Jaraim News Khi Offical

Jaraim News Khi Offical Welcome to Jaraim News Channel, your source for the latest updates, insightful analysis, and in-depth coverage of global events.

Here are some content suggestions for your channel

28/12/2024
15/09/2024

سرکار فرماتے ہیں: ______❤️ 🥀

جہاں چھپا ہوا ہے....... وہاں احد کا نام " اللہ " ہے
جہاں ظاہر ہے...... وہاں احد کا نام " محمد ﷺ" ہے
پہچان ظاہر کی ہے ......اور ظاہر میں موجود ہے
اور انسان کا وجود ہی نقشہ اسم" محمد ﷺ" ہے

مجھے قربِ خداوندی تو حاصل ہوا لیکن اُس کے محبوب کے قرب تک رسائی حاصل نہ ہو سکی۔ کیونکہ یہ امر واقعہ ہے کہ اللہ تعالی تو ہر بندے کے ہمراہ اور قریب ہے اور ہر بندہ اپنے معیار کے مطابق اُسکا مشاہدہ کر سکتا ہے، لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت اُسی وقت نصیب ہو سکتی ہے جب لا الہ الا اللہ کی منزل سے گزر جائے ______❤️

حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

14/09/2024

*ہمارے ہاں کئی لاکھ مساجد ہیں اور کئی لاکھ آئمہ مساجد ۔ اس کے باوجود قوم کا یہ عالم ہے کہ معاشرے میں تمام برائیاں موجود ہیں ۔
*اسلام کا بیان بہت ہو چُکا ، اب اسلامی عمل کا وقت ہے ۔
*تقریباََ ہر فرقے کے پاس ہر دوسرے فرقے کے لیے فتوٰئ کفر موجود ہے ۔
*اسلام میں اتنا اسلام ملا دیا گیا ہے کہ اب نتیجہ صفر ہے ۔
*ہر فرقہ اسلام کے نام پر علیحدہ ہوتا جا رہا ہے ، حالانکہ اسلام وحدتِ ملّت کا نام ہے ۔
*قائداعظم ؒ کے پیچھے چلنے والوں سے تو کسی نے کلمہ نہیں سُنا ۔
*پاکستان کے لیے جان قربان کرنے والوں سے کسی نے نہ پوچھا کہ وہ کس طریقت کے لوگ ہیں ۔

حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

11/09/2024

1955 میں قائد اعظم رحمت اللہ علیہ کی روح سے گفتگو

تازہ مرے ضمير ميں معرکۂ کہن ہواعشق تمام مصطفی ، عقل تمام بولہبتشریح:کچھ عرصہ تک عقل کی پیروی کرنے کے بعد مجھ پر یہ حقیقت...
11/09/2024

تازہ مرے ضمير ميں معرکۂ کہن ہوا
عشق تمام مصطفی ، عقل تمام بولہب

تشریح:
کچھ عرصہ تک عقل کی پیروی کرنے کے بعد مجھ پر یہ حقیقت منکشف ہو گئی کہ میں اتباع عقل کی بدولت انسانِ کامل کے مرتبہ تک نہیں پہنچ سکتا بلکہ اس کی صورت صرف یہ ہے کہ آپ ﷺ کی غلامی اختیار کی جائے یعنی عشق تمام مصطفےٰ ﷺ، عقل تمام بولہب۔
اس مصرع میں عقل سے وہ عقل مراد ہے جسے نقل یعنی شریعت سے کوئی رابطہ یا سروکار نہ ہو۔ اسی لیے اقبال نے ہمیں یہ مشورہ دیا ہے:-
نقشے کہ بستۂ ہمہ او ہام باطل است
عقلے بہم رساں کہ ادب خوردۂ دل است (پیعام مشرق)
عشق تمام مصطفےٰ ﷺ ہے، یعنی عشقِ رسول ﷺ کی بدولت انسان کے اندر صفاتِ رسول ﷺ کا رنگ پیدا ہو سکتا ہے۔ بلکہ اتباع اگر کامل ہو تو انسان خود کامل ہو جاتا ہے۔ اسی حقیقت کو اقبال نے یوں بیان کیا ہے:-
بمصطفےٰ ﷺ برساں خویش را کہ دیں ہمہ است
اگر باو ﷺ نر سیدی تمام بو لہبی است (ارمغانِ حجاز)
کتاب: بالِ جبریل
نظم: ذوق و شوق
پانچواں بند
شعر نمبر ۲

09/09/2024

_____________صاحبِ حال______________
جہاں اہلِ عقل کی حد ہے، وہاں سے صاحبِ دل کی سرحد شروع ہوتی ہے______
اعتراض کرنے والے فارمولا استعمال کرتے ہیں - قانون استعمال کرتے ہیں - قاعدہ کلیہ استعمال کرتے ہیں اور صاحبِ حال فارمولے سے باہر ہوتا ہے - فتویٰ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے خلاف تھا اور فطرت اس کی آنکھ میں خاکِ مدینہ و نجف کا سرمہ لگا رہی تھی - وہ دانائے راز بنا دیا گیا - اسے فقیری عطا ہوئی - قلندری ملی - وہ اپدیشک ہو گیا - غبارِ راہِ حجاز ہو گیا - مفتی اس کے خلاف رہے - فطرت اس کے ساتھ ہو گئ - اقبال کا صاحبِ حال ہونا مخالفینِ اقبال کو صاحبانِ حال بننے سے محروم کر گیا - یہ اس نگاہ کے فیصلے ہیں - اس کی عطا کے کرشمے ہیں - عمل کسی اور رخ کا ہوتا ہے، فضل کسی اور طرف پہنچا دیتا ہے - کوئی سمجھے تو کیا سمجھے، کوئی جانے تو کیا جانے
دل دریا سمندر
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

Address

Karachi

Telephone

+923119090597

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jaraim News Khi Offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Jaraim News Khi Offical:

Share