Golden words.

Golden words. _الفاظ چابیوں کی_
_مانند ہیں ان کا صحیح_
_استعمال کر کے لوگوں_
_کے منہ بند یا دل کھولے_
_جا سکتے ہیں_

Jo by ronaq kar don chehron ko main dhool nahi saqib
,
,
mehkta hy mujh sy zamana mujhy phool kehty hain

   #میلادمصطفٰیﷺبارھویں صدی کے مفسّر امام احمد صاوی المالکی علیہ الرحمہ قرآن پاک کی تفسیر میں لکھتے ہیں:”إِنَّ سُلَيْمَا...
21/08/2026

#میلادمصطفٰیﷺ

بارھویں صدی کے مفسّر امام احمد صاوی المالکی علیہ الرحمہ قرآن پاک کی تفسیر میں لکھتے ہیں:

”إِنَّ سُلَيْمَانَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، لَمَّا فَرَغَ مِنْ بِنَاءِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، عَزَمَ عَلَى الْخُرُوجِ إِلَى أَرْضِ الْحَرَمِ، فَتَجَهَّزَ لِلْمَسِيرِ وَاسْتَصْحَبَ جُنُودَهُ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ وَالطَّيْرِ وَالْوَحْشِ فَحَمَلَتْهُمُ الرِّيحُ، فَلَمَّا وَافَى الْحَرَمَ، أَقَامَ مَا شَاءَ اللَّهُ...
وَكَانَ يَنْحَرُ فِي كُلِّ يَوْمٍ طُولَ مُقَامِهِ خَمْسَةَ آلَافِ نَاقَةٍ، وَيَذْبَحُ خَمْسَةَ آلَافِ ثَوْرٍ، وَعِشْرِينَ أَلْفَ شَاةٍ،
وَقَالَ لِمَنْ حَضَرَهُ مِنْ أَشْرَافِ قَوْمِهِ:
إِنَّ هَذَا الْمَكَانَ يَخْرُجُ مِنْهُ نَبِيٌّ عَرَبِيٌّ، صِفَتُهُ كَذَا وَكَذَا، وَيُعْطَى النَّصْرَ عَلَى جَمِيعِ مَنْ عَادَاهُ، وَتَبْلُغُ هَيْبَتُهُ مَسِيرَةَ شَهْرٍ، الْقَرِيبُ وَالْبَعِيدُ عِنْدَهُ فِي الْحَقِّ سَوَاءٌ، لَا تَأْخُذُهُ فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ.
قَالُوا: بِأَيِّ دِينٍ يَدِينُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟
قَالَ: بِدِينِ اللَّهِ الْحَنِيفِيَّةِ، فَطُوبَى لِمَنْ أَدْرَكَهُ وَآمَنَ بِهِ.
قَالُوا: كَمْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ خُرُوجِهِ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟
قَالَ: مِقْدَارُ أَلْفِ سَنَةٍ، فَلْيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ، فَإِنَّهُ سَيِّدُ الْأَنْبِيَاءِ وَخَاتَمُ الرُّسُلِ.“
یعنی: جب سلیمان علیہ السلام بیت المقدس کی عمارت (بنیاد) بنا کر فارغ ہوئے تو حرم کی زمین کی طرف جانے کا ارادہ کیا ، سفر کا سامان تیار کیا ، اور اپنے لشکر میں سے جنوں ، انسانوں ، پرندوں اور درندوں کو ساتھ لے لیا ، پس ہوا نے انکے تخت کو اٹھا لیا جب حرم پہچنے تو جب تک اللہ نے چاہا قیام کیا۔ تو وسیع قیام کے دوران ہر دن پانچ ہزار اونٹ اور پانچ ہزار بیل اور بیس ہزار بکریاں ذبح کرتے تھے۔ اور سلیمان علیہ السلام کے پاس جو بھی قوم کا معزز شخص آتا اس سے فرماتے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں سے نبی (محمدِ) عربی نکلیں گے۔ اور انکی یہ یہ شانیں ہونگی۔ اور اللہ انکی ہر دشمن کے مقابلے میں مدد فرمائے گا ۔ اور انکی ھیبت ایک مہینے کی مسافت تک پہنچی ہو گی ۔ قریب اور دور والے سب لوگ حق کے معاملے میں انکے نزدیک برابرا ہوں گے۔ وہ اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والی کی ملامت کا خوف نہ رکھیں گے۔ انہوں نے عرض کیا اے اللہ کے نبی (سلیمان علیہ السلام) وہ کس دین پر ہونگے؟ فرمایا: کہ وہ اللہ کے دین ، دینِ حنیف پر ہونگے ، پس خوشخبری ہے اسکے لئے جس نے انکا زمانہ پایا اور ان پر ایمان لایا۔ لوگوں نے پوچھا کہ اے اللہ کے نبی (سلیمان) ہمارے اور انکے زمانے کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ فرمایا : ایک ہزار سال کا فاصلہ ، پس جو یہاں موجود ہے ، اسے چاہئے کہ یہ باتیں ان تک پہنچا دے جو موجود نہیں۔ بیشک وہ انبیاء کے سرادر ہونگے اور خاتم الرُسُل ہونگے۔“

[حاشیة الصاوی علی جلالین، جلد2، صفحہ 1491، سورة النمل ،تحت الآیة 21، مطبوعہ مکتبہ نعمانیہ اردو بازار لاھور]

سبحان اللہ....!! میرے مصطفٰی کریم ﷺ کی ولادت سے پہلے بھی آپکی آمد کے تذکرے انبیاء سابقین کرتے رہے۔ اور ہزاروں کی تعداد میں جانور ذبح کرتے رہے۔
حضرت سلیمان علیہ السلام فرماتے تھے کہ آئیں گے۔ اور یہ یہ شانیں ہوں گی۔
ہم کہتے ہیں کہ آ گئے اور واقعی بڑی شانیں ہیں جنکا احاطہ کرنا ہمارے بس کی بات نہیں ہے۔

اگر رسول اللہ ﷺ کی دنیا میں آمد سے ایک ہزار سال قبل آپکا میلاد و آمد بیان کرنا جائز ہے۔
تو آمد کے بعد بھی آپکا میلاد و تشریف آوری بیان کرنا نہ صرف جائز بلکہ سنتِ انبیاء ہے۔

یہ بھی پتہ چلا کہ انبیاء سابقین نہ صرف اپنی امت میں رسول اللہ کا میلاد بیان فرماتے بلکہ آپ ﷺ کی ختمِ نبوت کا اعلان بھی فرماتے۔

ربیعُ الاوّل آیا تو فضائیں بھی معطر ہو گئیں،دلوں میں ذکرِ مصطفیٰ ﷺ کی شمعیں روشن ہو گئیں۔یہ مہینہ ہمیں سکھاتا ہے کہ نبی ...
21/08/2026

ربیعُ الاوّل آیا تو فضائیں بھی معطر ہو گئیں،
دلوں میں ذکرِ مصطفیٰ ﷺ کی شمعیں روشن ہو گئیں۔
یہ مہینہ ہمیں سکھاتا ہے کہ نبی کریم ﷺ سے محبت صرف دعویٰ نہیں،
بلکہ آپ ﷺ کی سنت پر چلنے کا نام بھی ہے۔ 🌹

جمعہ مبارک

ہم سے نہ یہ پُوچھے کوئی، کیا دیکھ رہے ہیںطیبہ ہی میں جنّت کی فضا دیکھ رہے ہیںاُس روضۂ اطہر کی ضیا دیکھ رہے ہیںتقدیر کو ک...
20/08/2026

ہم سے نہ یہ پُوچھے کوئی، کیا دیکھ رہے ہیں
طیبہ ہی میں جنّت کی فضا دیکھ رہے ہیں

اُس روضۂ اطہر کی ضیا دیکھ رہے ہیں
تقدیر کو کِس درجہ رسا دیکھ رہے ہیں

اب دیکھیےکِس وقت توجّہ کی نظر ہو
مدّت سے اُدھر اہلِ وفا دیکھ رہے ہیں

اللہ و محمدؐ کی رضا چاہیے ہم کو
اللہ و محمدؐ کی رضا دیکھ رہے ہیں

دِل وجد میں ہے، نُور میں ڈوبی ہوئی آنکھیں
خوش ہیں، تِرا نقشِ کفِ پا دیکھ رہے ہیں

کیا حالِ دلِ زار کہوں اپنی زباں سے
جو کُچھ بھی ہے محبوبِ خُدا، دیکھ رہے ہیں

فُرقت کی اذیّت سے ہے جان اپنی لبوں پر
کب آتی ہے پُرسش کو قضا، دیکھ رہے ہیں

شاید کہ مدینے سے بُلاوا کوئی آئے
مدّت سے تِری راہ صبا! دیکھ رہے ہیں

ذِکر اُنکا ہے محفل میں، وہ ہیں زینتِ محفل
ہم سامنے اُن کو بخُدا دیکھ رہے ہیں

کِس شے سے نصِیرؔ اُنؐ کی تجلّی نہیں ظاہر
ہر سُو اُنہیں ہم جلوہ نُما دیکھ رہے ہیں

حضرتِ سَیِّدُنا اَبُو بَکْرَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے رَسُوْلِ خُدا صَلَّى اللّٰہُ تَع...
19/08/2026

حضرتِ سَیِّدُنا اَبُو بَکْرَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے رَسُوْلِ خُدا صَلَّى اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو منبرِ اقدس پر دیکھا، جبکہ حضرتِ سَیِّدُنا حَسَن بن عَلِی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا آپ کے پہلو میں تھے۔ پھر آپ صَلَّى اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:
( إِنَّ ابْنِي هٰذَا سَيِّدٌ، وَلَعَلَّ اللّٰهَ أَنْ يُصْلِحَ بِهِ بَيْنَ فِئَتَيْنِ عَظِيمَتَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ )
یَعّنی بے شک میرا یہ بیٹا سردار ہے، اور عنقریب اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اِس کے ذریعے مسلمانوں کے دو بڑے گروہوں میں صلح کروا دے گا۔
(صحیح البخاری، کتابُ الصُّلْح، بابُ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ابْنِي هٰذَا سَيِّدٌ، حدیث 2704)

حضرتِ سَیِّدُنا بَرَاء بن عازِب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے رَسُوْلِ خُدا صَلَّى اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو دیکھا کہ حضرتِ سَیِّدُنا حَسَن بن عَلِی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا آپ صَلَّى اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے کندھے پر تھے اور آپ صَلَّى اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا۔
( اَللّٰهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ )
یَعّنی اے اللّٰہ بے شک میں اِس سے مُحَبَّت کرتا ہوں، تو بھی اِس سے مُحَبَّت فرما۔
(صحیح البخاری، کتابُ المناقب، بابُ مناقبِ الحسنِ والحسینِ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا، حدیث: 3539، صحیح مسلم، کتابُ فضائلِ الصحابۃ، حدیث: 2422)

حضرتِ سَیِّدُنا اَبُو ہُرَیْرَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رَسُوْلِ خُدا صَلَّى اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرتِ سَیِّدُنا حَسَن بن عَلِی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کو بوسہ دیا اُس وقت آپ صَلَّى اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پاس اَقْرَع بن حَابِس تَمِیْمِی بیٹھے تھے۔ انہوں نے عرض کی میرے دس بچے ہیں میں نے اُن میں سے کسی کو نہیں چوما۔ تو رَسُوْلِ خُدا صَلَّى اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:
( مَنْ لَا يَرْحَمْ لَا يُرْحَمْ )
یَعّنی جو رحم نہیں کرتا، اُس پر رحم نہیں کیا جاتا۔
(صحیح البخاری، کتابُ الأدب، حدیث 5651، صحیح مسلم، کتابُ الفضائل، حدیث: 2318)

حضرتِ سَیِّدُنا عُقْبَہ بن حَارِث رَضِیَ اللّٰهُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْنَ، حَضْرَتِ سَیِّدُنَا اَبُو بَکْر صِدِّیْق رَضِیَ اللّٰهُ تَعَالٰی عَنْہُ نے نمازِ عصر ادا کی، پھر باہر تشریف لے گئے آپ رَضِیَ اللّٰهُ تَعَالٰی عَنْہُ نے حضرتِ سَیِّدُنا حَسَن مُجتَبٰی رَضِیَ اللّٰهُ تَعَالٰی عَنْہُ کو بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا۔ آپ رَضِیَ اللّٰهُ تَعَالٰی عَنْہُ نے انہیں اٹھا کر اپنے کندھے پر بٹھا لیا اور فرمایا
( بِأَبِي شَبِيهٌ بِالنَّبِيِّ، لَيْسَ شَبِيهًا بِعَلِيٍّ )
یَعّنی میرے باپ آپ پر قربان آپ نَبّیِ كَرِيم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کریم کے مشابہ ہیں، حضرتِ سَیِّدُنا علی رَضِیَ اللّٰهُ تَعَالٰی عَنْہُ کے مشابہ نہیں حضرتِ سَیِّدُنا علی رَضِیَ اللّٰهُ تَعَالٰی عَنْہُ یہ سن کر مسکرا رہے تھے۔
حوالہ صحیح البخاری، کتاب فضائل أصحاب النبی ﷺ، حدیث: 3750 )

حضرتِ سَیِّدُنا عَبّدُ اللّہ بن عَبَّاس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا روایت فرماتے ہیں کہ سَرکارِ دوعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرتِ سَیِّدُنا اِمَامِ حَسَن بن علی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کو اپنے مُبَارَک کندھے پر اٹھایا ہوا تھا ایک شخص نے عرض کیا اے لڑکے کیا ہی اچھی سواری پر سوار ہو سَرکارِ دوعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا
( وَنِعْمَ الرَّاكِبُ هُوَ )
اور سوار بھی تو بہت خوب ہے۔
(سُنَنُ التِّرْمِذِی، حدیث 3784)
یہی روایت اَمِیرُالْمُؤْمِنِین حضرتِ سَیِّدُنا عُمَر بن خَطَّاب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے بھی منقول ہے۔
(مُسْنَدُ الْبَزَّار، مَجْمَعُ الزَّوَائِد)

حضرتِ سَیِّدُنا اَنَس بن مَالِک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ روایت فرماتے ہیں کہ حُضُورِ پُرْ نُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ حضرتِ سَیِّدُنا اِمَامِ حَسَن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے زیادہ مشابہت رکھنے والا کوئی نہ تھا۔ حضرتِ اِمَامِ حَسَن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ حُضُورِ اَکْرَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ سے چہرۂ مبارک سے سینۂ مبارک تک مشابہ تھے، جبکہ حضرتِ اِمَامِ حُسَیْن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سینۂ مُبَارَک سے قدموں تک سَرکارِ دوعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ کی شبیہ تھے۔
(سُنَنُ التِّرْمِذِی، حدیث 3779)

حَسنِ مُجتبٰی سَیِّدُ الْاَسْخِیَاراکبِ دُوشِ عزت پہ لاکھوں سلامامام احمد رضا خاں
19/08/2026

حَسنِ مُجتبٰی سَیِّدُ الْاَسْخِیَا
راکبِ دُوشِ عزت پہ لاکھوں سلام
امام احمد رضا خاں

🌙آمدِ ماہِ نور ہےکیسا سماں پُرنور ہےآؤ اہلِ محبت!ماہِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا پُرمسرت استقبال کرتے ہیں،محبت و عقیدت کے ساتھ ج...
17/08/2026

🌙آمدِ ماہِ نور ہے
کیسا سماں پُرنور ہے

آؤ اہلِ محبت!
ماہِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا پُرمسرت استقبال کرتے ہیں،
محبت و عقیدت کے ساتھ جانِ عالم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں
درود و سلام کے نذرانے پیش کرتے ہیں۔

🌹اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ سَیِّدِ الْاَ وَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ🌹

مرحبا اے جانِ عالم ﷺ
مرحبا صد مرحبا! 🌙✨

مبارک ہو آمد شہِؐ دوسرا کی یہ مژدہ سناؤ حضُورؐ آ گئے ہیںاُٹھو غم کے مارو سُنو  بے  سہارولو خوشیاں مناؤ حضُورؐ آ گئے ہیںو...
16/08/2026

مبارک ہو آمد شہِؐ دوسرا کی
یہ مژدہ سناؤ حضُورؐ آ گئے ہیں
اُٹھو غم کے مارو سُنو بے سہارو
لو خوشیاں مناؤ حضُورؐ آ گئے ہیں

وہ صبحِ ولادت خُدا کا یہ فرماں
کہ جبرئیلؑ جلدی سے جاؤ زمیں پر
کھڑے ہو کے کعبے پہ فرطِ خوشی سے
یہ ڈنکا بجاؤ حضُورؐ آ گئے ہیں

دو شنبے کا دن تھا سماں تھا سہانا
جب آیا وہ رحمت لقب پانے والا
کہا آمنہؓ نے حلیمہؓ سے کہہ دو
میرے گھر میں آؤ حضُورؐ آ گئے ہیں

بوقتِ ولادت یہ رضوان بولا
ارے حُور و غلماں مُبارک ہو تم کو
وہ آیا ہے جس کا خُدا منتظر تھا
عَلَم لہلہاؤ حضُورؐ آ گئے ہیں

وہ تفریقِ انساں مٹا دینے والا
وہ ادنٰی کو اعلٰی بنا دینے والا
ارے بادشاہو ارے کجکلاہو
سروں کو جھکاؤ حضُورؐ آ گئے ہیں

میرے گھر قدم سرورِؐ انبیاء کے
کبھی پڑ ہھی جائیں یہ حسرت ہے میری
میں بچوں سے اپنے خوشی میں کہوں گا
کہ جلدی سے آؤ حضُورؐ آ گئے ہیں

تھا مُجھ پر بہت عالمِ ضعف طاری
کہ اتنے میں آئی نبیؐ کی سواری
لحد میں نکیرین سے میں یہ بولا
مُجھے بھی اُٹھاؤ حضُورؐ آ گئے ہیں

زمانے میں ہے آج تشریف لایا
وہ آقاؐ تمہارا نبیؐ کملی والا
حسّامؔ اَب تمہارا بھی ہے فرض بنتا
منادی کراؤ حضُورؐ آ گئے ہیں

حضرت پِیر سیّد حُسام الدّین حُسّامؔ
جیلانی دامت برکاتہم العالیہ، گولڑہ شریف

نصیب چمکے ہیں فرشیوں کےکہ عرش کے چاند آرہے ہیں ﷺجھلک سے جن کی فلک ہے روشن وہ شمس تشریف لارہے ہیں ﷺزمانہ پلٹا ہے رُت بھی ...
15/08/2026

نصیب چمکے ہیں فرشیوں کے
کہ عرش کے چاند آرہے ہیں ﷺ
جھلک سے جن کی فلک ہے روشن
وہ شمس تشریف لارہے ہیں ﷺ

زمانہ پلٹا ہے رُت بھی بدلی
فلک پہ چھائی ہوئی ہے بدلی
تمام جنگل بھرے ہیں جل تھل
ہرے چمن لہلہا رہے ہیں

ہیں وجد میں آج ڈالیاں کیوں
یہ رقص پتوں کا کیوں ہے شاہد
بہار آئی یہ مژدہ لائی
کہ حق کے محبوب آرہے ہیں

خوشی میں سب کی کِھلی ہیں باچھیں
رچی ہے شادی مچی ہیں دھومیں
چرند ادھر کھلکھلا رہے ہیں
پرند ادھر چہچہا رہے ہیں

❤️ نثار تیری چہل پہل پر
ہزاروں عیدیں ربیع الاول💚
سوائے ابلیس کے جہاں میں
سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں

شبِ ولادت میں سب مسلماں
نہ کیوں کریں جان و مال قرباں
ابو لہب جیسے سخت کافر
خوشی میں جب فیض پا رہے ہیں

💙 زمانہ بھر میں یہ قاعدہ ہے
کہ جس کا کھانا اُسی کا گا نا
تو نعمتیں جن کی کھا رہے ہیں
💚 اُنہی کے ہم گیت گا رہے ہیں

حبیبِ حق ہیں خدا کی نعمت
🌴وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ
خدا کے فرمان پر عمل ہے
جو بزمِ مولا سجا رہے ہیں

تبارک اللہ حکومت ان کی
زمیں تو کیا شے ہے آسماں پر
کیا اشارے سے چاند ٹکڑے 🌙
چھپا ہوا خُور بلا رہے ہیں🌅

میں تیرے صدقے زمینِ طیبہ
فدا نہ کیوں تجھ پہ ہو زمانہ
کہ جن کی خاطر بنا زمانہ 🌎
وہ تجھ میں آرام پا رہے ہیں

ہیں جیتے جی کے یہ سارے جھگڑے
مچی جو آنکھیں تمام چھوٹے
کریم جلوہ وہاں دکھانا 🌺🥀
جہاں کہ سب منہ چھپا رہے ہیں

جو گور میں اپنی ان کو پاﺅں
پکڑ کے دامن مچل ہی جاﺅں
جو دل میں رہ کے چھپے تھے مجھ سے
وہ آج جلوے دکھا رہے ہیں ﷺ

خدا کے وہ ہیں خدائی ان کی
رب ان کا مولا وہ سب کے آقا
نہیں خدا تک رسائی ان کی
جو ان سے نا آشنا رہے ہیں

تمام دنیا ہے ملک جن کی
ہے جَو کو روٹی خوراک ان کی
کبھی کھجوروں پر ہے گزارا
کبھی چھوارے ہی کھا رہے ہیں

پھنسا ہے بحرِ الَم میں بیڑا
پئے خدا ناخدا سہارا
اکیلا ✏️ سالک ہیں سب مخالف
ہمومِ دنیا ستا رہے ہیں

الصلوة والسلام علیک یا رسول اللہ
وعلی الک واصحابک یا حبیب اللہ

🌙✨ ماہِ ربیع الاول کا چاند بہت بہت مبارک ہو! ✨🌙یہ وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں کائنات کے سب سے عظیم انسان، وجہِ تخلیقِ کائن...
14/08/2026

🌙✨ ماہِ ربیع الاول کا چاند بہت بہت مبارک ہو! ✨🌙

یہ وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں کائنات کے سب سے عظیم انسان، وجہِ تخلیقِ کائنات، ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اس دنیا میں تشریف لائے۔ ❤️🌹

جیسا کہ اس تصویر میں سورۃ الانبیاء کی خوبصورت آیت مبارکہ (نمبر 107) درج ہے:
"وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ"
ترجمہ: "اور (اے پیغمبر!) ہم نے تمہیں سارے جہانوں کے لیے رحمت ہی رحمت بنا کر بھیجا ہے۔" 🌸🕋

آپ ﷺ کی آمد سے کفر کی تاریکیاں چھٹ گئیں اور دنیا نورِ ہدایت سے جگمگا اٹھی۔ آپ ﷺ کی ذاتِ گرامی نہ صرف انسانوں کے لیے بلکہ پوری کائنات کے لیے سراپا رحمت ہے۔ 🕌🕊️

اللہ پاک اس مبارک مہینے کے صدقے ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور ہمیں نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر چلنے اور ان سے سچی محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین) 🤲💚

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ 📿✨

عجیب حُسنِ اتفاقیومِ آزادٸ پاکستان مبارک ہو
14/08/2026

عجیب حُسنِ اتفاق

یومِ آزادٸ پاکستان مبارک ہو

Address

Jhang Sadar

Telephone

+923455189069

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Golden words. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share