Aftab E sadaqat church of Pakistan

Aftab E sadaqat church of Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aftab E sadaqat church of Pakistan, Christian church, Islamabad.

Aftab E Sadaqat Church of Pakistan is a Christ-centered ministry dedicated to preaching the Gospel of Jesus Christ, prayer, and spiritual growth.
📖 “Jesus Christ is the same yesterday, today and forever.” (Hebrews 13:8)
📍 Pakistan
What,sApp 0348-8480790

31/07/2026میرا فضل تیرے لیے کافی ہے(۲-کرنتھیوں 12:9)پولس رسول نے اپنی زندگی میں ایک ایسی تکلیف کا سامنا کیا جسے وہ "جسم ...
31/07/2026

31/07/2026

میرا فضل تیرے لیے کافی ہے
(۲-کرنتھیوں 12:9)
پولس رسول نے اپنی زندگی میں ایک ایسی تکلیف کا سامنا کیا جسے وہ "جسم کا کانٹا" کہتا ہے۔ اس نے تین مرتبہ خداوند سے درخواست کی کہ یہ تکلیف اس سے دور کر دی جائے، لیکن خدا نے اس کی دعا کا جواب اس طرح دیا:
"میرا فضل تیرے لیے کافی ہے کیونکہ میری قدرت کمزوری میں پوری ہوتی ہے۔" (۲-کرنتھیوں 12:9)
یہ جواب صرف پولس کے لیے نہیں بلکہ ہر اُس شخص کے لیے ہے جو اپنی کمزوری، بیماری، ناکامی، خوف، خدمت یا آزمائش کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ خدا ہمیشہ ہماری مشکل کو ختم نہیں کرتا، لیکن وہ اپنا فضل ضرور عطا کرتا ہے تاکہ ہم اس مشکل کے باوجود ثابت قدم رہ سکیں۔ اسی لیے پولس آگے کہتا ہے:

"میں مسیح کی خاطر کمزوری میں، بے عزتی میں، احتیاج میں، ستائے جانے میں اور تنگی میں خوش ہوں کیونکہ جب میں کمزور ہوتا ہوں اسی وقت زورآور ہوتا ہوں۔" (۲-کرنتھیوں 12:10)

یہی اصول پوری بائبل میں نمایاں ہے۔ خدا انسان کی اپنی قابلیت پر نہیں بلکہ اپنے فضل پر کام کرتا ہے۔ پولس خود اعتراف کرتا ہے:
"ہماری لیاقت خدا کی طرف سے ہے، جس نے ہم کو نئے عہد کے خادم ہونے کے لائق بھی کیا۔" (۲-کرنتھیوں 3:5-6)

اس کا مطلب یہ ہے کہ خدا خدمت کے لیے کامل انسان نہیں ڈھونڈتا بلکہ جنہیں بلاتا ہے، اپنے فضل سے انہیں قابل بھی بناتا ہے۔
اسی حقیقت کو ہم موسیٰ کی زندگی میں دیکھتے ہیں۔ جب خدا نے اسے مصر سے بنی اسرائیل کو نکالنے کے لیے بلایا تو موسیٰ نے فوراً اپنی کمزوریوں کا ذکر کیا۔ پہلے اس نے کہا: "میں کون ہوں؟" (خروج 3:11)۔ خدا نے جواب دیا: "میں ضرور تیرے ساتھ رہوں گا۔" (خروج 3:12)۔ پھر موسیٰ نے اپنی زبان کی کمزوری کا بہانہ بنایا کہ "میں رک رک کر بولتا ہوں اور میری زبان کند ہے۔" (خروج 4:10)۔ لیکن خدا نے فرمایا: "میں تیری زبان کا ذمہ لیتا ہوں اور تجھے سکھاتا رہوں گا کہ تو کیا کہے۔" (خروج 4:12، 15)

یہاں خدا نے موسیٰ کی کمزوری پر بحث نہیں کی بلکہ اپنی حضوری اور اپنے فضل کا وعدہ دیا، کیونکہ خدا کی طاقت ہماری کمزوری سے بڑی ہے۔
اسی لیے موسیٰ اپنی زندگی کے آخر میں بنی اسرائیل کو برکت دیتے ہوئے کہتا ہے:
"جیسے تیرے دن ویسی ہی تیری قوت ہو... ابدی خدا تیری سکونت گاہ ہے اور نیچے دائمی بازو ہیں۔
(استثنا 33:25-27)

خدا ایک ہی وقت میں پوری زندگی کی طاقت نہیں دیتا بلکہ ہر دن کے لیے اتنا فضل دیتا ہے جتنا اس دن کی ضرورت ہوتی ہے۔

جب یشوع موسیٰ کے بعد قیادت سنبھالتا ہے تو خدا اسے بھی یہی یقین دلاتا ہے:
مضبوط ہو جا اور حوصلہ رکھ... کیونکہ خداوند تیرا خدا جہاں جہاں تو جائے تیرے ساتھ رہے گا۔ (یشوع 1:9)

اور جب زندگی میں سیلاب، طوفان یا آگ جیسے حالات آتے ہیں تو خدا یہ نہیں کہتا کہ یہ حالات کبھی نہیں آئیں گے، بلکہ وہ وعدہ کرتا ہے:
جب تو سیلاب میں سے گزرے گا تو میں تیرے ساتھ ہوں گا... جب تو آگ پر چلے گا تو تجھے آنچ نہ لگے گی۔
(یسعیاہ 43:2)

فضل کا مطلب مشکلات سے آزادی نہیں بلکہ مشکلات میں خدا کی حضوری ہے۔
پھر خدا نے یرمیاہ کو بلایا۔ یرمیاہ نے کہا: "میں بول نہیں سکتا کیونکہ میں تو بچہ ہوں۔(یرمیاہ 1:6)۔ لیکن خدا نے فرمایا: "یوں نہ کہہ کہ میں بچہ ہوں... دیکھ میں نے اپنا کلام تیرے منہ میں ڈال دیا۔ (یرمیاہ 1:7-9)

اسی وعدے کو خداوند یسوع نے اپنے شاگردوں کے لیے بھی دہرایا:
فکر نہ کرنا کہ کیا کہیں... کیونکہ بولنے والے تم نہیں بلکہ تمہارے باپ کا روح ہے۔(متی 10:19-20)
اور فرمایا:
"میں تمہیں ایسی زبان اور حکمت دوں گا کہ تمہارے کسی مخالف کو سامنا کرنے یا خلاف کہنے کا مقدور نہ ہو گا۔" (لوقا 21:15)

یہ سب خدا کے فضل کا کام ہے، کیونکہ خدا صرف بلاتا ہی نہیں بلکہ بولنے، خدمت کرنے اور گواہی دینے کی قوت بھی عطا کرتا ہے۔
اسی طرح آزمائشوں میں بھی خدا اپنا فضل ظاہر کرتا ہے۔ پولس رسول لکھتے ہے:
خدا تم کو تمہاری طاقت سے زیادہ آزمایش میں نہ پڑنے دے گا بلکہ آزمایش کے ساتھ نکلنے کی راہ بھی پیدا کرے گا۔ (۱-کرنتھیوں 10:13)
اور اپنی پوری زندگی کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہتا ہے:
جو کچھ ہوں خدا کے فضل سے ہوں، اور اس کا فضل جو مجھ پر ہوا وہ بے فائدہ نہیں ہوا۔(۱-کرنتھیوں 15:10)

یہی فضل اس کی خدمت کی قوت بھی بنا، کیونکہ وہ کہتا ہے:
میں اس کی اس قوت کے موافق جانفشانی سے محنت کرتا ہوں جو مجھ میں زور سے اثر کرتی ہے۔
(کلسیوں 1:28-29)

پولس جانتا تھا کہ خدمت کی کامیابی انسانی طاقت سے نہیں بلکہ خدا کی اندرونی قوت سے حاصل ہوتی ہے۔
اسی فضل نے ایک زمانے کے ستانے والے ساؤل کو رسول پولس بنا دیا، اس لیے وہ گواہی دیتا ہے:
ہمارے خداوند کا فضل... بہت زیادہ ہوا۔ (۱-تیمتھیس 1:14)

آخر میں عبرانیوں کا مصنف ہمیں دعوت دیتا ہے:
پس آؤ ہم فضل کے تخت کے پاس دلیری سے چلیں تاکہ ہم پر رحم ہو اور وہ فضل حاصل کریں جو ضرورت کے وقت ہماری مدد کرے۔(عبرانیوں 4:16)

یہی اس پورے مضمون کا نچوڑ ہے۔ خدا کا فضل صرف گناہوں کی معافی کا نام نہیں بلکہ زندگی کے ہر مرحلے میں خدا کی موجودگی، طاقت، حکمت، ہمت، برداشت اور کامیابی کا سرچشمہ ہے۔ جب ہم خود کو ناکافی محسوس کرتے ہیں، تب خدا ہمیں یاد دلاتا ہے کہ "میرا فضل تیرے لیے کافی ہے۔" یہی فضل کمزور کو زورآور، نااہل کو لائق، خوف زدہ کو دلیر، تھکے ہوئے کو مضبوط اور خدمت کرنے والے کو مؤثر بنا دیتا ہے۔ اسی لیے ایماندار اپنی ذات پر نہیں بلکہ خدا کے فضل پر بھروسا کرتا ہے، کیونکہ خدا کی قدرت ہماری کمزوری میں کامل ہوتی ہے۔ آمین
خداوند اپنے فضل کو ہمیشہ ہم سبھوں پر بنائے رکھے آمین

اپنے وطن سے جلاوطن سیموئیل پرویز گل

#ایمان

30/07/2026

خداوند کا خوف علم کا شروع ہے لیکن احمق حکمت اور تربیت کی حقارت کرتے ہیں۔ (امثال 1: 7)

30/07/2026

بائبل سٹڈی
مضمون معافی

30/07/2026

آفتابِ صداقت چرچ آف پاکستان
ہفتہ وار : بائبل کلاس
" مسیحی اخلاقیات " کی کتاب کا مطالعہ
سبق نمبر 09: معاشرتی مسائل
مضمون: معافی کا مطلب کیا ہے ؟
واعظ : مبشر جہانزیب مسیح
03331918605

30/07/2026پاک چیز کتوں کو نہ دو! آخر کیوں؟پیغام سننے کے لئے پہلے کومنٹ میں لنک کو کلک کریں شکریہیسوع مسیح نے متی 7:6 میں...
30/07/2026

30/07/2026
پاک چیز کتوں کو نہ دو! آخر کیوں؟
پیغام سننے کے لئے پہلے کومنٹ میں لنک کو کلک کریں شکریہ

یسوع مسیح نے متی 7:6 میں ایک نہایت گہری اور اہم بات فرمائی:
پاک چیز کتوں کو نہ دو اور اپنے موتی سوروں کے آگے نہ ڈالو...
اس کا اصل مطلب کیا ہے؟ کیا یسوع لوگوں کی بے عزتی کرنا چاہتے تھے، یا وہ ہمیں روحانی حکمت سکھا رہے تھے؟
اس مختصر مگر طاقتور 10 منٹ کے بائبلی پیغام میں جانیں:
پاک چیز" سے کیا مراد ہے؟
کتے" اور "سور" کن کی علامت ہیں؟
کن لوگوں کے سامنے انجیل پیش کرنے میں حکمت کی ضرورت ہے؟

آج کے ایماندار اس تعلیم پر کیسے عمل کریں؟
یہ پیغام آپ کی روحانی سمجھ کو گہرا کرے گا اور خدا کے کلام کو حکمت کے ساتھ بانٹنے میں مدد دے گا۔
📖 حوالہ: متی 7:6

🎙️ واعظ: پاسٹر سیموئیل پرویز گل
⛪ آفتابِ صداقت چرچ آف پاکستان
📞 0346-9641504
📞 0301-5174073

اگر یہ پیغام آپ کے لیے باعثِ برکت ہو تو ویڈیو کو Like، Share کریں اور مزید بائبلی تعلیم کے لیے Channel کو Subscribe کرنا نہ بھولیں۔

30/07/2026

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aftab E sadaqat church of Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share