Baqiyatullah

Baqiyatullah Connecting our souls to Imam-e-Waqt Imam Mahdi (A.S) who is Khalifa tul Allah.

امیر المؤمنین امام علی علیہ السّلام نے فرمایا:✍️جب خدا کسی سے محبت کرتا ہے تو اس کو اچھی طرح دل سے عبادت کرنے کا یعنی اپ...
05/05/2026

امیر المؤمنین امام علی علیہ السّلام نے فرمایا:

✍️جب خدا کسی سے محبت کرتا ہے تو اس کو اچھی طرح دل سے عبادت کرنے کا یعنی اپنی اطاعت کا شوق الہام فرماتا ہے

📚 (غرر الحکم)

Aqwal e Mula Ali as جس نے طمع کو اپنا شعار بنایا ,اس نے خود کو سبک کیا اور جس نے اپنی پریشان حالی کا اظہار کیا وہ ذلت پر...
05/05/2026

Aqwal e Mula Ali as
جس نے طمع کو اپنا شعار بنایا ,اس نے خود کو سبک کیا اور جس نے اپنی پریشان حالی کا اظہار کیا وہ ذلت پر آمادہ ہوگیا ,اور جس نے اپنی زبان کو قابو میںنہ رکھا ,اس نے خود اپنی بے وقعتی کا سامان کر لیا .
3 بخل ننگ و عار ہے اور بزدلی نقص و عیب ہے اورغربت مرد زیرک و دانا کی زبان کو دلائل کی قوت دکھانے سے عاجز بنا دیتی ہے اور مفلس اپنے شہرمیں رہ کر بھی غریب الوطن ہوتا ہے اور عجز ودرماندگی مصیبت ہے اور صبر شکیبائی شجاعت ہے اور دنیا سے بے تعلقی بڑی دولت ہے اور پرہیز گاری ایک بڑی سپر ہے.
4 تسلیم و رضا بہترین مصاحب اور علم شریف ترین میراث ہے اور علمی و عملی اوصاف تو بن وخلعت ہیں اورفکر صاف شفاف آئینہ ہے.
5 عقلمند کا سینہ اس کے بھیدوں کا مخزن ہوتا ہے اور کشادہ روئی محبت و دوستی کا پھندا ہے اور تحمل و برد باری عیبوں کا مدفن ہے . (یا اس فقرہ کے بجائے حضرت نے یہ فرمایا کہ )صلح صفائی عیبوں کو ڈھانپنے کا ذریعہ ہے .

آیةاللّٰه سید ابوالحسن موسوی اصفہانی رحمۃ اللّٰه علیہ اپنے شاگردوں کو یہ ہدایت فرمایا کرتے تھے اور اس پر خاص اصرار رکھتے...
03/05/2026

آیةاللّٰه سید ابوالحسن موسوی اصفہانی رحمۃ اللّٰه علیہ اپنے شاگردوں کو یہ ہدایت فرمایا کرتے تھے اور اس پر خاص اصرار رکھتے تھے:

"جب تم صبح اپنے گھر سے باہر نکلو تو حضرت بقیۃُ اللّٰه اَرواحُنالَہُ الفِداء کی بارگاہ میں ایک سلام پیش کرو،
اور ایک حاجت عرض کرو۔"

*اَللّٰهُــمَ صَّــلِ عَــلَى مُحَمَّــدٍوََآلِ مُحَمَّــدٍوَّعَجِــل فَّرَجَهُــم*

🌺 کامیابی اور فلاح کا راستہ کونسا ہے 🔷️ امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:و کُنّا لا نَرجُو جَنَّةً ولا نَخشَی ناراً ولا ث...
03/05/2026

🌺 کامیابی اور فلاح کا راستہ کونسا ہے

🔷️ امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:

و کُنّا لا نَرجُو جَنَّةً ولا نَخشَی ناراً ولا ثَواباً ولا عِقاباً لَکانَ یَنبَغِی لَنا أن نُطالِبَ بِمَکارِمِ الأخلاقِ؛ فإنَّها ممّا تَدُلُّ علی سَبیلِ النَّجاحِ۔

📜 اگر ہمیں نہ جنت کی امید ہوتی، نہ دوزخ کا خوف، اور نہ ہی ثواب و عقاب کی کوئی توقع ہوتی، تب بھی لازم تھا کہ ہم اخلاقی بلندیوں اور نیکیوں کے پیچھے چلتے، کیونکہ یہی بلند اخلاق ان چیزوں میں سے ہے جو کامیابی اور فلاح کا راستہ دکھاتی ہے.

📚مستدرک الوسائل، ج 11،ص 193

•┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•

نسیان اور ذہنی انتشار کے لیے ایک مجرب عمل (مدرسہ سید القاضیؒ سے منسوب);اگر کوئی شخص یادداشت کی کمزوری یا ذہنی انتشار کا ...
30/04/2026

نسیان اور ذہنی انتشار کے لیے ایک مجرب عمل (مدرسہ سید القاضیؒ سے منسوب);

اگر کوئی شخص یادداشت کی کمزوری یا ذہنی انتشار کا شکار ہو تو یہ عمل آزمائے۔ کہا جاتا ہے کہ اگر تین دن مسلسل کیا جائے تو جو کچھ پڑھا جائے وہ دل میں نقش ہو جاتا ہے، جیسے پتھر پر کندہ ہو۔
---
🌿 طریقہ:

1. فجر کے وقت ایک صاف اور پاک پانی کا گلاس لیں.

2. اس پانی پر درج ذیل آیتِ مبارکہ کو سات مرتبہ یقین کے ساتھ پڑھیں:

سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰ

3. پھر اس پانی کو نہار منہ (کچھ بھی بولنے سے پہلے) پی لیں۔
---
💧 فائدہ (منقول):

ذہنی سستی اور کمزوری میں بہتری
یادداشت میں قوت
بھولنے کی عادت میں کمی
پڑھائی اور سمجھنے کی صلاحیت میں اضافہ (اللہ کے حکم سے)

مرحوم آیت اللہ قاضی اپنے استاد ملا حسینقلی ہمدانی سے نقل فرماتے تھے کہ انہوں نے فرمایا :دنیا میرے دل سے اس قدر نکل چکی ہ...
30/04/2026

مرحوم آیت اللہ قاضی اپنے استاد ملا حسینقلی ہمدانی سے نقل فرماتے تھے کہ انہوں نے فرمایا :
دنیا میرے دل سے اس قدر نکل چکی ہے کہ اگر میرا ایک ہاتھ سونے سے بھرا ہو اور دوسرا ہاتھ مٹی سے تو میں سونے کو مٹی سے پہلے زمین پر پھینک دوں گا مجھے کچھ نہیں چاہیے اصل میں میرے دل میں دنیا کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے
القلب حرم الله فلا تسكن في حرم الله غير الله
دل اللہ کا حرم ہے پس اللہ کے حرم میں غیرِ خدا کو جگہ نہ دو
تم کس کی اجازت سے اللہ کے حرم میں غیرِ خدا کو بسا رہے ہو ؟
آؤ کہ میں نے آئینے کو غیر کے نقش سے پاک کر دیا ہے اگر تم اس دل پر گزرو گے تو اس میں اپنے سوا کسی کو نہ پاؤ گے ،

جب انسان کسی عظیم الشان پہاڑ کے سامنے کھڑا ہوتا ہے یا اس کی چوٹی پر جا کر نیچے دیکھتا ہے، تو اسے خوف محسوس ہوتا ہے۔ سمند...
30/04/2026

جب انسان کسی عظیم الشان پہاڑ کے سامنے کھڑا ہوتا ہے یا اس کی چوٹی پر جا کر نیچے دیکھتا ہے، تو اسے خوف محسوس ہوتا ہے۔ سمندر کے سامنے جب وہ خود کو دیکھتا ہے، تو ڈر جاتا ہے۔ جب وہ کسی صاحب قدرت رعب و دبدبہ والی شخصیت کو دیکھتا ہے یا اس کے پاس جاتا ہے، تو ہو سکتا ہے کہ وہ خود کو کھو دے اور اس کی زبان لڑکھڑانے لگے؛ ایسا کیوں ہے؟ کیونکہ وہ اس کی عظمت سے مرعوب ہو جاتا ہے۔

انسان کے لیے یہ ایک فطری بات ہے۔ لیکن "اللہ اکبر" کہنے والا وہ شخص جس نے اپنے آپ کو اللہ اکبر" کا یقین دلا دیا ہے

کبھی بھی کسی شخص یا کسی چیز کی عظمت سے مرعوب نہیں ہوتا۔ کیوں؟ کیونکہ اللہ اکبر" کا مطلب ہے کہ اللہ کی پاک ذات ہر چیز سے بڑی، بلکہ ہر تعریف سے بالاتر ہے۔ یعنی میں خدا کو اس کی حقیقی عظمت کے ساتھ پہچانتا ہوں۔ اور جب میں خدا کو عظمت والا مان لیتا ہوں، تو ہر چیز میرے سامنے حقیر ہو جاتی ہے۔ یہ کلمہ "اللہ اکبر انسان کو ایک خاص شخصیت عطا کرتا ہے اور انسان کی روح کو بلندی و وسعت بخشتا ہے۔

استاد مطہری آزادی معنوی، ص ۱۰۲

IT'S SO SIMPLE Ayatollah Ansari Hamadani (ra) said:"Bringing joy and happiness to the heart of a believer is the most vi...
14/04/2026

IT'S SO SIMPLE

Ayatollah Ansari Hamadani (ra) said:

"Bringing joy and happiness to the heart of a believer is the most virtuous and effective deed in hastening one's journey towards Allah."

آیت اللہ انصاری ہمدانی رح قدس سرہ:

" قلبِ مومن کو خوشی و مسرت کا عطا کرنا سیر الی اللہ کو تیز کرنے میں سب سے بہترین اخلاقی اور مؤثر ترین عمل ہے. "

اللھم صلی علی محمد وآل محمد و عجل فرجھم

BEWARE! SMALL DROPS ACCUMULATE AND BECOME A BIG OCEAN.Satan is such an accursed creature that if he is unable to cause m...
14/04/2026

BEWARE! SMALL DROPS ACCUMULATE AND BECOME A BIG OCEAN.
Satan is such an accursed creature that if he is unable to cause major impediments to the efforts of the person, he will satisfy himself even with small disturbances to the man. Thus if Satan is unable to turn a person towards grave sins, he will satisfy himself with making the person commit lesser sins.

(Ayatollah Dastagaib Sheerazi r.a)

خبردار! چھوٹے قطرے جمع ہو کر ایک بڑا سمندر بن جاتے ہیں۔

شیطان ایک ایسی ملعون مخلوق ہے کہ اگر انسان کی کوششوں میں بڑی رکاوٹ پیدا نہ کر سکے تو انسان کو چھوٹی چھوٹی خلل سے بھی خود کو مطمئن کر لیتا ہے۔ اس طرح اگر شیطان انسان کو کبیرہ گناہوں کی طرف نہ پھیر سکے تو وہ اس شخص کو کم گناہ کر کے خود کو مطمئن کر لے گا۔

آیت اللہ دستغیب شیرازی رح.

*اللھم صلی علی محمد وآل محمد وعجل فرجھم*

یا صاحب الزمان اغثنی ، یا صاحب الزمان ادرکنی
27/02/2026

یا صاحب الزمان اغثنی ، یا صاحب الزمان ادرکنی

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baqiyatullah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share