12/05/2026
*الله کی محبت حاصل کرنے کے طریقے🩵:*
`ماخوذ از بیان 🎙️`
صاحبزادہ حبیب الله احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ
7 مئی 2026 (مسجد اسامہ بن زید، اسلام آباد)
الله تعالیٰ کی محبت اور معرفت پانے کے لیے شارٹ کٹ چاہیے تو تین امور کا اہتمام کریں:
1۔ اتباع سنت
کوئی شخص قلیل وقت میں الله کا قرب پانا چاہتا ہے تو وہ سر کے بالوں سے لے کر پاؤں کے ناخنوں تک سنت کا اہتمام کرے
2۔ قیام اللیل
تہجد کے وقت میں الله کا قرب جلد حاصل ہو جاتا ہے۔ رات کے نوافل سعادت کے دروازے کھولتا ہے۔
3۔ خدمت خلق
قرب خداوندی کے کچھ درجے انسان عبادات سے نہیں حاصل کر سکتا بلکہ وہ درجات صرف مخلوق خدا کی خدمت سے حاصل ہوتے ہیں حضرت موسیٰ علیہ السلام بیوی کی خدمت میں سردی سے بچنے کے لیے آگ لینے کے لیے پہاڑ کی طرف گئے تو الله تعالیٰ نے ان کو نبوت سے سرفراز فرمایا۔
مقربین کا شیوہ ہے کہ خدمت خلق کو سعادت سمجھتے ہیں۔ خدمت میں عظمت ہے۔