I Love Islam

I Love Islam ★·.·´¯`·.·★

29/03/2021
15/12/2020
رب اور بندے کا رشتہ یہ ازل سے ہے۔ اور ابد تک ہے۔ یہی باقی ہےباقی سب فانی ہےساری دنیا اکھٹی کر کے بیٹھ جائیں،اپنے دکھ بتا...
12/11/2020

رب اور بندے کا رشتہ یہ ازل سے ہے۔ اور ابد تک ہے۔ یہی باقی ہےباقی سب فانی ہےساری دنیا اکھٹی کر کے بیٹھ جائیں،اپنے دکھ بتائیں، روئیں ، چلائیں،دہائیاں دیں، اطمینان نہیں ملے گاایک آنسو اپنے رب کے سامنے بہا دےاللہ کا کرم، فضل، رحم، اور اطمینان سب ہی تو مل جائےگا ❤

21/08/2020

جب سيدنا عمر رضى اللہ عنہ كو ابولؤلؤ فيروز مجوسى نے نيزہ مارا تو آپ رض كو دودھ پلايا گيا جو پسليوں كى طرف سے نكل گيا۔
طبيب نے كہا:
اے امير المؤمنين! وصيت كر ديجيے اسليے كہ آپ مزيد زندہ نہيں رہ سكتے۔
سيدنا عمر رضى اللہ عنہ نے اپنے بيٹے عبداللہ كو بلايا اور كہا:
ميرے پاس حذيفہ بن يمان كو لاؤ۔ حذيفہ بن يمان وہ صحابى تھے جن كو رسول اللہﷺ نے منافقين كے ناموں كى لسٹ بتائى تھى، جس كو اللہ، اللہ كے رسول اور حذيفہ كے علاوہ كوئى نہ جانتا تھا۔۔۔

حذيفہ رضى اللہ عنہ حاضر ہوئے تو امير المؤمنين سيدنا عمر رضى اللہ عنہ گويا ہوئے جبكہ خون آپ كى پسليوں سے رس رہا تھا، حذيفہ! ميں تجھے اللہ كى قسم ديتا ہوں ، كيا رسول اللہﷺ نے ميرا نام منافقين ميں ليا ہے كہ نہيں؟
حذيفہ رضى اللہ عنہ روتے ہوئے كہنے لگے :
اے امير المؤمنين! يہ ميرے پاس رسول اللہﷺ كا راز ہے، ميں اس كو مرتے دم تك كسى كو نہيں بتا سكتا۔۔۔
سيدنا عمر رضى اللہ عنہ كہنے لگے: حذيفہ! بلاشبہ يہ رسول اللہﷺ كا راز ہے ، بس مجھے اتنا بتا ديجيے كہ رسول اللہﷺ نے ميرا نام منافقين كے جدول ميں شمار كيا ہے يا نہيں؟
حذيفہ كى ہچكى بندھ گئى ، روتے ہوئے كہنے لگے: اے عمر! ميں صرف آپ كو يہ بتا رہا ہوں اگر آپ كے علاوہ كوئى اور ہوتا تو ميں كبھى بھى اپنى زبان نہ كھولتا، وہ بھى صرف اتنا بتاؤں گا كہ رسول اللہﷺ نے آپ كا نام منافقين كى لسٹ ميں شمار نہيں فرمايا۔

سيدنا عمر رضى اللہ عنہ يہ سن كر اپنے بيٹےعبداللہ سے كہنے لگے: عبداللہ اب صرف ميرا ايك معاملہ دنيا ميں باقى ہے۔۔۔ پِسر جانثار كہنے لگا: اباجان بتائيے وہ كون سا معاملہ ہے؟
سيدنا عمر رضى اللہ گويا ہوئے بيٹا، میں رسول اللہ اور ابوبكر رضى اللہ عنہ كے پہلو ميں دفن ہونا چاہتا ہوں۔۔۔

اے ميرے بيٹے! ام المؤمنين عائشہ رضى اللہ عنہا كے پاس جاؤ اور ان سے اجازت طلب كرو كہ عمر اپنے ساتھيوں كے پہلو ميں دفن ہونا چاہتا ہے۔۔۔ ہاں بيٹا، عائشہ رضى اللہ عنہا كو يہ نہ كہنا كہ امير المؤمنين كا حكم ہے بلكہ كہنا كہ آپ كا بيٹا عمر آپ سے درخواست گزار ہے۔۔۔
ام المؤمنين عائشہ رضى اللہ عنہا كہنے لگيں، ميں نے يہ جگہ اپنى قبر كے ليے مختص كر ركھى تھى، ليكن آج ميں عمر كے ليے اس سے دستبردار ہوتى ہوں۔۔۔

عبداللہ مطمعن لوٹے اور اپنے اباجان كو اجاز ت کا بتایا، سيدنا عمر رضى اللہ عنہ يہ سن كر اپنے رخسار كو زمين پر ركھ ديا، آداب فرزندى سے معمور بيٹا آگے بڑھا اور باپ كى چہرے كو اپنے گود ميں ركھ ليا ، باپ نے بيٹے كى طرف ديكھا اور كہا اس پيشانى كو زمين سے كيوں اٹھايا۔۔۔۔
اس چہرے كو زمين پر واپس ركھ دو، ہلاكت ہوگى عمر كے ليے اگر اس كے رب نے اس كو قيامت كے دن معاف نہ كيا۔۔۔ ! رحمك اللہ يا عمر

سيدنا عمر رضى اللہ عنہ بيٹے عبدأللہ كو يہ وصيت كركے اس دار فانى سے كوچ كر گئے:
جب ميرے جنازے كو اٹھايا جائے اور مسجد نبوى ميں ميرا جنازہ پڑھا جائے، تو حذيفہ پر نظر ركھنا كيونكہ اس نے وعدہ توڑنے ميں تو شايد ميرا حيا كيا ہو، لیکن دھيان ركھنا وہ ميرا جنازہ بھى پڑھتا ہے يا نہيں؟

اگر تو حذيفہ ميرا جنازہ پڑھے تو ميرى ميت كو رسول اللہﷺ كے گھر كى طرف لے كر جانا، اور دروازے پر كھڑے ہو كر كہنا : يا ام المؤمنين! اے مومنوں كى ماں، آپ كے بيٹے عمر كا جسد خاكي آيا ہے۔۔۔ ہاں يہاں بھي ياد ركھنا امير المؤمنين نہ كہنا عائشہ مجھ سے بہت حياء كرتى ہے۔۔۔ اگر تو عائشہ رضى اللہ عنہا اجازت مرحمت فرما ديں تو ٹھيك، اگر اجازت نہ ملے تو مجھے مسلمانوں كے قبرستان ميں دفنا دينا۔

عبداللہ بن عمر رضى اللہ عنہ كہتے ہيں ابا جان كا جنازہ اٹھايا گيا تو ميرى نظريں حذيفہ پر تھيں، حذيفہ آئے اور انھوں نے اباجان كا جنازہ پڑھا۔۔۔ ميں يہ ديكھ كر مطمعن ہوگيا، اور اباجان كى ميت كو عائشہ رضى اللہ عنہا كے گھر كى طرف لے كر چلے جہاں اباجان كے دونوں ساتھى آرام فرما تھے۔۔
دروازے پر كھڑے ہو كر ميں نے كہا: يا أمّنا، ولدك عمر في الباب هل تأذنين له؟
اماں جان! آپ كا بيٹا عمر دروازے پر كھڑا ہے، كيا آپ اس كو دفن كى جازت ديتى ہيں؟
اماں عائشہ رضى اللہ عنہا نے كہا: مرحبا ، امير المؤمنين كو اپنے ساتھيوں كے ساتھ دفن ہونے پر مبارك ہو۔ رضى اللہ عنہم ورضوا عنہ

اللہ راضى ہو عمر سے جنہوں نے زمين كو عدل كے ساتھ بھر ديا ، پھر بھى اللہ سے اتنا زيادہ ڈرنے والے، اس كے باوجود كہ رسول اللہﷺ نے عمر كو جنت كى خوشخبرى دى۔۔

19/08/2020

کہیں آپ بھی نادانی میں یہ بیوقوفی تو نہیں کرتے؟؟؟
ضرور پڑھیے ! ایک ضروری اصلاح : کفارِ قریش نے بہت سے گالیوں سے بھرے اشعار لکھے ..
جن میں حضور اکرم ﷺکی توہین کرنے کی کوشش کی گئی تھی .. مگر وہ اشعار ہم تک نہیں پہنچے ..
کیوں؟ ؟....کیونکہ صحابہ ؆ نے وہ شعر نہ ہی یاد کیئے اور نہ ہی آپس میں شیئر کیئے .
اس طرح سے وہ سارے اشعار فنا ہو گئے . آج کل یہ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ گستاخانہ مواد کو
دنیا میں کفار سے زیادہ مسلمان پھیلا رہے ہیں اور وہ یوں کہ کفار ایک گستاخانہ خاکہ
یا تصویر بناتے ہیں ،پھر اس کے اوپر لکھ دیتے ہیں کہ :
’’لکھنے یا بنانے والے پہ لعنت بھیج کر آگے شیئر کریں‘‘
اب کفار کا کام ختم اور مسلمانوں کا شروع ہو جاتا ہے .. اس کے بعد مسلمان لعنت بھیجنے کے چکر میں
ایسے شروع ہوتے ہیں کہ پوری دنیا تک یہ گستاخانہ مواد پہنچ جاتاہے۔
حل : کوئی بھی گستاخانہ خاکہ یا تصویر یا فلم کا ٹکڑا .. یا کوئی ایسی چیز آپ تک پہنچے تو
آپ خود اپنے ایمان کی حفاظت کرتے ہوئے صحابہ کرام ؆ کے نقشِ قدم پر چلیں ..
بغیر دیکھے،بغیر کسی کو شیئر کیئے فوراً اسے ڈیلیٹ کر دیں . لعنتی تو لعنتی ہے ..
اس کو لعنت بھیجنے سے کیا فرق پڑے گا ؟؟
البتہ ہماری بیوقوفی کی وجہ سے گستاخانہ مواد کی دنیا بھر میں تشہیر ہو جاتی ہے
اور کفار کا مقصد پورا ہو جاتا ہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم ایسا مواد،
آگے مزید share کرنے کے بجائے ،اُسے HIDE یا DELETE کردیں .
اور اس آئی ڈی کو رپورٹ کر دیا کریں۔

19/06/2020

جب آپ کے اندر تڑپ بے چینی.. بے قراری... کو بڑھا دے تو آنکھوں میں آنسو لیے اپنے پرودگار کے سامنے جھک جاؤ تاکہ وہ قادر مطلق بے چینی.. بے قراری کی سیاہی کو سکون کے نور میں بدل دے اور اپنے پررودگار کی تسبیح بیان کرتے رہو کہ تاکہ تم اس کے ہاں پسند کیے جاؤ۔🌸♥

تمہیں پتا ہے تمہارا مسئلہ کیا ہے...! تم نے اپنے فیصلے اللہ پر چھوڑ تو دیے ہیں مگر دل سے نہیں چھوڑے, آپکی ابھی بھی خواہش ...
16/06/2020

تمہیں پتا ہے تمہارا مسئلہ کیا ہے...! تم نے اپنے فیصلے اللہ پر چھوڑ تو دیے ہیں مگر دل سے نہیں چھوڑے, آپکی ابھی بھی خواہش یہی ہے کہ فیصلہ آپکی مرضی کا ہو, یہ کیسا اعتبار ہے بھلا؟
اب سمندر کے بیچ کھڑے کو اس بات سے کیا غرض کے کشتی آر لگے یا پار, اسےتو یہ یقین ہونا چاہیے کے اگرمیں ڈوب بھی گیا تو یہی میرے لیے آر یا پار جانے سے بہتر ہوگا...! اللہ جتنی محبت اپنے بندے سے کرتا ہے, آپ اسکا اندازہ نہیں لگا سکتے, ہمیں وہی چیز نظر آتی ہے جو ظاہر ہو, جس دن اس اعتبار پر فیصلہ اللہ پر چھوڑ دو گے کہ جو بھی ہوا وہ میرے لیے بہترین ہوگا, اس دن نا صرف آپ بےچینی سے نکل آئینگے بلکہ فیصلہ آپکے یقین سے بھی زیادہ بہترین ہوگا, کیونکہ اللہ ساری دنیا اور لوگوں کے دلوں سمیت ان کی سوچوں کے رخ تک بدلنے میں قادر ہے 💯❤

08/05/2020
06/05/2020

اگر یہ چار پانچ باراتی لیکر دلہن لے آنے کا طریقہ رواج پا جائےتو کئی لڑکیوں کے والدین قرض دار ہونے سے بچ جائیں !

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I Love Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to I Love Islam:

Share