Islam 24 Hours

Islam 24 Hours At this Page We can trying our best to Post only those things which have reference Number. and you can also asked any thing about islam freely to us.

11/10/2025

Naat Sharif

01/06/2025

دس دن یہ دُعا ضرُور مَانگیں۔

یہ دُعا بہت پیاری ہے اِسے سکُون سے پَڑھیں اور دِل میں آمِین کہیں .

اَے اللّٰہ ربُّ العِزّت………!

اَے ساری کائنات کے شَہِنشاہ……!

اَے ساری مخلُوق کے پالنے والے……!

اَے زِندگی مَوت کا فَیصلہ کرنےوالے…!

اَے آسمانوں اَور زمینوں کے مَالِک…!

اَے پہاڑوں اور سَمُندروں کے مالِک…!

اَے اِنسانوں اَور جِنّات کے مَعبُود…!

اَے عَرشِ اَعظم کے مالِک……!

اَے فرِشتوں کے مَعبُود……!

اَے عزّت اور
ذِلّت کے مالِک……!

اَے بیماروں کو شِفا دینے والے۔۔۔!

اَے بَادشاہوں کے بَادشاہ۔۔۔۔۔!

اَے اللّٰہﷻ ہم تیرے گُناہگار بَندے ہیں،

تیرے خَطاکار بَندے ہیں

ہمارے گُناہوں کو مُعاف فرما،
ہماری خَطاؤں کو مُعاف فرما،

اَے اللّٰہﷻ ہم اپنے اگلے پِچھلے،صَغِیرہ کبِیرہ سَبھی گُناہوں،خَطاؤں اَور نافَرمانیوں کی مُعافی مانگتے ہیں

اَے اللّٰہ رَبُّ الْعِزّت ہم اپنے گُناہوں سے تَوبہ کرتے ہیں ہماری تَوبہ قبُول فرما،

اَے اللّٰہﷻ ہم گُناہگار ہیں، س ِیاہ کار ہیں، بَدکار ہیں تیرے اَحکام کے نافَرمان ہیں، ناشُکرے ہیں لیکن میرے مَعبُود تیرے نام لیوا بَندے ہیں، تیری تَوحید کی گواہی دیتے ہیں.

تیرے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ہے،

تیرے سِوا کوئی بَندگی کے لائِق نہیں ہے،

تیرے سِوا کوئی تَعریف کے لائِق نہیں ہے،

اَے ہمارے مَعبُودﷻ ہمارے گُناہ تیری رحمت سے بڑے نہیں ہیں

تُو اپنی رحمت سے ہمارے گُناہ مُعاف کر دے۔۔۔کیونکہ ہم عِصیاں بَھرے اَعمال کے ساتھ کِس مُہنہ سے اپنے نَبی پاکﷺ کے سامنے حاضِر ہونگے اور ہمارے اِن بُرے اَعمال کو دیکھ کر ہمارے آقا کریمﷺ کو بہت دُکھ و تکلیف ہوگی اَور ہم شَرم سے گاڑھے گاڑھے جائیں گے۔🙏🙏🙏

اَے اللّٰہ پاکﷻ ہمیں گُمراہی کے راستے سے ہٹا کر صِراطَ الْمُستَقِیْم کے راستے پہ چَلنے والا بَنا دے،

اَے اللّٰہﷻ َاَیسی نماز پڑھنے کی تَوفیق عَطا کر جِس نَماز سے تُو راضِی ہو جائے،

زِندگی میں اَیسے نیک اَعمال کرنے کی تَوفیق عَطا کر جو تیرے پسندیدہ اَعمال ہیں، اور جِن اَعمالوں سے تو راضِی ہو جائے

ہمیں اَیسی زِندگی گُزارنے کی تَوفیق عَطا کر جِس زندگی سے تُؔو راضِی ہو جائے،

اِیمان پہ زِندہ رکھّ اور اِیمان پہ ہی مَوت عَطا کر،

اَے اللّٰہﷻ ہمیں خلُوصِ نیّت سے تیرے اَحکام کی فَرمابرداری کرنے والا بنا،

اَور تیرے پیارے حبیب جنابِ حَضرت مُحمَّدٌ رَسُولَ اللّٰہ(صَلّی اللّٰہ تَعالیٰ عَلیہِ وآلہٖ وَسلّم) کے نیک اور پاکیزہ آداب کو اپنانے والا بنا دے،

اَے اللّٰہﷻ ہماری پریشانیوں کو دُور کر دے،

اَے اللّٰہﷻ جو تیرے بندے گھروں میں، ہسپتالوں میں جس جس بیماری میں مبتلا ہیں، اُنہیں شفاءکاملہ عاجلہ نافعہ عطا فرما ،

اَے اللّٰہﷻ جو تیرے بندے قَرض کے بوجھ تَلے دَبے ھوئے ہیں اُنکا قَرض جَلد سے جَلد غیب سے مَدد فَِرما کر اَدا کروا دے،

اَے ربّ الْعِزّت شَیطان کے شَرّ سے ہماری حِفاظت فرما،

اَے اللّٰہ اِسلام کے دُشمنوں کو نِیست و نابُود فرما،
اور کافروں کے مُقابلے میں ہماری مَدد فرما، مُسلمانوں کو غَلبہ عَطا فرما ،

اَے اللّٰہ حَلال رِزق کمانے کی تَوفیق عَطا فرما،

اَے پَروردِگارِ عَالم ہمیں تُجھ سے مانگنا نہیں آتا لیکن تُجھے دینا تو آتا ہے تو ھر چیز پہ قادر ہے،

اَے اللّٰہ جو مانگا وہ بھی عَطا فرما، اور جو مانگنے سے رِہ گیا وہ بھی عطا فرما، تو بہتر جانتا ھے جو ہمارے لئے فائدہ مند ھے عطا فرما دے، اپنے صابرین شاکرین ذاکرین ، زاھدین ، عابدین ، خاشعین اور قانتین میں شامل فرما ،

ہماری دُعا اپنے رحم سے اپنے کرم سے قبُول فرما
اور جِس نے یہ دُعا بھیجی ہے اور اِسے آگے بڑھا رہا ہے اُسکی ساری پریشانیوں،تکلیفوں اور بیماریوں کو دُور فرما اور صِحت تندرُستی عَطا كر۔۔۔۔۔

یہ دُعا پُوری ضرُور پڑھیں

"اَے میرے پَروردِگارﷻ اپنےپیارےمحبُوب حَضرت مُحمّدﷺ کے صَدقے پُوری دُنیا میں جِتنے لوگ وفات پا چُکے ہیں اُن کی مَغفرت فرما،
اُنہیں قبر کے عَذاب سے بَچا۔

جو بیمار ہیں یا پریشان ہیں تُو اُن کو اپنے کرم سے معاف فرما اور اُن کی بیماری اور پریشانیوں کو اپنی شانِ کریمی کے مُطابق دُور فرما۔"

قربانی کرنے والے بال اور ناخن نہ تراشیں!آج پاکستان میں  29 ہے  چاند کی ۔
27/05/2025

قربانی کرنے والے بال اور ناخن نہ تراشیں!آج پاکستان میں 29 ہے چاند کی ۔

حدیث قدسی ہے کہ:قالَ اللہُ كَذَّبَنِي ابنُ آدَمَ ولَمْ يَكُنْ له ذلكَ، وشَتَمَنِي ولَمْ يَكُنْ له ذلكَ، فأمَّا تَكْذِيبُ...
24/12/2024

حدیث قدسی ہے کہ:

قالَ اللہُ كَذَّبَنِي ابنُ آدَمَ ولَمْ يَكُنْ له ذلكَ، وشَتَمَنِي ولَمْ يَكُنْ له ذلكَ، فأمَّا تَكْذِيبُهُ إيَّايَ فَقَوْلُهُ: لَنْ يُعِيدَنِي، كما بَدَأَنِي، وليسَ أوَّلُ الخَلْقِ بأَهْوَنَ عَلَيَّ مِن إعادَتِهِ، وأَمَّا شَتْمُهُ إيَّايَ فَقَوْلُهُ: اتَّخَذَ اللَّهُ ولَدًا وأنا الأحَدُ الصَّمَدُ، لَمْ ألِدْ ولَمْ أُولَدْ، ولَمْ يَكُنْ لي كُفْئًا أحَدٌ

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے فرمایا:

”ابن آدم نے مجھے جھٹلایا حالانکہ اس کے لیے یہ مناسب نہ تھا۔ اس نے مجھے گالی دی حالانکہ یہ اس کا حق نہیں تھا۔ ’’مجھے جھٹلانا‘‘ یہ ہے کہ (ابن آدم) کہتا ہے کہ میں اس کو دوبارہ نہیں پیدا کروں گا حالانکہ میرے لیے دوبارہ پیدا کرنا اس کے پہلی مرتبہ پیدا کرنے سے زیادہ مشکل نہیں۔ اس کا مجھے گالی دینا یہ ہے کہ کہتا ہے کہ اللہ نے اپنا بیٹا بنایا ہے حالانکہ میں ایک ہوں۔ بےنیاز ہوں نہ میری کوئی اولاد ہے اور نہ میں کسی کی اولاد ہوں اور نہ ہی کوئی میرے برابر ہے۔

صحيح البخاري: 4974

Address

Islamabad
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islam 24 Hours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share