Darul Uloom Faizan e Bari Imam Sarkar Ghauri Town, Islamabad

Darul Uloom Faizan e Bari Imam Sarkar Ghauri Town, Islamabad دارالعلوم فیضانِ بری امام سرکار،قرآنِ پاک(ناظرہ و حفظ) تجوید اور روحانی،دینی تعلیم کا معتبر ادارہ ہے

14/08/2026
محترم ڈاکٹر نوید سلطان اعوان (ڈائریکٹر، Happy Life Psychological Services، بنی گالہ، اسلام آباد) کی خصوصی دعوت پر دارالع...
26/07/2026

محترم ڈاکٹر نوید سلطان اعوان (ڈائریکٹر، Happy Life Psychological Services، بنی گالہ، اسلام آباد) کی خصوصی دعوت پر دارالعلوم فیضانِ بری امام سرکار کے معزز طلبہ نے ان کے ادارے کا دورہ کیا، جہاں قرآنِ مجید کی روح پرور تلاوت اور اجتماعی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
اس بابرکت موقع پر محترم ڈاکٹر نوید سلطان اعوان صاحب نے نہایت محبت، خلوص اور عزت و احترام کے ساتھ طلبۂ کرام کی پرتکلف ضیافت فرمائی۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ، رزقِ حلال میں برکت، عزت و وقار اور خدمتِ انسانیت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
دارالعلوم فیضانِ بری امام سرکار کا مقصد صرف دینی تعلیم دینا ہی نہیں بلکہ قرآنِ کریم کی تعلیم، اخلاقی تربیت اور معاشرے میں محبت، اخوت اور خیر کے پیغام کو عام کرنا بھی ہے۔ ایسے بابرکت مواقع ہمارے طلبہ کی تربیت، اعتماد میں اضافہ اور معاشرے کے مختلف اداروں کے ساتھ مثبت روابط کے فروغ کا ذریعہ بنتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام معاونین، محبین اور خیر خواہوں کو اپنی رحمتوں سے نوازے، اور ہمیں قرآنِ کریم کی خدمت اور اشاعت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

اسلام آباد۔ عظیم روحانی شخصیت،عالمی مبلغِ اسلام حضرت علامہ صاحبزادہ ڈاکٹر پیر سلطان العارفین صدیقی الازہری، سجادہ نشین د...
30/06/2026

اسلام آباد۔ عظیم روحانی شخصیت،عالمی مبلغِ اسلام حضرت علامہ صاحبزادہ ڈاکٹر پیر سلطان العارفین صدیقی الازہری، سجادہ نشین دربارِ عالیہ نیریاں شریف، چانسلر محی الدین اسلامی یونیورسٹی اور محی الدین میڈیکل کالج میرپور آزاد کشمیر کی رہائش گاہ پر چیف آرگنائزر مشائخ و علماء کونسل علامہ صاحبزادہ سعید الرشید عباسی ، چیئرمین گلوبل صوفی مشن صاحبزادہ مفتی محمد بابر رضا قادری نقشبندی، اور چیئرمین اقرا انٹرنیشنل قرآن اکیڈمی قاری محمد ذیشان حیدر صاحب نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، ملکی و قومی معاملات، اور مذہبی و سماجی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
حضرت پیر سلطان العارفین صدیقی الازہری صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام، مشائخِ عظام اور عوام الناس سے اپیل کی کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں اتحادِ امت، اخوت و بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور حضرت امام حسینؓ و شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے پیغامِ حق، صبر اور استقامت کو عام کریں۔
آخر میں حضرت پیر صاحب نے پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور افواجِ پاکستان کی کامیابی و سربلندی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

گلوبل صوفی مشن کے زیرِ اہتمام "سیدنا حسینؓ کانفرنس" کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں موضوعِ گفتگو "پیغامِ کربلا اور عصرِ ...
26/06/2026

گلوبل صوفی مشن کے زیرِ اہتمام "سیدنا حسینؓ کانفرنس" کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں موضوعِ گفتگو "پیغامِ کربلا اور عصرِ حاضر میں ہماری ذمہ داریاں" ہوگا۔
یہ کانفرنس ہمیں حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی، حق و صداقت پر استقامت، اور موجودہ دور میں اپنی دینی، اخلاقی اور قومی ذمہ داریوں کا شعور اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
تشریف لائیے اور فکرِ حسینؓ کے اس پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کیجیے۔

26/06/2026

:
جانشین حُضُور شیخ العالمؒ
علامہ ُحَمَّد_سُلْطَان_اُلْعَارِفِین_صدّیقِی صاحب
مرکزی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نیریاں شریف سے
علامہ صاحبزادہ سعید الرشید عباسی صاحب
چیف آرگنائزرمشائخ و علماءکونسل
صاحبزادہ مفتی محمد بابر رضا قادری صاحب
چئیرمین گلوبل صوفی مشن
قاری محمد ذیشان صاحب
چئیرمین اقراء انٹرنیشنل قرآن اکیڈمی نے ملاقات کی
#ملاقات #صورتحال #ملکی #سیاسی #سماجی

26/06/2026
📖✨ علمی، روحانی اور دینی درسگاہ ✨📖دارالعلوم فیضانِ بری امام سرکار میں قرآنِ کریم، علومِ دینیہ، اخلاقی تربیت اور روحانی ا...
08/06/2026

📖✨ علمی، روحانی اور دینی درسگاہ ✨📖

دارالعلوم فیضانِ بری امام سرکار میں قرآنِ کریم، علومِ دینیہ، اخلاقی تربیت اور روحانی اصلاح کا سلسلہ الحمدللہ جاری ہے۔ طلبۂ کرام اپنے اساتذۂ کرام کی نگرانی میں علمِ دین سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔

زیرِسرپرستی:اسکالر آف صوفی اسٹڈیز
صاحبزادہ محمد بابر رضا قادری نقشبندی(چیئرمین گلوبل صوفی مشن)

زیرِ نگرانی:الحافظ القاری محمد نبیل رضا قادری(ناظم دارالعلوم)

📍 دارالعلوم فیضانِ بری امام سرکارفیز 5-B، غوری گارڈن روڈ، غوری ٹاؤن، اسلام آباد

اللّٰہ تعالیٰ اس دینی و روحانی مرکز کو مزید ترقی، برکت اور قبولیت عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

فیز 5Bغوری گارڈن روڈ غوری ٹاؤن اسلام آباد
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul Uloom Faizan e Bari Imam Sarkar Ghauri Town, Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share