10/05/2026
معصومہ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز میں مورخہ 20 اپریل 2026 بروز سوموار، بعد از مغربین، ممتاز مذہبی سکالر خانم سیدہ طیبہ بخاری صاحبہ نے خصوصی دورہ کیا۔
ادارہ کی پرنسپل خانم سیدہ عنصر نقوی صاحبہ اور معصومہ سٹاف نے خانم سیدہ طیبہ بخاری صاحبہ کا پرتپاک استقبال کیا۔
خانم صاحبہ نے معصومہ انسٹیٹیوٹ کے سٹاف ممبران اور طالبات سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خانم سیدہ طیبہ بخاری صاحبہ نے سٹاف اور طالبات سے علمی و فکری گفتگو کی۔ انہوں نے دینی تعلیم کی اہمیت، خواتین کے علمی کردار اور عصری چیلنجز میں اسلامی اقدار کے تحفظ پر روشنی ڈالی ۔
دورے کے اختتام پر ادارہ کی انتظامیہ نے خانم سیدہ طیبہ بخاری صاحبہ اور تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس قسم کے علمی دوروں کی خواہش کا اظہار کیا-