Jamia Masjid Eid Gah

Jamia Masjid Eid Gah The page of "Jamia Masjid Eid Gah" Azeem Road, Kala Gojran, Jhelum

27/12/2024
29/06/2024

الحمد الله
جامعہ مسجد عید گاہ عظیم روڈ کالا گوجراں میں تلاوت قرآن کرنے والے بچوں سے رونقیں بحال ہوگئیں اور یہ سارا سہرا جناب قاری شفقت رسول اویسی صاحب کو پہنچتا ہے۔ الله پاک ان کو عمرِ خضری عطا فرمائے کہ انہوں نے آ کر ہماری جامعہ مسجد میں چار چاند لگا دیے۔ تمام احباب سے گزارش ہے کہ آپ بھی اپنے بچوں کو جامعہ مسجد عید گاہ میں قران پاک کی تعلیم کے لیے بھیجیں۔

دارالعلوم "جامعہ محمدیہ ضیاء الاسلام"شعبہ جات: حفظ، ناظرہ، تجوید، اور قرآت میں داخلے جاری ہیں۔بمقام: مرکزی جامعہ مسجد عی...
20/03/2024

دارالعلوم "جامعہ محمدیہ ضیاء الاسلام"
شعبہ جات: حفظ، ناظرہ، تجوید، اور قرآت میں داخلے جاری ہیں۔
بمقام: مرکزی جامعہ مسجد عید گاہ، عظیم روڈ، کالا گوجراں، جہلم۔

19/10/2023

اے ابنِ آدم
ایک تیری چاہت ہے اور ایک میری چاہت ہے
ہوگا تو وہی جو میری چاہت ہے
پس اگر تم اپنی چاہت کو میری چاہت کے تابع کردو تو میں تمہاری چاہت کے لیے بھی کافی ہوجاؤں گا (یعنی تمہاری چاہت بھی پوری کردوں گا)
اور بہرحال ہوگا تو وہی جو میں چاہوں گا
اور اگر تمہاری چاہت میری مرضی کے خلاف ہو تو میں تمہیں تمہاری چاہت میں تھکا دوں گا (یعنی پوری کوشش کے باوجود تمہاری چاہت پوری نہیں ہوگی)
اور ہوگا تو پھر بھی وہی جو میری چاہت ہے۔

18/10/2023

مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمع بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام۔

مِہرِ چرخِ نبوت پہ روشن دُرود
گلِ باغِ رسالت پہ لاکھوں سلام

شہرِ یارِ ارم تاج دارِ حرم
نوبہارِ شفاعت پہ لاکھوں سلام

شبِ اسرا کے دولہا پہ دائم دُرود
نوشۂ بزمِ جنّت پہ لاکھوں سلام

صاحبِ رَجعتِ شمس و شقُ القمر
نائبِ دستِ قدرت پہ لاکھوں سلام

عرش تا فرش ہے جس کے زیرِ نگیں
اُس کی قاہر ریاست پہ لاکھوں سلام

مجھ سے بے کس کی دولت پہ لاکھوں دُرود
مجھ سے بے بس کی قوت پہ لاکھوں سلام

ہم غریبوں کے آقا پہ بے حد دُرود
ہم فقیروں کی ثروت پہ لاکھوں سلام

دُور و نزدیک کے سُننے والے وہ کان
کانِ لعلِ کرامت پہ لاکھوں سلام

جس کے ماتھے شفاعت کا سہرا رہا
اُس جبینِ سعادت پہ لاکھوں سلام

جن کے سجدے کو محرابِ کعبہ جھکی
اُن بھووں کی لطافت پہ لاکھوں سلام

جس طرف اٹھ گئی دم میں دم آ گیا
اُس نگاہِ عنایت پہ لاکھوں سلام

نیچی آنکھوں کی شرم و حیا پر دُرود
اونچی بینی کی رفعت پہ لاکھوں سلام

جس سے تاریک دل جگمگانے لگے
اُس چمک والی رنگت پہ لاکھوں سلام

پتلی پتلی گلِ قُدس کی پتّیاں
اُن لبوں کی نزاکت پہ لاکھوں سلام

وہ دہن جس کی ہر بات وحیِ خدا
چشمۂ علم و حکمت پہ لاکھوں سلام

وہ زباں جس کو سب کُن کی کنجی کہیں
اُس کی نافذ حکومت پہ لاکھوں سلام

جس کی تسکیں سے روتے ہوئے ہنس پڑیں
اُس تبسم کی عادت پہ لاکھوں سلام

ہاتھ جس سمت اُٹھّا غنی کر دیا
موجِ بحرِ سماحت پہ لاکھوں سلام

نُور کے چشمے لہرائیں دریا بہیں
انگلیوں کی کرامت پہ لاکھوں سلام

کُل جہاں مِلک اور جَو کی روٹی غذا
اُس شکم کی قناعت پہ لاکھوں سلام

جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اُس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام

پہلے سجدے پہ روزِ ازل سے دُرود
یادگاریِ اُمّت پہ لاکھوں سلام

اللہ اللہ وہ بچپنے کی پھبَن!
اُس خدا بھاتی صورت پہ لاکھوں سلام

سیّدہ زاہرہ طیّبہ طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

جس مسلماں نے دیکھا اُنھیں اک نظر
اُس نظر کی بصارت پہ لاکھوں سلام

جن کے دشمن پہ لعنت ہے اللہ کی
اُن سب اہلِ محبت پہ لاکھوں سلام

اور جتنے ہیں شہزادے اُس شاہ کے
اُن سب اہلِ مکانت پہ لاکھوں سلام

اُن کی بالا شرافت پہ اعلا دُردو
اُن کی والا سیادت پہ لاکھوں سلام

جس کی منبر ہوئی گردنِ اولیا
اُس قدم کی کرامت پہ لاکھوں سلام

ایک میرا ہی رحمت میں دعویٰ نہیں
شاہ کی ساری اُمّت پہ لاکھوں سلام

کاش محشر میں جب اُن کی آمد ہو اور
بھیجیں سب اُن کی شوکت پہ لاکھوں سلام

مجھ سے خدمت کے قُدسی کہیں ہاں ! رضاؔ
مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام

17/10/2023

اعوذبالله من الشیطان الرجیم
بسم الله الرحمن الرحیم

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ*
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ

Address

Azeem Road
Kala Gujran

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Masjid Eid Gah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Jamia Masjid Eid Gah:

Share

Category