Awami Church Chandni Chowk

Awami Church Chandni Chowk ONLY JESUS NAME
(1)

Happy 2st Advent Sunday!آمد کا دوسرا اِتوار ( 07 نومبر 2025 )خُداوند سے دُعا ہے کہ اُس کی آمد آپ کے لئے اُمید، خوشیوں او...
07/12/2025

Happy 2st Advent Sunday!

آمد کا دوسرا اِتوار ( 07 نومبر 2025 )
خُداوند سے دُعا ہے کہ اُس کی آمد آپ کے لئے اُمید، خوشیوں اور برکتوں کا سبب بنے۔ آمین




🎄یسوع مسیح  کی پیدائش: تاریخ سے بڑھ کر ایک روشن حقیقت،بائبل مقدس کے نئے عہدنامہ کے مطابق اگرچہ خداوند یسوع مسیح کی پیدائ...
03/12/2025

🎄یسوع مسیح کی پیدائش:
تاریخ سے بڑھ کر ایک روشن حقیقت،

بائبل مقدس کے نئے عہدنامہ کے مطابق اگرچہ خداوند یسوع مسیح کی پیدائش کے دن، مہینے یا سال کا واضح ذکر درج نہیں، اور پاکستان بائبل سوسائٹی انارکلی لاہور کے ترجمہ میں بھی اس سلسلے میں کوئی خاص تاریخی، تاریخ موجود نہیں، لیکن اس کے باوجود یسوع مسیح کی پیدائش ایک ناقابلِ تردید اور روشن حقیقت ہے۔
بائبل مقدس نے تاریخ کے بجائے ان واقعات کو محفوظ کیا ہے جو ان کی آمد کی سچائی کو ثابت کرتے ہیں، اور یہی واقعات آج بھی ان کی پیدائش کو دن کی قید سے آزاد ایک زندہ حقیقت بنا دیتے ہیں۔

♦️چرواہوں کا سجدہ:
آسمانی خبر کی زمینی گواہی،

لوقا کی انجیل ہمیں بتاتی ہے کہ جب یسوع مسیح پیدا ہوئے تو خدا کے فرشتے نے چرواہوں کو خوشخبری سنائی۔ وہ حیرت اور عقیدت سے بھرے ہوئی آس جگہ پہنچے جہاں مقدس بچہ لیٹا ہوا تھا، اور انہوں نے اُسے سجدہ کیا۔ یہ سجدہ اس بات کی نہایت مضبوط گواہی ہے کہ یسوع مسیح کی پیدائش کوئی فرضی داستان نہیں بلکہ خدا کی عملی مداخلت تھی ۔

♦️مجوسیوں کی آمد اور نذرانے:
اقوام کی طرف سے اعتراف،

مشرق کے مجوسی ایک غیر معمولی ستارے کی راہنمائی میں سفر کرکے بیت لحم پہنچے۔ انہوں نے بچہ یسوع کو بادشاہ سمجھتے ہوئے سونا، لبان اور مُر پیش کیے۔ یہ تحائف اس عظیم بچے کی حیثیت کا اعتراف تھے۔ مجوسیوں کی آمد نہ صرف بائبل مقدس کی گواہی ہے بلکہ تاریخ کی گہرائی میں گونجتا ہوا وہ قدم ہے جو دنیا کو بتاتا ہے کہ مسیح صرف اسرائیل کے نہیں بلکہ تمام قوموں کے نجات دہندہ ہیں۔

♦️بادشاہ ہیرودیس کا خوف اور بچوں کا قتل،

متی کی انجیل میں بیان ہے کہ ہیرودیس نے یسوع کی پیدائش کی خبر سن کر خوف اور حسد میں مبتلا ہو کر دو سال تک کے لڑکوں کے قتل کا حکم جاری کر دیا۔ یہ سفاکانہ حکم دراصل اس حقیقت کا غیر ارادی اعتراف ہے کہ یسوع مسیح کی پیدائش اتنی حقیقی تھی کہ اُس وقت کا بادشاہ بھی اس سے ڈر گیا۔ تاریخ گواہی دیتی ہے کہ ایسے احکامات کہانیاں نہیں بلکہ حقیقی واقعات کے نتیجے میں ہی سامنے آتے ہیں۔

♦️مردم شماری اور والدین کا نام لکھوانا،

قیصر اوگسطس کی طرف سے جاری کردہ مردم شماری کے اعلان کے باعث یوسف اور مریم کا بیت لحم جانا بائبل مقدس کے صفحوں سے نکل کر رومی تاریخ سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔ اس بات کا ذکر قدیم تاریخی حوالوں میں موجود ہے کہ اس دور میں مردم شماری کا نظام موجود تھا۔ اس طرح یسوع مسیح کی پیدائش نہ صرف بائبلی بلکہ تاریخی ریکارڈ کے بھی قریب نظر آتی ہے۔

♦️دن، تاریخ اور سال کا نہ ہونا کوئی مسئلہ نہیں؟

انسانی دنیا میں سالگرہ منانے کی تاریخ ہمیشہ مکمل طور پر اصل دن سے جڑی نہیں ہوتی۔ آج بھی والدین اپنے بچوں کی سالگرہ کبھی مصروفیات، موسمی حالات یا دیگر مجبوریوں کے باعث اصل تاریخ سے ایک دو دن بعد بھی منا لیتے ہیں، لیکن اس سے نہ خوشی کم ہوتی ہے نہ پیدائش کی حقیقت۔

اسی طرح مسیح کی پیدائش کی سالگرہ کے لیے بھی اصل تاریخ کا معلوم ہونا ضروری نہیں۔ اصل مقصد یہ ہے کہ ہم اس بات کا جشن منائیں کہ نجات دہندہ اس دنیا میں آئے۔ بائبل مقدس نے دن اور مہینہ بیان کرنے کے بجائے اس بات پر زور دیا کہ:

🌺“کلام جسم بنا اور ہمارے درمیان رہا”

یہی وہ حقیقت ہے جس پر مسیحی ایمان کی بنیاد کھڑی ہے۔

بغیر باپ کے معجزانہ پیدائش:
اصل مرکز،

مسیح کی پیدائش کا سب سے بڑا معجزہ یہ ہے کہ وہ روح القدس کی قدرت سے بغیر باپ کے پیدا ہوئے۔ یہ بات ان کی الوہیت، ان کے منصب اور دنیا کے لیے خدا کی نجات کے منصوبے کا بنیادی ستون ہے۔ بائبل مقدس کی تمام گواہیاں اور تاریخی شواہد اسی حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ یسوع کی آمد ایک عام انسانی پیدائش نہیں تھی بلکہ خدا کا خاص اور معجزانہ کام تھا۔
♦️نتیجہ
دن ہو یا تاریخ، مہینہ ہو یا موسم ان میں سے کوئی چیز یسوع مسیح کی پیدائش کی عظمت کو کم یا زیادہ نہیں کرتی۔ اصل بات یہ ہے کہ:

مسیح واقعی پیدا ہوئے،

وہ خدا کا بیٹا ہیں،

وہ نجات دینے کے لیے آئے،

اور آج بھی زندہ ہیں۔

دن کی نہیں، واقعے کی اہمیت ہے۔ تاریخ کی نہیں، نجات کی حقیقت اہم ہے۔ اور یہی پیغام ہے جو صدیوں سے دلوں میں روشنی بن کر چمکتا آرہا ہے ۔ 🙏

Happy 1st Advent Sunday!آمد کا پہلا اِتوار ( 30 نومبر 2025 )خُداوند سے دُعا ہے کہ اُس کی آمد آپ کے لئے اُمید، خوشیوں اور...
30/11/2025

Happy 1st Advent Sunday!

آمد کا پہلا اِتوار ( 30 نومبر 2025 )
خُداوند سے دُعا ہے کہ اُس کی آمد آپ کے لئے اُمید، خوشیوں اور برکتوں کا سبب بنے ۔ آمین




23/08/2025

Amen .... 💒✝️

22/08/2025
Amen ...💒✝️❣️
21/08/2025

Amen ...💒✝️❣️

20/08/2025

Amen ....✝️❤️

"House of Prayer, Home of Peace 🕊" Hallelujah . ✝️☪️💞
11/08/2025

"House of Prayer, Home of Peace 🕊" Hallelujah . ✝️☪️💞

"Sunday Blessings at [ Awami Church Chandni Chowk ] ✨""Worship & Fellowship – A Blessed Sunday 🙏""Celebrating God’s Grac...
10/08/2025

"Sunday Blessings at [ Awami Church Chandni Chowk ] ✨"
"Worship & Fellowship – A Blessed Sunday 🙏"
"Celebrating God’s Grace This Sunday ❤️"
"Faith, Family & Fellowship – Sunday Moments"
"Glorious Sunday Service at [ Awami Church Chandni Chowk ]"✝️

Amen ...
09/08/2025

Amen ...

Hallelujah ......
04/08/2025

Hallelujah ......

Address

Kamoke
50661

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami Church Chandni Chowk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Awami Church Chandni Chowk:

Share