24/10/2024
انسانی صحت کا راز قرآن مجید کی تین آیات میں :انسانی تاریخ کی سب سے سنسنی خیز تحقیق جسے پڑھ کر ہم ہر بیماری سے بچ سکتے ہیں . مصر کے ڈاکٹر عماد فہمی جو کہ ایک ماہر غذائیات (Nuitritionist) اور موٹاپے کے معالج Bariatric consultant ہیں . نے ایک ٹی وی انٹرویو میں یہ بتایا : کہ انسانی صحت کا راز قرآن کی تین آیات میں پنہاں ہے :
1۔ كُلُوْا وَاشْرَبُوْا وَلَا تُسْرِفُوْا ۰ۚ " الاعراف آیت 31 " کھاؤ پیو اور حد سے تجاوز نہ کرو . اس کی تشریح میں ڈاکٹر فہمی کہتے ہیں : کہ اکثر ڈاکٹر نشاستہ carbohydrates اور چکنائی ( fats) سے منع کرتے ہیں . حالانکہ یہ دونوں چیزیں انسانی صحت کے لئے بنیادی ( اہمیت کی حامل ہیں
اصل چیز جس سے منع کیا جانا چاہئے . وہ حد سے تجاوز ہے .
2 ۔ وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاۗءِ كُلَّ شَيْءٍ ° " الانبياء آیت 30" اور پانی سے ہر زندہ چیز پیدا کی . پیاس لگے یا نہ لگے پانی ضرور پیجئے . طبی معیار کے مطابق ہر شخص اپنے وزن کے ہر ایک کلو پر 30 ملی گرام پانی پیئے . مثلاً اگر کسی کا 70 کلو وزن ہو تو وہ 70 × 30 یعنی 2100 ملی گرام یعنی 2 لیٹر اور 100 گرام (تقریباً) 8 گلاس پانی روزانہ پیئے . یہ جگر، گردوں اور دل کی اچھی کاکردگی کے لئے بہت ضروری ہے .
3 : وَّجَعَلْنَا الَّيْلَ لِبَاسًا ۱۰ۙ وَّ جَعَلْنَا النَّہَارَ مَعَاشًا۱۱ "النباء آیت 10-11 " اور رات کو پردہ پوش اور دن کو معاش کا وقت بنایا . ڈاکٹر فہمی کہتے ہیں : کہ رات کو جلدی سویا جائے . اور صبح جلدی اٹھا جائے .یہ سب سے بہترین نسخہ ہے .جو آپ کو نہ موٹا کرے گا اور نہ بیمار کرے گا!!!! اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو صحت کاملہ عطاء فرمائے . آمین ثمہ آمین "
www.youtube.com/