Anjuman e Hussainia Kamrial

Anjuman e Hussainia Kamrial انجمنِ حسینیہ ؑ کمڑیال

16/12/2025
موت کے ڈر سے کیا ہم علی چھوڑ دیں
23/11/2024

موت کے ڈر سے کیا ہم علی چھوڑ دیں

ان شاء الله22, 23 صفرالمظفر مجلسِ عزاء و ماتمى جلوس امام بارگاه حسينيه كمڑیالزیر انتظام: انجمن حسينيه و تنظيم سپاہ علی ا...
24/08/2024

ان شاء الله
22, 23 صفرالمظفر
مجلسِ عزاء و ماتمى جلوس
امام بارگاه حسينيه كمڑیال
زیر انتظام: انجمن حسينيه و تنظيم سپاہ علی اکبر علی ولی اللہ کمڑیال

*شہید ہنیہ کے انتقام کو ہم اپنا فرض سمجھتے ہيں, اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر رہبر انقلاب کا پیغام*تہران - حماس کے سیاسی دفتر...
31/07/2024

*شہید ہنیہ کے انتقام کو ہم اپنا فرض سمجھتے ہيں, اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر رہبر انقلاب کا پیغام*

تہران - حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ عظیم مجاہد اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں اس عظیم و بہادر مجاہد رہنما کی شہادت کی اسلامی امت، مزاحمتی محاذ اور فلسطین کی قابل فخر قوم کو تعزیت پیش کی اور زور دیا ہے : "مجرم و دہشت گرد صیہونی حکومت نے، ہمارے پیارے مہمان کو ہمارے گھر میں شہید کر دیا اور ہمیں سوگوار کیا لیکن اس نے اپنے لئے سخت انتقام کے بھی حالات فراہم کر ليے اور شہید ہنیہ کے انتقام کو ہم اپنا فرض سمجھتے ہيں "

رہبر انقلاب کے پیغام کا متن اس طرح ہے :

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

پیاری ایرانی قوم!

فلسطین کے شجاع و بہادر رہنما جناب اسماعیل ہنیہ گزشتہ شب صبحگاہی کے وقت اللہ کو پیارے ہو گئے اور عظیم مزاحمتی محاذ سوگوار ہو گیا۔مجرم و دہشت گرد صیہونی حکومت نے، ہمارے پیارے مہمان کو ہمارے گھر میں شہید کر دیا اور ہمیں سوگوار کیا لیکن اس نے اپنے لئے سخت انتقام کے بھی حالات فراہم کر لئے ۔

شہید اسماعیل ہنیہ برسوں سے با عزت جہد و جہد کے میدانوں میں اپنی قیمتی جان ہتھیلی پر لے کر چلتے تھے، وہ شہادت کے لئے تیار تھے اور انہوں نے اپنے فرزندوں اور عزیزوں کو اس راہ میں قربان بھی کیا تھا ۔ انہيں اللہ کی راہ اور اس کے بندوں کی نجات کے لئے شہید ہونے میں کوئی تذبذب نہيں تھا لیکن ہم اس تلخ و سخت سانحے کے بعد کہ جو اسلامی جمہوریہ کی سرحد کے اندر ہوا ، انتقام کو اپنا فریضہ سمجھتے ہيں۔

میں اسلامی امت، مزاحمتی محاذ، فلسطین کی سرفراز و شجاع قوم اور خاص طور پر شہید ہنیہ اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے ان کے ایک ساتھی کے لواحقین اور اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے ان کے علو درجات کی دعا کرتا ہوں ۔
سید علی خامنہ ای

پاکستان میں مختلف علاقوں میں حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے حوزہ علمیہ نجف الاشرف کے علماء کرام کی زیر نگرانی بعنو...
14/06/2024

پاکستان میں مختلف علاقوں میں حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے حوزہ علمیہ نجف الاشرف کے علماء کرام کی زیر نگرانی بعنوان صراط مستقیم شارٹ کورس کو مرتب کیا گیا ھے
صراط مستقیم شارٹ کورس نوجوان نسل کے لئے ایک " دینی ، فکری ، تعلیمی اور تربیتی" چودہ روزہ کیمپ ہے جس کا نصاب ادارہ صراط مستقیم نے مقتضائے حال اور نئی جنریشن کی سطح علمی اور ضرورت کو مدنظر رکھتے" تجوید قرآن ، تفسیرقرآن ، عقائد ،احکام ، اخلاق اور سیرت اہل بیت علیہم السلام " میں سے ہر سبجیکٹ کو چودہ روز چودہ کے نام پر چودہ دورس کی صورت میں مرتب کیا ہے اور آخر میں اس " فکری اور تربیتی" پروگرام میں شرکت کرنے والے اور پوزیشن ہولڈرز فرزندان ملت کی عزت افزائی کے لئے حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے قیمتی انعامات سے نوازا جائے گا
دعا ہے خدا تعالیٰ ہمیں دین کی خدمت اور یتیمان آل محمد کی رہنمائی کے لیے اخلاص کے ساتھ خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ملت کے نوجوانوں کے لیے ایسے مواقع فراہم کیے جائیں جو انکو آج کے پر آشوب معاشرے میں دینی اقدار اور سیرت آئمہ معصومین علیہم السلام پر عمل پیرا ہونے کے لیے ایک بہترین قدم ثابت ہو تاکہ انسان شیطان کی پیروی سے بچ کر رحمان کا خالص بندہ بن سکے اور خالص شیعہ کی صفات کا حامل بن سکے آمین یا رب العالمین

09/06/2024

إنَّا لِلّٰه وَإنَّا إلَيهِ رَاجِعُونَ
جواد حسن جعفری کی والدہ بقضائے الہی انتقال کر گئی ہیں
نماز جنازہ صبح 10 بجے بابا سخی لعل والے قبرستان میں ادا کیا جائے گا

26/04/2024

ان شاء الله
يكم تا دس محرم الحرام ١٤٤٦هـ

Address

Kamlial

Telephone

+923007061214

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anjuman e Hussainia Kamrial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share