لبیک یا حسین ع

لبیک یا حسین ع Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from لبیک یا حسین ع, Religious organisation, DARBAR MURSHAD BARI IMAM KAZMI ALMASH'HADI SARKAR, Islamabad.

11/10/2024

Open challenge on Hassanallahyari

16/09/2024

12 ربیع الاول وہ بندہ بنائے جس کے تعلقات ابو طالب علیہ السلام سے ٹھیک ہوں
کیونکہ مبارک باد بچے کو نہیں بلکہ گھر والوں کو دی جاتی ہے

14/08/2024

تھوڑا وقت نکال کر تاریخِ اسلام کا مطالعہ کرے تو یہ چند حقائق ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ سانحہِ کربلا اچانک برپا نہیں ہوا بلکہ ایک طویل نفرت تھی جو لوگوں کے دلوں میں موجود تھی جس کا سیاق و سباق جا کے رسول اللہ
ﷺ سے ملتا ہے۔

کبھی کسی مسلمان نے سوچا ہے کہ امام حسن علیہ السّلام اور امام حسین علیہ السّلام کی پانچ چھ سال کی عمر تک کے واقعات تو پہلی دوسری جماعت کی کتابوں میں بھی موجود ہیں مگر اس کے بعد تاریخ میں لمبی خاموشی کے بعد ان کا ذکر صرف تب نظر آتا ہے جب ان دونوں شہزادوں کی شہادت ہوئی ہے۔

حضرت محمد مصطفٰے صل الله علیہ والہ وسلم کی وفات کے بعد ایسا کیا ہوا کہ ان کی آلِ پاک اور بہت سے وفادار اصحاب کو تاریخ نے مکمل طور پر نظرانداز کیا جبکہ دوسری طرف کئی غیر اہم شخصیات جن کی اسلام کی آبیاری میں کوئی خدمات نہ تھی ان اشخاص کو بڑھا چڑھا کر اسلام کا وفادار پیش کیا گیا۔
آخر کہیں تو کچھ غلط ہوا ہے کہ ان شخصیات کا ذکر کرنا عیب سمجھا گیا جب کہ کُچھ کو بہت کُچھ بنا دیا گیا۔

کئی نامور اصحاب حضرت سلمان فارسی رضی کہ جس کے بارے میں نبی کریم (ص) نے فرمایا کہ اگر علم ثریا ستارے پر بھی ہو اہل فارس وہاں پہنچ جائیں۔

حضرت ابوذر رض کہ جنہیں زمین پر سب سے سچا انسان قرار دیا۔

حضرت مقداد رض جن کی جنت مشتاق ہے۔

حضرت ایوب انصاری رض جو نبی کریم کے مدینہ میں میزبان تھے۔

حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رض جو نبی کریم سے لے کر ان کی پانچویں نسل تک حیات رہے۔

حضرت عمار بن یاسر رض جن کی شان میں آیات نازل ہوئیں۔

حضرت بلال حبشی رض جو مؤذنِ رسول تھے۔

تاریخ ان کے بارے میں مکمل خاموش نظر آتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے رحلت نبی کریم ﷺ کے بعد وہ اس دنیا سے غائب رہے اور بس شہادت یا وفات کے وقت دنیا میں کچھ دیر کے لئے آئے۔

دوسری طرف جو افراد نبی کریم ﷺ کی وفات سے سال دو سال قبل مسلمان ہوئے ان کی سوانح عمری سے تاریخ اسلام بھری ہوئی نظر آتی ہے جن کی خود ساختہ خوبیوں کے قصے کئی کتب کی شکل میں موجود ہیں۔

کہاں کچھ غلط ہوا کہ نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کی وفات کے بعد ان کی آل کے کسی بھی فرد کی طبعی وفات نہ ہوئی بلکہ تمام آلِ پاک جو اصل وارثِ نبوت و رسالت تھے سب کے سب قتل ہوئے اور قاتل بھی اکثریت حافظ، حاجی، نمازی اور داڑھیوں والے تھے۔ جو نبی پاک کے دورِ حیات میں اُن کے جَد کا کلمہ پڑھتے نہیں تھکتے تھے۔

آج چودہ صدیاں بعد بھی ہم جانتے ہیں کہ حسن و حسین علیہم السَّلام جنت کے سردار ہیں۔

ایسا کیا ہوا کہ جنت کے طلب گاروں نے سرداروں اور انکی اولادوں کو انتہائی اذیت کے ساتھ قتل کر دیا۔

مؤرخ نے آخر آلِ رسول کی تمام ہستیوں کو اتنا غیر اہم کیسے سمجھا کہ تاریخِ اسلام میں ان کا حصہ ایک صحابی جتنا بھی نہیں رکھا۔

کربلا اچانک نہیں ہوئی۔
ایک طویل نفرت تھی جو دلوں میں پنپ رہی تھی۔ جُوں جُوں وقت گزرتا گیا، نفرت بڑھتی رہی اور ہر ہستی کے بعد دوسری ہستی پر پہلے سے زیادہ ظلم ہوتا نظر آیا۔

اتنی نفرت تھی ان ظالم کلمہ گو مسلمانوں میں کہ انہوں نے اس مُقدس گھرانے کی مطہرات پر ظلم کرنا بھی نہیں چھوڑا۔

نوجوان ہم شکل پیغمبر جناب علی اکبر علیہ السّلام سے لے کے چھ ماہ کے کم سن حصرت علی اصغر علیہ السّلام تک کے شیر خوار کا سر کاٹنا بھی ثواب سمجھا گیا حالانکہ بدترین دشمن کے چھ ماہ کے بچے سے بھی کوئی دشمنی کا بدلہ لینے کا نہیں سوچتا۔

اُمت نے تو آلِ رسول پر ظلم کیا ہی تھا مگر مؤرخین نے ان سے کہیں زیادہ ظلم کیا کہ جن کے فضائل تھے، انہیں چھپایا جبکہ اُن کے دشمنوں کے فضائل سے کتابیں سیاہ کیں۔

24 ذوالحجہ کو واقعہ مباہلہ کی یاد منائی گٸی اس واقعہ میں بنصت قرآن پانچ ذواتِ مقدسہ میدان میں توحید کے گواہ بن کر پیش ہوئے اور قران مجید نےانہیں صداقت کی سند عطا کی۔
واقعہ مباہلہ کے کچھ مدت بعد ان پانچ ہستیوں میں بزرگ ترین ہستی جناب سرور کائنات حضرت محمدؐ مصطفٰے ﷺ کا وصال ہوا تو مسلمانوں سے پوچھے کہ جنازے میں کتنے کلمہ گو تھے۔۔۔؟؟

پھر 75 دن بعد اس گھر کا دوسرا جنازہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا رات کی تاریکی میں کیوں اُٹھا اور چند مخلصین کی موجودگی میں بڑی خاموشی اور مظلومیت سے کیوں دفن کیا گیا اور نشانِ قبر تک مٹا دیا گیا جو آج تک نہ مل سکا۔

پھر اُسی گھرانے کا تیسرا جنازہ 40 ہجری میں جناب امیر کائنات امام علی علیہ السَّلام جنہیں حالت سجدہ میں مسجد کوفہ میں شہید کیا گیا۔
جب کوفہ سے آدھی رات کے وقت اٹھا اور پشتِ کوفہ ریت کے ٹیلوں کے درمیان خاموشی سے دفن کر دیا گیا اور مدتوں قبر کا نشان نامعلوم رہا۔

پھر اُسی جماعت کے چوتھے فرد امام حسن علیہ السَّلام جن کا جنازہ 50 ہجری میں شہر مدینہ سےاُٹھا اور نانے کی مزار کی طرف تدفین کیلئے چلا مگر کچھ لوگ تیروں سے مسلحہ راستے میں حائل ہوئے کہ نواسے کو نانے کے پہلو میں دفن نہیں ہونے دیں گے آخر کار نواسے کا جسد پاک نانا کے پہلو میں دفن ہونے کی بجائے بقیع کے عوامی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔

پھر 61 ہجری میں اصحاب مباہلہ کے آخری فرد امام حُسینؑ جن کو خاندان کے افراد کے ساتھ بے دردی سے شہید کرنے کے بعد بھی ان کے سینے پر سکون نہ ہوئے بلکہ ان کا سر مُبارک تن سے جدا کرنے کے بعد جن کا جنازہ اٹھایا بھی نہ جا سکا بلکہ جنازہ گھوڑوں کی ٹاپوں سے پامال کر دیا گیا۔
ایک بات تمام اہل ایمان پر فرض ہے کہ اس پہ غور و فکر کریں کہ 12 آئمہ اطہار کی جگہ کتنے امام پیدا کیے گٸے اور ہم اہلبیتِ محمد کہ جگہ ان سے دینی و فکری رہنمائی کیوں حاصل کرے۔
گویا جن کے سینوں میں رسول کریم کی طرف سے منتقل ہونے والا علم القرآن و حدیث اور علم الدنیا تھا۔ ایک منظم سازش کے تحت پورے منصوبے کے ساتھ نبی کریم کے اصل گھرانے کی اقدار و تعلیم کو پسِ پشت ڈال کے ان 12 اماموں کی جگہ ان گنت اماموں کے اقوال اور وضاحتوں کو فقہ کا حصہ بنایا گیا جو غفلت و لاپرواہی کے باعث ہماری نسلوں میں نسل در نسل چلتا آرہا ہے۔

بحثیت مسلمان کیا ہم یہ حق نہیں رکھتے کہ کم از کم ہم مؤرخ اسلام سے یہ تو پوچھیں کہ جنکی صداقت کا گواہ خود اللہ پاک ہے اور وہ توحیدِ خدا کے جانشین ہیں، جو رسول پاک کے اور شریعت کے اصل وارث ہیں، مالک ہیں۔
اُمتِ رسول نے اس پاک گھرانے کے ساتھ یہ سلوک آخر کیوں کیا...؟

ہمارا یہ سوال امت مسلمہ پر قیامت تک قرض رہے گا اور اگر اس دنیا میں اس کا جواب نہ ملا تو میدان محشر میں عدالت خداوند تعالیٰ میں ہم یہ سوال اٹھائیں گے۔

وہ ساری جنگ جناب محمد ﷺ سے دشمنی کی تھی
جو کربلا میں ہوا اصل میں تو کب سے ہو رہا تھا ...

14/08/2024

*🌀ایک نصرانی عالم کا ابوبکر سے دلچسپ مباحثہ🌀*

*📖شیخ طوسی نے اپنی اسناد سے سلمان فارسی سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے کہا🔰*

*🌙جب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی اور ابو بکر خلیفہ بنے تو چند روز بعد نصرانیوں کی ایک جماعت مدینہ آئی اور ان کی قیادت ان کا ایک عالم کر رہا تھا جو کہ تورات و انجیل کا حافظ تھا اور اسے بحث ومباحثہ کا خاصا تجربہ تھا نصاریٰ کی جماعت مسجد نبوی میں آئی اور ان کے عالم نے ابوبکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا*🔰
*✅ ہم نے انجیل میں پڑھا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بعد ایک رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم آئے گا جب ہم نے محمد ص بن عبداللہ ص کے اعلان نبوت کا سنا اور ہمیں یہ بتایا گیا کہ یہ وہی رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ہیں جن کی بشارت انجیل میں دی گئی ہے تو ہم نے اپنی قوم کے ذمہ دار لوگوں کا اجتماع منعقد کیا اور اس اجتماع میں ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ہمیں مدینہ جا کر تحقیق کرنی چاہیے چنانچہ اسی مقصد کو مد نظر رکھ کر ہم نے یہ طویل سفر کیا اور یہاں آگئے لیکن ہماری بد نصیبی کہ وہ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے آنے سے پہلے دنیا سے رحلت کر گئے اب ان سے ہماری ملاقات ممکن نہیں رہی البتہ ایک اور بات سے ہمیں تسلی ہوتی ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم نے انجیل میں یہ بات بھی پڑھی ہے کہ انبیاء اپنی رحلت سے قبل اپنا وصی مقرر کر کے جاتے ہیں اور ان کا وصی ان کی قوم میں منارہ نور کی حیثیت رکھتا ہے اور لوگ اس سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں آپ اپنے نبی ص کے وصی ہیں اس لیئے ہم آپ سے کچھ سوالات پوچھنا چاہتے ہیں*🔰

*⭕عمر نے ان سے کہا یہ رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے خلیفہ ہیں*❗

*🌀نصرانی عالم دو زانو ہو کر بیٹھا اور اس نے کہا*
*خلیفہ دینی لحاظ سے آپ کو ہم پر کیا فضیلت حاصل ہے؟ ہم آپ سے یہی بات پوچھنے کے لئے آئے ہیں*🔰

*⭕ ابوبکر نے کہا ہم مومن ہیں جب کہ تم کافر ہو اور مومن کافر سے افضل ہوتا ہے اور ایمان کفر سے افضل ہے*❗
*🌙نصرانی عالم یہ صرف دعویٰ ہے اس کے لیے دلیل کی ضرورت ہے آپ یہ بتائیں کہ کیا آپ اپنی نظروں میں مومن ہیں یا ، اللّٰہ کی نظر میں بھی مومن ہیں؟*🌀
*⭕ ابوبکر میں اپنی نظر میں مومن ہوں اور جہاں تک اللّٰہ کی نظر کی بات ہے تو مجھے اس کے متعلق کوئی علم نہیں ہے*💫
*🌙نصرانی عالم یہ بتائیں کہ میں آپ کی نظر میں کافر ہوں یا ، اللّٰہ کی نظر میں بھی کافر ہوں؟*🔰
*⭕ابوبکر تم میری نظر میں کافر ہو اور جہاں تک اللّٰہ کی نظر کا تعلق ہے تو میں اس کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا*🌀
*🌙نصرانی عالم آپ کے جواب سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ شک میں مبتلا ہیں کیونکہ آپ کو اپنے متعلق یہ یقین نہیں کہ آپ اللّٰہ کے ہاں مؤمن ہیں اور میرے متعلق بھی آپ کو یہ یقین نہیں کہ میں اللّٰہ کی نظر میں کافر ہوں اچھا آپ یہ بتائیں کہ کیا اس دین کی وجہ سے اللّٰہ نے تمہارے لیئے جنت میں جگہ مقرر کی ہے؟*🔰
*⭕ابوبکر جنت میں میرے لیئے ایک منزل مقرر ہے جسے میں وعدہ کے ذریعہ سے جانتا ہوں البتہ مجھے یہ علم نہیں ہے کہ آیا میں اس منزل جنت تک پہنچ بھی سکوں گا یا نہیں ؟*❗
*🌙نصرانی عالم کیا آپ میرے لیئے یہ توقع کر سکتے ہیں کہ میں بھی جنت میں جاسکتا ہوں ؟*🌀
*⭕ابوبکر جی ہاں*
*🌙نصرانی عالم اس کا تو پھر مقصد یہ ہے کہ آپ کو اپنے متعلق خوف ہے اور میرے متعلق امید ہے اس صورت میں آپ کو مجھ پر کیا فضیلت حاصل ہے؟*🔰
*🌙اس کے علاوہ آپ یہ بتائیں کہ جو رسول اللہ ص آپ لوگوں کی طرف مبعوث ہوا تھا کیا آپ اس نبی ص کے تمام علوم کے عالم ہیں؟*🔰
*🌀ابوبکر نہیں ! میں اپنے علم کی حد تک ان کے علوم سے واقف ہوں*
*🌙نصرانی عالم جس نبی کے علم سے آپ پوری طرح واقف نہیں ہیں تو ان کے خلیفہ اور جانشین ہونے کا آپ نے دعویٰ کیوں کیا ہے؟ اور آپ کی قوم نے آپ کو اس منصب پر کیوں فائز کیا ؟*🔰
*⭕ عمر نے نصرانی عالم سے کہا تمہیں اس طرح کے سوال کرنے کا کوئی حق نہیں اور اگر تم باز نہ آئے تو ہم تمہارا خون مباح کر دیں گے*❗
*🌙نصرانی عالم کیا جو شخص راہ حق کی تحقیق کے لئے آئے اس سے یہی سلوک روا رکھا جاتا ہے؟*🔰

*🔷حضرت سلمان فارسی کا بیان ہے کہ نصرانی نے جب خلیفہ کو لاجواب کیا تو ہم سب کو انتہائی ندامت محسوس ہوئی میں اٹھا اور حضرت علی علیہ السلام کے پاس گیا اور انہیں یہ خبر پہنچائی یہ سن کر آپ ع مسجد میں تشریف لائے جب آپ ع نے مسجد میں قدم رکھا تو اس وقت نصرانی عالم یہ کہہ رہا تھا کہ بندگانِ خدا اگر تم مجھے جواب دینے سے قاصر ہو تو کم از کم کسی ایسے شخص کا پتہ ہی بتا دو جو مجھے مطمئن کر سکے*🔰

*💕امیر المومنین علیہ السلام نے فرمایا*

*🔷 نصرانی تمہیں جو پوچھنا ہو مجھ سے پوچھ لو اس ذات کی قسم ! جس نے دانہ شگافتہ کیا اور جانوں کو پیدا کیا تم ماضی اور مستقبل کے متعلق جو کچھ بھی مجھ سے پوچھو گے میں تمہیں اس کا جواب نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق دوں گا*🔰
*🌙نصرانی عالم میں آپ سے بھی وہی کچھ پوچھوں گا جو میں نے آپ ع سے قبل اس بزرگ سے پوچھا ہے آپ ع بتائیں کہ آپ ع اپنی نظر میں مومن ہیں یا ، اللّٰہ کی نظر میں مومن ہیں ؟*🔰

*💕 امیر المومنین علیہ السلام نے فرمایا میں اللّٰہ کی نظر میں بھی اسی طرح سے مومن ہوں جیسا کہ خود اپنی نظر میں مومن ہوں*🔰
*🌙 نصرانی عالم اللہ اکبر ! یہ اس شخص کا جواب ہے جسے اپنے دین پر یقین ہے اور جسے اس یقین کی صحت پر بھی مکمل بھروسہ ہے اب آپ ع بتائیے کہ جنت میں آپ ع کا مقام کہاں ہے؟*🔰

*💕امیر المومنین علیہ السلام میرا مقام نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ فردوس اعلیٰ میں ہے مجھے اس میں کوئی شک نہیں اور مجھے اپنے رب کے وعدہ پر کوئی بے یقینی نہیں ہے*🔰

*🌙 نصرانی عالم آپ ع سے یہ وعدہ کس نے کیا تھا ؟*

*💕امیر المومنین علیہ السلام اللّٰہ نے اپنی کتاب میں یہ وعدہ کیا اور رسول ص صادق نے اپنی زبان سے یہ وعدہ کیا ہے*🔰
*🌙 نصرانی عالم آپ ع کو اپنے نبی ص کی صداقت پر یقین کیوں ہے؟*
*💕امیر المومنین علیہ السلام واضح آیات اور روشن معجزات کی وجہ سے*🔰

*🌙 نصرانی عالم دلیل و برہان کا یہ صحیح طریقہ ہے آپ بتائیں کہ اللّٰہ آج کہاں ہے ؟*🔰

*💕امیر المومنین علیہ السلام*
*اے نصرانی ! لفظ ” کہاں" کا اطلاق اللّٰہ کے لئے درست نہیں ہے وہ مکان سے منزہ اور پاک ہے وہ لامکان ہے اور وہ صرف آج سے لامکان نہیں بلکہ ازل سے ابد تک لامکان ہے اور اس کی حالت میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی*🔰

*🌙 نصرانی عالم آپ ع نے واقعی خوب صورت اور مختصر جواب دیا ہے اچھا یہ بتائیں کہ آپ ع کے نزدیک حواس خمسہ سے اللّٰہ کا ادراک کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ اور کیا آپ راہ ہدایت کے کسی راہی کو اللّٰہ کے ادراک کا طریقہ بتا سکتے ہیں اور اگر بالفرض حواس سے اس کا ادراک نا ممکن ہے تو پھر اس کی معرفت کا ذریعہ کیا ہے؟*🔰

*💕امیر المومنین علیہ السلام اس بادشاہ جبار کو قدر و قیمت کے پیمانوں سے ناپا نہیں جا سکتا اور حواس اس کا ادراک کرنے سے قاصر ہیں اور اس کا قیاس انسانوں پر نہیں کیا جاسکتا اس کی معرفت کا ذریعہ اس کی صفت ہے اور وہ اپنی مخلوق سے پہچانا جاتا ہے*🔰
*🌙نصرانی عالم آپ نے بالکل صحیح کہا یہ وہ حق ہے جس سے جہالتوں کے پروردہ افراد بھٹک چکے ہیں آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ ع کے نبی ص نے مسیح کے متعلق کیا کہا اور انہوں نے اسے مخلوق کہا تو اس کی ان کے پاس کیا دلیل تھی اور انہوں نے ان سے الوہیت کی نفی کس بنیاد پر کی جب کہ آپ ع تو جانتے ہی ہیں کہ بہت سے متدین افراد ان کے متعلق کیا عقیدہ رکھتے ہیں؟*🔰

*💕 امیر المومنین علیہ السلام رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا مخلوق ہونا اس دلیل سے ثابت کیا کہ وہ بھی تقدیر کے پابند تھے اور اللّٰہ نے ان کی تصویر کشی کی اور ان کی حالتیں بچپن سے لڑکپن اور لڑکپن سے جوانی کی طرف بدلتی رہیں اور ان کی جسمانی ساخت میں عمر کے ساتھ سات کمی بیشی ہوتی رہی رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عیسیٰ ع سے الوہیت کی ضرور نفی کی لیکن انہوں نے عیسیٰ علیہ السلام کی نبوت عصمت کمال اور مؤید بروح القدس ہونے کا انکار نہیں کیا اللّٰہ کے ہاں ان کی مثال حضرت آدم ع جیسی ہے اللّٰہ نے انہیں مٹی سے پیدا کیا اور "کن" کہہ کر مکمل انسان بنا دیا*🔰

*🌙نصرانی عالم بھلا یہ کیسے معلوم ہو کہ آپ ع وصی رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور حجت خدا ہیں ؟*🔰

*💕امیر المومنین علیہ السلام اس کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ جب تو اپنے وطن سے روانہ ہوا تو ، تو نے اپنے آپ کو طالب تحقیق کیا جب کہ تیرا مقصد اسلام کو بدنام کرنا تھا راستے میں ایک جگہ تو سویا تو نیند میں تجھے میرے مقام اور میرے کلام سے آگاہ کیا گیا اور خواب میں تجھے یہ ہدایت کی گئی کہ میری مخالفت سے پرہیز کرنا اور میری پیروی کرنا*🔰

*🌙نصرانی عالم آپ ع نے سچ فرمایا اس بات کو صرف میں اور میرا اللّٰہ ہی جانتا تھا اب میں گواہی دیتا ہوں کہ اللّٰہ وحدہ لاشریک ہے اور اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اور آپ علیہ السلام رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے وصی ہیں اور ان کے قائم مقام ہیں*🔰

*✅ جب نصرانی عالم نے کلمہ پڑھا تو اس کے ساتھیوں نے بھی فوراً کلمہ پڑھا اور وہ مسلمان ہو گئے*🔰

*⭕عمر نے کہا اس اللّٰہ کی حمد ہے جس نے تجھے دین حق کی ہدایت کی اور ہاں یاد رکھو ! علم نبوت نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے اہل بیت علیہم السلام کے پاس ہے اور حکومت کا وارث وہی ہے جس سے تم نے پہلے گفتگو کی تھی کیونکہ وہ اُمت کی رضا سے حاکم مقرر ہوا ہے اور دیکھو لوگوں سے اپنی اس بحث کا بھی تذکرہ نہ کرنا ورنہ میں تمہیں سخت سزا دوں گا اور ویسے میرا خیال یہ ہے کہ تم شیطان ہو تم اس اُمت میں فساد اور تفرقہ ڈالنے کے خواہش مند ہو*🌀

*💕امیر المومنین علیہ السلام نے سلمان سے فرمایا*

*✅ دیکھو ! اللہ اپنے اولیاء کی حجت کو کس طرح سے غالب کرتا ہے اور ان لوگوں کی سرکشی میں کتنا اضافہ ہوتا ھے*🔰

📘معجزات آل محمد ع
جلد 1 / صفحہ 315

11/08/2024

الحمدللہ تین سال بعد اپنا فیس بک اکاؤنٹ ریکور کر لیا ❤️

21/08/2022

لعنتی ملاں یزید کا دفعہ کر رہے ہیں

16/08/2022

مناظرہ باغ فدک سیدہ فاطمہ سلام اللہ کا حق تھا

13/08/2022
12/08/2022

امام سجاد ع کو قتل کیوں نہیں کیا

11/08/2022

توہین رسلات ص

10/08/2022

امام حسین ع کے قاتل کون ہیں

05/08/2022

مولا عباس علیہ السلام کا معجزہ 🙏

Address

DARBAR MURSHAD BARI IMAM KAZMI ALMASH'HADI SARKAR
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when لبیک یا حسین ع posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share