Pyara Islam with Sheraz Ali Tamimi

Pyara Islam with Sheraz Ali Tamimi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pyara Islam with Sheraz Ali Tamimi, Karachi.

09/03/2025

دولت حقیقت نہیں۔۔

09/03/2025

میری سوچ بے محدود سی۔ میرے قلم میں اتنی سکت نہیں۔
کہ تیری بڑائی بیاں کرو۔ا ور اس بیاں سے وفا کروں۔

13/01/2025
31/03/2024

۔
غَدِیْرِ خُمْ , حدیثِ کساء ،حدیثِ قرطاس ،ثقیفہ بنی ساعدہ ،مسئلہ باغِ فدک ،جنگِ جَمَل و جنگِ صفین ،استخلافِ یزید ان تمام مسائل نے مجھے کافی الجھن میں مبتلاء کردیا تھا ۔بنیادی اسلامی عقائد کی کماحقہ جانکاری سے لےکر نماز ودیگر عبادات سے کوسوں دور میں سالوں اِن مسائل میں الجھا رہا ۔
۔
اہل سنت و اھلِ تَشَیُّع کے بڑے بڑے علماء کو اِن مسائل کے تعلق سے سُن چکا تھا لیکن الجھن جوں کی توں باقی رہی ۔یوٹیوب کے ذریعے اسحاق جھالوی اور نِکا مرزا المعروف انجنئیر مرزا محمد علی بھی مجھے الجھن سے نہیں نکال سکے بلکہ اِنہیں سن کر میں مزید تَذَبْذُبْ کا شکار ہوا ۔
۔
دوائے دردِ دل کی تلاش میں ایک رَبّانی عالمِ دین کی بارگاہ میں حاضر ہوکر پوچھا حضور! الجھن میری سلجھا دیجئے ۔صدیقِ اکبر ،فاروقِ اعظم ،عثمانِ غنی ،اصحابِ بدر و حنین ،سیدہ عائشہ پاک ،سیدنا زبیر بن عوام ،سیدنا طلحہ ،سیدنا امیرِ معاویہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے متعلق میں تذبذب کا شکار ہوں میرا دل اور دماغ مختلف لوگوں کو پڑھنے اور سننے کی وجہ سے اِنْ مُقَدّس ہستیوں کے متعلق خراب ہوچکا ہے ،مجھے پاک کیجئے۔
۔
اللہ والے ربّانی عالمِ دین نے ایک نگاہ دل پر ڈالی ۔نہایت شفقت بھرے لہجے میں سمجھاتے ہوئے فرمایا !یہ مسائل ضروریاتِ دین میں سے نہیں ہیں ۔نجات کےلئے اللہ پاک کی وحدانیت کا سچے دل سے اقرار اور نبی کی نبوت کی تصدیق لازم ہے ۔کلمہ طیب کا سچے دل سے اقرار کرنے سے آدمی یہ دونوں چیزیں حاصل کرلیتا ہے ۔باقی رہے صحابہ کرام علیہم الرضوان اور اہلِ بیت کرام کے معاملات تو پیارے دل کی کانوں سے سُنْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے لےکر امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ تک ان سب حضرات کے متعلق اچھا گمان رکھئے ۔یہ سب حضرات اللہ پاک کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بہت ہی پیارے اور سچے صحابہ ہیں ۔اِن سب نے توفیقِ الٰہی سے اپنے بشری طاقت کے مطابق حضور جانِ عالَمْ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کی اس لئے اِن سب سے محبت کرنی چاہئے ۔
پیارے توجہ سے سُن ! صحابہ کرام علیہم الرضوان اور اہل بیتِ کرام کے آپس کے معاملات کی تفصیل کےلئے تاریخ کتابیں پڑھنا ،جھالوی، ذاکری ،خطیبانِ ایشیاء و یورپ سمیت نِکّامرزا کو سننا موجبِ فساد و باعثِ فتنہ ہے ۔
۔
معصوم صرف انبیاء کرام وفرشتے ہیں باقی رہے دیگر پاک ذوات تو وہ معصوم ہرگز نہیں ہیں ۔بشری تقاضوں کے مطابق اُن میں آپس میں کچھ معاملات اگر ہو بھی گئے تو بہت جلد اُن کے معاملات حل بھی ہوجاتے ہیں ۔اِن تمام حضرات کے دل پاک ہیں ۔
۔
عام خبیث لوگ جب اِن پاک حضرات کے متعلق تاریخی باتیں پڑھتے یا سُنتے ہیں تو مقدس پاک ہستیوں کو خود پر قیاس کرتے ہوئے اُن کے متعلق کینہ وعداوت کو مسقل ثابت مانتے ہیں ۔وہ سمجھتے ہیں جیسے ہم خبیث ہیں کہ ہمارے دل میں رنجشیں ،نفرتیں جگہ بنالیتی ہیں ایسے ہی اِن پاک ہستیوں کے دل بھی شاید ہماری طرح ہیں ۔اللہ کی پناہ
۔
لہذا پاک ہستیوں کے معاملات اللہ پاک کے سپرد کیجئے اور اِن سب پاک ہستیوں سے محبت کیجئے ۔خدا تیرے دل کو پاک کرے ۔ربّانی عالِم دین کی نصیحتیں میرے دل میں گھر کر گئیں الحمدللہ میری الجھنیں سلجھ گئیں ۔
۔
✍️ محمد عظیم کھوسہ کی وال سے نقل شدہ
31/07/2023/۔

Address

Karachi

Opening Hours

09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pyara Islam with Sheraz Ali Tamimi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share