12/07/2025
🌟 خراجِ تحسین 🌟
استادِ محترم مولانا محمد ادریس حقانی
بانی و سرپرست: جامعہ فاطمة الزہراء
الحمدللہ! سنہ 2016 میں استادِ محترم مولانا محمد ادریس صاحب نے جب جامعہ فاطمة الزہراء کی بنیاد رکھی، تو مقصد صرف ایک تھا:
"دینِ اسلام کی سچی اور خالص تعلیم مرد و خواتین تک عام کرنا۔"
آج اسی اخلاص، محنت، اور تقویٰ کی بدولت یہ جامعہ ایک روشن علمی مرکز بن چکی ہے جہاں سینکڑوں طلبہ و طالبات قرآن و سنت کی روشنی میں اپنے کردار کو سنوار رہے ہیں۔
استاد محترم کی رہنمائی، دعا اور قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ یہ ادارہ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
🌸 جامعہ فاطمہ الزہراء کی جانب سے استاد محترم کو ان کی علمی و دینی خدمات پر دلی خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
🌿 اللہ تعالیٰ ان کی عمر، علم، اور عمل میں برکت عطا فرمائے، آمین۔