06/06/2022
ایک درویش کے مزار پر۔۔۔۔۔ کسی نے جہالت دیکھی، کسی نے خدا دیکھا، کسی نے فنا دیکھی، کسی نے بقا کو دیکھا، کسی نے شرک دیکھا، کسی نے وحدت کو دیکھا، کسی نے رقص دیکھا، کسی نے پرواز کو دیکھا، کسی نے گناہ دیکھا، کسی نے ثواب دیکھا، کسی نے بدعت دیکھی، کسی نے راز و نیاز دیکھا، کسی نے غیر اللہ دیکھا، کسی نے عین اللہ دیکھا۔ الغرض جس کا جو حال تھا اس نے وہی حال دیکھا