Qari Khalid Usman Multani 0fficial page

Qari Khalid Usman Multani 0fficial page Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Qari Khalid Usman Multani 0fficial page, Kabirwala.

تَنْقِید   نہ تَکْرار،  بڑی دَیر سے چُپ ہیں،حَیرت ہے میرے یار،  بڑی دَیر سے چُپ ہیں۔گُون٘گُوں کو تَکَلُّم کے مَواقِعے ہی...
05/01/2026

تَنْقِید نہ تَکْرار، بڑی دَیر سے چُپ ہیں،
حَیرت ہے میرے یار، بڑی دَیر سے چُپ ہیں۔

گُون٘گُوں کو تَکَلُّم کے مَواقِعے ہیں میسّر،
ہم ماہرِ گُف٘تار بڑی دَیر سے چُپ ہیں۔
___________ 𝗤𝗮𝗿𝗶 𝗞𝗵𝗮𝗹𝗶𝗱 𝗨𝘀𝗺𝗮𝗻 𝗞𝗵𝗮𝗻 نوائے ملتانی

انسان کا زوال کسی ظاہری شکست یا مالی خسارے سے نہیں، بلکہ دل کی ایک باریک لغزش سے شروع ہوتا ہے۔ جب بندہ یہ گمان کرنے لگتا...
04/01/2026

انسان کا زوال کسی ظاہری شکست یا مالی خسارے سے نہیں، بلکہ دل کی ایک باریک لغزش سے شروع ہوتا ہے۔ جب بندہ یہ گمان کرنے لگتا ہے کہ اس کے ہاتھ سے دوسروں کو رزق پہنچ رہا ہے، تب وہ اصل رازِ حیات سے غافل ہو جاتا ہے۔ صوفیا کے نزدیک یہ وہ لمحہ ہے جب "میں" کا بت خاموشی سے دل کے کعبے میں نصب ہو جاتا ہے، اور بندہ خود کو سبب سمجھنے لگتا ہے، حالاں کہ وہ محض ایک ذریعہ ہوتا ہے۔
رزق تو ازل سے تقسیم شدہ ہے، ہر سانس کے ساتھ مقدر میں لکھا ہوا۔ نہ کسی کے دینے سے بڑھتا ہے، نہ کسی کے روک لینے سے گھٹتا ہے۔ مگر جب انسان اپنے عمل، منصب یا طاقت کو رزق کا منبع سمجھ بیٹھتا ہے تو اس کی نظر اللہ کی صفتِ الرزاق سے ہٹ کر اپنی ذات پر ٹھہر جاتی ہے۔ یہی وہ پردہ ہے جسے اہلِ تصوف “حجابِ انا” کہتے ہیں، ایسا پردہ جو بندے اور حق کے درمیان حائل ہو جاتا ہے۔
اصل رفعت وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں انسان خود کو کچھ نہیں سمجھتا، اور زوال وہیں جنم لیتا ہے جہاں وہ خود کو سب کچھ سمجھنے لگتا ہے۔ جو یہ جان لے کہ دینے والا ایک ہے اور ہم سب صرف اس کے در پر کھڑے محتاج، وہی دل کی دولت پا لیتا ہے۔ باقی سب عارضی سہارے ہیں، جو انا کے وزن تلے آخرکار ٹوٹ جاتے ہیں۔
___________________________________________
_______ Qari Khalid Usman Multani 0fficial page فکرِ ملتانی نوائے ملتانی

  ۔ جس نے صداقت کے گمان میں عمر بھر کی مسافت طے کی ہو، جس کی ہر سانس میں یقین کی حرارت شامل رہی ہو ۔اور جس نے سراب کو حق...
03/01/2026

۔ جس نے صداقت کے گمان میں عمر بھر کی مسافت طے کی ہو، جس کی ہر سانس میں یقین کی حرارت شامل رہی ہو ۔اور جس نے سراب کو حقیقت سمجھ کر اپنے قدم قربان کیے ہوں جب سفر کے منتہائے آخر پر یہ عقدہ وا ہو کہ جس راہ کو وہ صراطِ مستقیم جان کر چلا تھا ، وہ ابتدا سے انتہا تک محض فریب تھی۔ تو وہاں تھکن بدن میں نہیں، روح میں اترتی ہے ۔ یہ وہ شکست ہے جس میں آنکھ اشک بار نہیں ہوتی بلکہ دل خاموش ہو جاتا ہے، اور انسان آہستہ آہستہ خود سے رخصت لینے لگتا ہے
_________ Qari Khalid Usman Multani 0fficial page فکرِ ملتانی

غلطیوں کو دیکھ لینا کوئی جرم نہیں، مگر اصل شعور یہ ہے کہ انسان کی نگاہ سب سے پہلے اپنے باطن پر پڑے۔ دوسروں کی خامیوں پر ...
02/01/2026

غلطیوں کو دیکھ لینا کوئی جرم نہیں، مگر اصل شعور یہ ہے کہ انسان کی نگاہ سب سے پہلے اپنے باطن پر پڑے۔ دوسروں کی خامیوں پر گفتگو کرنا آسان ہے، لیکن اپنی کوتاہیوں سے آنکھ ملانا حوصلہ مانگتا ہے۔ خود احتسابی وہ آئینہ ہے جو انسان کو اس کا اصل چہرہ دکھاتا ہے اور اسے سنورنے کا راستہ دکھاتا ہے۔ جو شخص اپنے نفس کی اصلاح کر لیتا ہے، وہی درحقیقت معاشرے کی اصلاح کا حق دار بنتا ہے، کیونکہ باہر کی دنیا بدلنے سے پہلے اندر کی دنیا کو بدلنا لازم ہوتا ہے۔
______________ Qari Khalid Usman Multani 0fficial page فکرِ ملتانی Mufassir-e-Qur’an Allama Asmatullah Khan نوائے ملتانی

 جس کے پاس فہم کی دولت زیادہ ہو، اس کے کندھوں پر ذمہ داری کا بوجھ بھی بھاری ہوتا ہے۔ وہ صرف حق پہچاننے والا نہیں، بلکہ د...
01/01/2026


جس کے پاس فہم کی دولت زیادہ ہو، اس کے کندھوں پر
ذمہ داری کا بوجھ بھی بھاری ہوتا ہے۔ وہ صرف حق پہچاننے والا نہیں، بلکہ درگزر کرنے والا بھی ہوتا ہے۔ اسے معلوم ہوتا ہے کہ انا کی جیت عارضی اور تعلق کی بقا اصل کامیابی ہے، اس لیے وہ معاف کرنا بھی جانتا ہے اور ضرورت پڑنے پر معافی مانگنا بھی۔ یہی شعور انسان کو بڑا اور رویّے کو باوقار بناتا ہے۔
2026 یکم جنوری
صبح: 6:40 منٹ
Qari Khalid Usman Multani 0fficial page
#نوائےملتانی

ماشاءاللہ ۔۔اشاعت التوحید و سنّت کے ہر چھوٹے بڑے عالم و کارکن کے لیے یہ لمحہ کسی عید سے کم نہیں، جب سوشل میڈیا کی فضاؤں ...
31/12/2025

ماشاءاللہ ۔۔
اشاعت التوحید و سنّت کے ہر چھوٹے بڑے عالم و کارکن کے لیے یہ لمحہ کسی عید سے کم نہیں، جب سوشل میڈیا کی فضاؤں میں "دورہ تفسیر القرآن" کے اشتہارات گردش کرنے لگیں۔ یہ محض اطلاع نہیں، بلکہ ایک جشن ہے علم و بصیرت کا، ایک خوشبو ہے ایمان کی، جو دلوں کو مملو کر دیتی ہے، اور خدمتِ دین کی روح کو تازگی بخشتا ہے۔ ہر پوسٹ، ہر شیئر، ہر پیغام گویا ایک چراغ ہے جو قرآن کی روشنی کو دور دور تک پہنچانے کا پیغام لے کر چلتا ہے، اور ہر مومن کے دل میں علم و ہدایت کی خوشبو بکھیر دیتا ہے۔ یہ اشاعتِ دین کی خوشی اور عید کا سماں ہے، جسے صرف خدمتِ قرآن و سنت کے عاشق ہی بھرپور انداز میں محسوس کر سکتے ہیں۔

جب گھوڑے اپنی غیرت، وقار اور حق گوئی کے ساتھ میدان چھوڑ دیں تو پھر گدھوں کی فتح پر تالیاں بجانا سب سے بڑی حماقت ہوتی ہے۔...
31/12/2025

جب گھوڑے اپنی غیرت، وقار اور حق گوئی کے ساتھ میدان چھوڑ دیں تو پھر گدھوں کی فتح پر تالیاں بجانا سب سے بڑی حماقت ہوتی ہے۔ یہ کوئی مقابلہ نہیں رہتا، یہ صرف خلا کی تقسیم ہوتی ہے۔ جہاں اہلیت پیچھے ہٹ جائے وہاں نااہلی خود کو فاتح سمجھنے لگتی ہے۔
ریس کا بائیکاٹ دراصل حق داروں کی بزدل خاموشی ہے، اور یہی خاموشی نااہلوں کے لیے سب سے مضبوط تائیدی سرٹیفکیٹ بن جاتی ہے۔ جب گھوڑے یہ کہہ کر الگ ہو جائیں کہ ماحول گندا ہے، نظام خراب ہے، یا مقابلہ بے معنی ہے، تو پھر گندگی میں پلنے والوں کی حکمرانی فطری ہو جاتی ہے۔
گدھے کا مسئلہ اس کی کم فہمی نہیں، مسئلہ گھوڑے کا پیچھے ہٹنا ہے۔ کیونکہ اگر گھوڑا دوڑے تو گدھے کی اوقات ننگی ہو جاتی ہے۔ تاریخ میں ہر جعلی فاتح کے پیچھے کسی اصل کی غیر حاضری چھپی ہوتی ہے۔
لہٰذا الزام جیتنے والوں پر نہیں، الزام چھوڑنے والوں پر ہے۔ میدان چھوڑنا حکمت نہیں، خودکشی ہے۔ کیونکہ جب اہل لڑنا چھوڑ دیں تو نااہل صرف جیتتا نہیں، قانون بھی لکھنے لگتا ہے۔
Qari Khalid Usman Multani 0fficial page فکرِ ملتانی

انشاء اللہ 👇🌹
30/12/2025

انشاء اللہ 👇🌹

کچھ لوگ آپ کو سمجھ نہیں پاتے،کیونکہ اصل ہونا اُن کے لیے اجنبی ہے۔وہ چہروں کے ہجوم میں جینے کے عادی ہیں،اور آپ… سچ کی تنہ...
29/12/2025

کچھ لوگ آپ کو سمجھ نہیں پاتے،
کیونکہ اصل ہونا اُن کے لیے اجنبی ہے۔
وہ چہروں کے ہجوم میں جینے کے عادی ہیں،
اور آپ… سچ کی تنہائی میں۔
Qari Khalid Usman Multani 0fficial page

اسلام میں عقیدہ واضح اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔ قرآن و سنت ہمیں یہ تعلیم دیتے ہیں کہ سماعت، فہم اور جواب دہی صرف زندہ...
28/12/2025

اسلام میں عقیدہ واضح اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔ قرآن و سنت ہمیں یہ تعلیم دیتے ہیں کہ سماعت، فہم اور جواب دہی صرف زندہ انسانوں کی صفات ہیں۔ موت کے بعد انسان اس دنیا کے معاملات سے منقطع ہو جاتا ہے، نہ وہ پکار سنتا ہے اور نہ ہی فریاد کا جواب دیتا ہے۔
اسی حقیقت کو بڑے سادہ مگر گہرے انداز میں علامہ احمد سعید خان ملتانی رحمۃ اللہ علیہ نے یوں بیان فرمایا:
"موئے کدی نہیں سندے"
یہ مختصر جملہ ہمیں شرک اور غلو سے بچاتا ہے اور توحیدِ خالص کی طرف متوجہ کرتا ہے کہ مدد، دعا اور فریاد صرف اللہ تعالیٰ سے مانگی جائے، کیونکہ سننے والا، جاننے والا اور جواب دینے والا وہی ہے۔







Qari Khalid Usman Multani 0fficial page فکرِ ملتانی

27/12/2025

﴿هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰ تِجَارَةٍ تُنجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ﴾
کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ بندوں کو ایک ایسی تجارت کی دعوت دیتے ہیں جو دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ یہ تجارت ایمانِ صادق، اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر کامل یقین، اور جان و مال کے ساتھ اللہ کی راہ میں جدوجہد کا نام ہے۔
یہ وہ سودا ہے جس میں وقتی مشقت کے بدلے دائمی نجات ملتی ہے، اور جس کا منافع جہنم سے آزادی اور جنت کی دائمی نعمتیں ہیں۔ جو اس تجارت کو اختیار کر لیتا ہے وہ عذابِ الیم سے محفوظ ہو جاتا ہے، کیونکہ اس نے فانی دنیا کے بدلے باقی رہنے والی کامیابی خرید لی ہوتی ہے۔

جو شخص اپنے اندر کوئی خامی دیکھنے پر آمادہ نہ ہو، اُسے کوئی بدل نہیں سکتا۔اصلاح کا پہلا زینہ اعترافِ نقص ہے، اور جس دل م...
25/12/2025

جو شخص اپنے اندر کوئی خامی دیکھنے پر آمادہ نہ ہو، اُسے کوئی بدل نہیں سکتا۔
اصلاح کا پہلا زینہ اعترافِ نقص ہے، اور جس دل میں یہ دروازہ بند ہو جائے وہاں نصیحت بھی اجنبی بن جاتی ہے۔
جو خود کو کامل سمجھ لے، وہ دراصل ترقی کے تمام راستے خود پر بند کر لیتا ہے۔

_________________ فکرِ ملتانی Qari Khalid Usman Multani 0fficial page

Address

Kabirwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qari Khalid Usman Multani 0fficial page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Qari Khalid Usman Multani 0fficial page:

Share