03/10/2026
خاک سورج سے اندھیروں کا ازالہ ہو گا
آپ ﷺ آئیں تو میرے گھر میں اجالا ہو گا
حشر میں ہو گا وہ سرکار کے جھنڈے تلے
میرے سرکار ﷺ کا جو چاہنے والا ہو گا
عشق سرکار کی شمع جلا لو دل میں💚
بعد مرنے کے بھی لحد میں اجالا ہو گا
جب بھی مانگو تو وسیلے سے انھیں کے مانگو
اس وسیلے سے کرم اور دو بالا ہو گا
حشر میں اسکو بھی سینے سے لگائیں گے حضور
جس گنہگار کو ہر اک نے ٹالا ہو گا
ماہ طیبہ کی تجلی بھی نرالی ہو گی
آپ کے گرد بھی اصحاب کا ہالہ ہو گا
صلہ نعت نبی پائے گا جس دن خالد
وہ کرم دیکھنا تم ،دیکھنے والا ہو گا
الصلوةوالسلام علیک یارسول اللہ
وعلیٰ الک واصحابک یاحبیب اللہ