Shrine Haqqani دربارحقاني

Shrine Haqqani دربارحقاني Religious SHRINE

             #اولیاءاللہ
23/05/2026

#اولیاءاللہ

🌿✨ ذکرِ الٰہی ہی اصل کامیابی ہے ✨🌿حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ سب سے زیادہ اجر و ثواب اُس شخص کے لیے ہے جو ہر حال میں ال...
22/05/2026

🌿✨ ذکرِ الٰہی ہی اصل کامیابی ہے ✨🌿

حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ سب سے زیادہ اجر و ثواب اُس شخص کے لیے ہے جو ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا رہے۔ عبادات کی روح بھی ذکرِ الٰہی ہے اور دلوں کا سکون
بھی اسی میں ہے۔

"أَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ"
"خبردار! اللہ کے ذکر ہی سے دلوں کو اطمینان حاصل ہوتا ہے۔" ❤️

آئیے اپنی زندگیوں کو ذکرِ الٰہی، درودِ پاک اور نیک اعمال سے منور کریں اور اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل کریں۔
🤲 اللہ تعالیٰ ہمیں کثرتِ ذکر کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

🌿 اللہ کی راہ میں خرچ کرنا کبھی نقصان کا سودا نہیں ہوتا۔جو ہاتھ دوسروں کی مدد کے لیے بڑھتے ہیں، اللہ تعالیٰ اُن کے لیے ا...
21/05/2026

🌿 اللہ کی راہ میں خرچ کرنا کبھی نقصان کا سودا نہیں ہوتا۔

جو ہاتھ دوسروں کی مدد کے لیے بڑھتے ہیں، اللہ تعالیٰ اُن کے لیے اپنی رحمتوں اور برکتوں کے دروازے کھول دیتا ہے۔ 🤲✨

"اے ابنِ آدم! میری راہ میں خرچ کر، میں تجھے عطا کرتا رہوں گا۔"
— بخاری


🌸 قربانی محبتِ الٰہی کا اظہار ہے 🌸اپنی خواہشات کو اللہ کی رضا پر قربان کرنا ہی اصل عبادت ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیا...
21/05/2026

🌸 قربانی محبتِ الٰہی کا اظہار ہے 🌸
اپنی خواہشات کو اللہ کی رضا پر قربان کرنا ہی اصل عبادت ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین 🤲✨

📖 “جس شخص میں قربانی کرنے کی وسعت ہو اور پھر بھی قربانی نہ کرے، وہ ہماری عیدگاہ کے قریب نہ آئے۔”
— مسند احمد

✨ جہدِ مسلسل اور اولیاءِ کرام کا راستہ ✨اگر آپ اپنی کمزوریوں کو طاقت میں بدلنا چاہتے ہیں، دل کو سکون دینا چاہتے ہیں، اور...
20/05/2026

✨ جہدِ مسلسل اور اولیاءِ کرام کا راستہ ✨
اگر آپ اپنی کمزوریوں کو طاقت میں بدلنا چاہتے ہیں، دل کو سکون دینا چاہتے ہیں، اور اللہ کے قرب کا سفر طے کرنا چاہتے ہیں، تو انبیاء و اولیاء کا راستہ اختیار کریں۔ 🌙🤲
حضرت مولانا Jalal al-Din Rumi فرماتے ہیں:
"اے عقل مند! جس قدر بھی ہوسکے، انبیاء و اولیاء کے طریقے پر کوشش کر۔"
یہی راستہ دلوں کو منور کرتا ہے، روح کو پاکیزگی بخشتا ہے، اور انسان کو اللہ تعالیٰ کی محبت سے آشنا کرتا ہے۔ ❤️
اللّٰہ ہمیں بزرگانِ دین کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤍

18/05/2026

🌙✨ دربارِ حقانی کا مختصر تعارف ✨🌙

یہ صرف ایک دربار نہیں بلکہ روحانی سکون، محبت اور اللہ والوں کی یاد کا مرکز ہے۔ ❤️
آئیے دربارِ حقانی کی تاریخ، روحانیت اور برکتوں کے بارے -میں جانتے ہیں

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِن شَرِّ مَا خَلَقَ وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ وَمِن شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حسد
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے

کہو کہ میں صبح کے پروردگار کی پناہ مانگتا
ہوں
ہر چیز کی بدی سے جو اس نے پیدا کی
اور شب تاریکی کی برائی سے جب اس کا اندھیرا چھاجائے
اور گنڈوں پر پڑھ پڑھ کر پھونکنے والیوں کے شر سے
اور حسد کرنے والے کے بغض سے جب حسد کرنے لگے
#دربارحقانی

                     #عشق  #معرفت          #دربارحقانی
18/05/2026

#عشق #معرفت #دربارحقانی

               #محبت              #دربارحقانی
18/05/2026

#محبت #دربارحقانی

17/05/2026

ایک نظر... اور زندگی بدل گئی✨

مرشد کی اک نظر نے دوجا جنم دیا ہے"❤️‍🩹
کبھی ایسا محسوس کیا ہے؟

💫.... آخر تک دیکھیں

#مرشد #باطن #نفس #انسان #دربارحقانی

نصیحت کرنے والا نصیحت نہ چھوڑے۔ ماننے والا مانتا ہے یا نہیں مانتا، تو تم اپنی بات کرو! آپ کو اللّٰه نے علم دیا ہے، آپ عل...
17/05/2026

نصیحت کرنے والا نصیحت نہ چھوڑے۔ ماننے والا مانتا ہے یا نہیں مانتا، تو تم اپنی بات کرو! آپ کو اللّٰه نے علم دیا ہے، آپ علم پھیلائیں۔

وہ شخص جو آنکھوں والا ہے، جب وہ دیکھتا ہے کہ اندھا کنوئیں کی طرف جا رہا ہے، تو اس وقت اگر وہ نہ بولے گا تو عبادت سے محروم ہو جائے گا۔ تو آنکھوں کی عبادت یہ ہے کہ اندھے کو کنوئیں سے بچایا جائے۔

اس لیے آپ اپنی صفات کو اگر انسانوں کے حوالے سے ان کی خدمت میں لگا دیں گے تو یہ کیا ہوگا؟ عبادت!

کچھ لوگ زمانے کو اپنے لیے استعمال کرتے ہیں اور کچھ لوگ خود کو زمانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جو خود کو زمانے کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ عبادت کرتے ہیں اور جو زمانے کو اپنے لیے استعمال کرتے ہیں وہ بغاوت میں ہیں۔

کچھ لوگ اللّٰه سے مانگتے ہیں اور کچھ لوگ اپنے آپ کو اس کے سامنے پیش کر دیتے ہیں۔ اس لیے یہ زمانہ جو ہے، اس نے ایسے رہنا ہے، اس میں تم نے کچھ حاصل نہیں کرنا۔

میں بار بار یہ مثال دیتا ہوں ایک بڑھیا کی: کہ بڑھیا بیٹھی رو رہی تھی کہ وہ آدمی میری گٹھڑی لے گیا۔ اس نے کہا پھر روتی کیوں ہے؟ کہتی ہے روتی اس بات پہ ہوں کہ اس نے گٹھڑی مجھ سے اٹھائی اور آگے جا کے پھینک دی اور خود غائب ہو گیا۔ جب پھینکنی ہی تھی تو چھینی کیوں!

یہ دنیا ظالم ہے۔ جو کچھ آپ نے حاصل کیا، یہ چھوڑنا ہے۔ کوئی چیز ساتھ نہیں لے جا سکتے۔ آپ کے رشتہ دار ہاتھوں کی انگوٹھی بھی اتار لیتے ہیں، مرنے والے کا نام بھی چھین لیتے ہیں۔

آپ نام رکھیں گے کہ فلاں فلاں شخص ہے اور لوگ کہیں گے کہ اس کا نام میت ہے۔ کوئی بھی نہیں کہتا کہ ابا جی جا رہے ہیں، کہتے ہیں یہ میت ہے۔ نام بھی چھین لیتے ہیں۔

یعنی کہ پہلے اس کا سرمایہ چھین لیا جاتا ہے، اس کی جوانی والی شکل چھین لی جاتی ہے۔ ماحول کے ساتھ ہی رنگ بدل گیا، شکل بدل گئی، ماحول بدل گیا، ساتھی بدل گئے، لواحقین بدل گئے، وابستگیاں بدل گئیں۔

لوگ بڑے بے تاب ہوا کرتے تھے اس کے آنے کے لیے اور اب بڑے بے تاب ہیں اس کو لے جانے میں کہ میت کو دیر ہو رہی ہے۔ جدائی نہ برداشت کرنے والے پیارے اس کو اللّٰه کے سپرد کر کے آ جاتے ہیں۔

بس یہ ہے قصہ انسان کا۔

اب عبادت یہ ہے کہ وقت کو پہچانو۔ میت کو لے جانے سے پہلے استغفار پڑھو، یہ عبادت ہے۔

جو فرائض ضروری ہیں ان کا پورا کرنا عبادت ہے۔
تو اصل عبادت یہی ہے کہ انسان اس فطرت کو پہچانے۔

واصف علی واصف
(گفتگو 1 تا 5، صفحہ 209)

#انسان #دربارحقانی

17/05/2026

Address

R6FC+2GC, Unnamed Road, Muslimabad Colony Landhi Town
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shrine Haqqani دربارحقاني posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share