Tuloo e Naseer

Tuloo e Naseer Anjuman Mehria Naseeria Walfare Pakistan and Ak is working under the guidance of Peer Syed Ghulam Ni

جانشین حضور نصیرِ ملّت پیر سید غلام شمس الدین شمس گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف ،پیر محمد امین ا...
26/03/2026

جانشین حضور نصیرِ ملّت
پیر سید غلام شمس الدین شمس گیلانی
سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف ،
پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر ان سے اظہار افسوس و تعزیت کے لیے تشریف لے گئے اور مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا فرمائی

عید کے اس پُرمسرت موقع پر نوجوانوں سے استدعا ہے کہ اپنی عید کی خوشیوں میں اپنے آس پاس غریب، مساکین، اور حقدار لوگوں کا خ...
20/03/2026

عید کے اس پُرمسرت موقع پر نوجوانوں سے استدعا ہے کہ اپنی عید کی خوشیوں میں اپنے آس پاس غریب، مساکین، اور حقدار لوگوں کا خیال رکھیں۔ کیوں کہ محبت، بھلائی اور احساس کا نام ہی عید ہے۔

رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ(۴۰)رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۠(...
20/03/2026

رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ(۴۰)
رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۠(۴۱)
اے ہمارے رب اور میری دعا قبول فرما۔ اے ہمارے رب! مجھے اور میرے ماں باپ کو اور سب مسلمانوں کو بخش دے جس دن حساب قائم ہوگا۔

_____شب قدر شب رحمت__________اللَّھُمَّہ اَجِرنا مِنَ النَّار_____"اے اللہ ہمیں جہنم کی آگ سے بچا"دعا میں بڑی قوت ہوتی ہ...
16/03/2026

_____شب قدر شب رحمت_____
_____اللَّھُمَّہ اَجِرنا مِنَ النَّار_____
"اے اللہ ہمیں جہنم کی آگ سے بچا"
دعا میں بڑی قوت ہوتی ہے.
خالق حقیقی کو پکارنے میں عجیب لذت اور سرور ملتا ہےاندهیروں سے اجالوں کی طرف سفر ہونے لگتا ہے۔
مصیبتیں ٹل جاتی ہیں اور آزمائشیں رحمتیں بن جاتی ہیں.

11/03/2026

منقبت بحضور مولاۓ کاٸنات
سیدنا مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم

علیؑ شاہِ مرداں اِماماً کبیرا
کہ بعد از نبیؐ شُد بشیراً نذیرا

زمیں، آسماں، عرش و کرسی بحُکمَش
علیؑ داں علیٰ کُلِّ شئٍ قَدِیرا

علیؑ ابنِ عمِ مُحمّدؐ رسُول است
چُوں مُوسیٰؑ اخی گُفت ہارُوںؑ وزِیرا

علیؑ اولیاء را دلیل است برحق
علیؑ انبیاء را ولیاً نصیرا

زتو ہست روشن مہ و مہر و کوکب
تُوئی در دو عالم سراجاً مُنیرا

بجنگِ اُحد چُوں نبیؐ ماند تنہا
خدایش فرستادہ نادِ علیؑ را

مُحِبِّ علیؑ جنّتی بعد مُردن
بود ایمن از خوفِ مُنکر نکیرا

بہ بد خواہِ اولادِ حیدرؑ خدا گُفت
کہ یَدعُو ثبورا وَ یَصلیٰ سَعِیرَا

ز تو نیست پوشیدہ احوالِ جامیؔ
کہ ہستی بمعنی سمِیعاً بَصِیرَا

حضرت مولانا نُور الدّین عبد الرحمٰن جامی قدس سرہ السامی

کیوں عقیدت سے میرا دل نہ پکارے یاعلیؓ جس کے ہیں مولا مُحَمَّد اُس کے مولا علیؓجِس گھڑی اللہ کے گھر میں پیدا ہوے علیؓ ذرہ...
10/03/2026

کیوں عقیدت سے میرا دل نہ پکارے یاعلیؓ
جس کے ہیں مولا مُحَمَّد اُس کے مولا علیؓ

جِس گھڑی اللہ کے گھر میں پیدا ہوے علیؓ
ذرہ ذرہ باادب ہو کر پکارا یا علیؓ

بے نظیر اُن کی شجاعت بے مثال اُن کی سخا
ہے زمانے کا یہ نعرہ لا فتی اِلاّ علیؓ

جاں نثارانِ مُحَمَّد کے کہیّ القاب ہے
عِلم کا دروازہ کہلاے مگر تنہا علیؓ

مَرحَب و عنتر گرے جس کے خداہٸ زور سے
مِرد حق شیرِ خدا خبیرِ کُشا مولا علیؓ

شاہِ مردان قّوتِ بازو رسول اللہ کے
کیوں بَھلا ہوتے کسی میدان میں پسا علیؓ

جان و دل سے تھے عزیز اللہ کے محبوب کو
شبر و شبیر حضرت فاطمہ زہراؓ علیؓ

آ گیں نقش و نگار زندگی میں رونقیں
صدق نیت سے جو لوح دل پہ لکھا یا علیؓ

خبیر و خندق میں دشمن کا صفایا کر دیا
جوہر مردانگی دِکھلا گۓ کیا کیا علیؓ

جرات و ہمت میں تُم ہو آپ ہی اپنا جواب
مادرِ گیتی نہ پیدا کر سکی تم سا علیؓ

دل گرفتہ ہُوں غم و آلام کی یلغار سے
اِس طرف بھی اک نظر ہو میرے آقا علیؓ

جن کے چہرے پر نظر کرنا عبادت ہے نصیرؒ
وہ حدیثِ مصطفےﷺ کی رُو سے ہیں مولا علیؓ

کلام پیر سید نصیر الدین نصیر شاہ گیلانیؒ

20 رمضان المبارک - یومِ فتح  مکہوَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۚ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا (سورۃ بنی اس...
09/03/2026

20 رمضان المبارک - یومِ فتح مکہ
وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۚ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا (سورۃ بنی اسرائیل:81)
ترجمہ:
اور اعلان کر دو کہ؛ حق آگیا اور باطل مٹ گیا، باطل تو مٹنے ہی والا ہے۔

فتح مکہ:
20 رمضان 8 ہجری کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کو فتح کر کے اس کو بتوں سے پاک کر دیا۔ یہ وہی فتح ہے جس کی خوشخبری صلح حدیبیہ کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو دی گئی تھی۔ یوں محض آٹھ برسوں کے بعد حضورﷺ اس شہر میں فاتح کی حیثیت سے داخل ہو ئے جہاں وہ دشمن کے گھیرے سے نکل کر رات کے اندھیرے میں ہجرت کر کے مدینہ روانہ ہوئے تھے۔

07/03/2026

کس سے مانگیں کہاں جائیں کس سے کہیں
_________اور دنیا میں حاجت روا کون ہے

سب کا داتا ہے تُو، سب کو دیتا ہے تُو
__تیرے بندوں کا تیرے سوا کون ہے

کلام: حضور نصیر ملت رحمتہ اللہ علیہ

06/03/2026

17 رمضان المبارک یومِ وصال
ام المومنین حضرتِ عاٸشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

اللہ اللہ جلوۂ زیبائے بامِ عائشہؓ
ہے ہلالِ آمنہ ماہِ تمامِ عائشہؓ

تو اگر ماں کا رہا گُستاخ توبہ کر ابھی
ہے کُھلا تیرے لئیے دَارسلّام عائشہؓ

یاد سے جن کی دلِ مُضطر کوملتا ہے قرار
ایک نامِ فاطمہ ع ہے ایک نامِ عائشہؓ

انکی عِصمت کی ہیں آیاتِ برأت پہرادر
سورہء النور تیغِ بے نیامِ عائشہؓ

آ نہ جائے سُن کے زھرا ع کی طبیعت پر ملال
لیجیو مت بے ادب لہجے میں نامِ عائشہؓ

قبرِ اطہر پر نہ دیں کیوں حاضری جن و بشر
جب اُترتے ہیں ملک بحرِ سلامِ عائشہؓ

نام لے کرعائشہؓ کا رب نے بھیجا تھا سلام
ضو فشاں ہے عرش پر قندیلِ نامِ عائشہؓ

جب نکیرین آئیں گے کہہ دوں گا ان سے قبر میں
مجھ سے کچھ مت پوچھیئے میں ہوں غُلامِ عائشہؓ

ذہن میں لا کر تصور عظمتِ بوبکر ؓ کا
ایک نعرہ اے علی ع مست و بنامِ عائشہؓ

مجھ کو ہے خُلدِ سماعت ذکرِ خیر انکا نصؔیر
سُرمہ میری آنکھ کا گردِ خرامِ عائشہؓ

پیر سید نصیرالدین نصیر گیلانی رض

17 رمضان المبارک یومِ وصالاُمُّ المؤمنین حضرت سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللّٰه عنہاآپ وہ عظیم ہستی ہیں جن کی پاکیزگی کی گواہ...
06/03/2026

17 رمضان المبارک یومِ وصال
اُمُّ المؤمنین حضرت سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللّٰه عنہا
آپ وہ عظیم ہستی ہیں جن کی پاکیزگی کی گواہی خود ربِ کائنات نے قرآن میں نازل فرمائی۔

06/03/2026

امیر المومنین، خلیفہ پنجم بر حق، شہزادہ بتول، حضور سیدنا امام حسن مجتبی (علیہ السلام) اور ایک غلام کا واقعہ۔۔۔۔
خطاب: حضرت علامہ پیر سید نصیر الدین نصیر رحمتہ اللہ علیہ گولڑہ شریف اسلام آباد پاکستان

15رمضان المبارک: یومِ ولادتامیر المومنین، قاسم ولایت ثانی، امام عادل، خلیفہ پنجم بر حق، خاتم الخلفاء الراشدین، امام الاو...
04/03/2026

15رمضان المبارک: یومِ ولادت
امیر المومنین، قاسم ولایت ثانی، امام عادل، خلیفہ پنجم بر حق، خاتم الخلفاء الراشدین، امام الاولیاء، سبط رسول، شہزادہ بتول، سید السادات، سید اول، مصلح الامت، جانشین مصطفی، وارث مسند مرتضی، سید شباب اہل الجنہ، صاحب ہیبت وجود محمدی حضور سیدنا ومولانا امام ابو محمد حسن مجتبی (علیہ السلام) مبارک ہو.

حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
"حسن میری ہیبت و سرداری کا وارث ہے۔"

Address

Astana Aliya Golra Sharif
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tuloo e Naseer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share