آسانیاں پیدا فرماتا ہے۔"

21/04/2026

چاند تاروں کی شان جمالی میں تو
خوبصورت حمدیہ اشعار
مولانا شاہد عمران عارفی

20/04/2026

ایک چراغ روشن کیجئیے
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب

19/04/2026

تقلید کسے کہتے ہیں ؟
شیخ مکی الحجازی

‏افضل کون؟حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کامقام ابن مبارک  سے پوچھا گیا کہ حضرت معاویہ افضل ہیں یا عمربن عبد العزیز؟ ابن ...
18/04/2026

‏افضل کون؟
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کامقام
ابن مبارک
سے پوچھا گیا کہ حضرت معاویہ افضل ہیں یا عمربن عبد العزیز؟ ابن مبارک نے جواب دیا جو مٹی حضرت معاویہ کے گھوڑے کی ناک میں آپ صلی الله علیہ وسلم کی رفاقت میں پڑی وہ عمربن عبدالعزیز سے ہزار درجہ افضل ہے۔

12/04/2026

ایک اللہ والے کا کشف اللہ والے کی زبانی

Address

Gulshan-e-hadeed
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دین و دنیا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to دین و دنیا:

Shortcuts

Share