29/03/2026
س۔ کیا ایران اور امریکہ اسرائیل جنگ میں پاکستان کو ایران کی مدد کرنی چاہئے؟ لبنان، یمن یہاں تک کہ روس اور چین بھی ایران کی مدد کر رہے ہیں۔
ج۔ پاکستان سے زیادہ ایران کی مدد اس وقت کوئی نہیں کر رہا۔ تاحال ایران کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان کا 1,000 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ ایران معاشی لحاظ سے چالیس سال پیچھے چلا گیا ہے، وہاں کے عوام کو ایک روٹی اسی ہزار (ایرانی) ریال میں دستیاب ہے۔ دفاعی انفراسٹرکچر کو دیکھیں تو نیوکلیئر اور ایڈوانس میزائل ٹیکنالوجی کی حد تک مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ جو بچ گیا ہے وہ بھی چند ہفتوں میں ختم ہو جائے گا۔
جنگ رکوانا ہی ایران کی سب سے بڑی مدد ہے۔ دین اسلام اپنے وسائل کے ایک خاص حد تک بڑھ جانے تک جنگ سے باز رہنے کی تلقین کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے گھر مکۃ المکرمہ سے جہاں انہوں نے اپنا بچپن اور جوانی گزارے ہجرت کر جانے کا حکم دیا گیا۔ یاد رکھیں دنیا میں تدبیر محض عقل اور منطق کی بنیاد پر ہو تو ہی سود مند ہے وگرنہ فلسطین اور ایران کا حال آپ کے سامنے ہے۔ پاکستان کے کردار کی تعریف الحمد للہ، تمام دنیا کر رہی ہے اور یہی ایک رستہ ہے ایران کو بچانے اور دوبارہ تعمیر کرنے کا۔ امریکہ اور اسرائیل کو چند ارب ڈالر کے نقصان سے کچھ فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی عرب ممالک کو۔ اس لئے کہ ان کے وسائل تقریباً لا محدود ہیں۔ اس فرق کو سمجھیں اور جنگ کے خاتمے کی دعا کریں جس کے انتہائی منفی اثرات اب پوری دنیا پر ہو رہے ہیں۔