Noor Ahlul Bayt

Noor Ahlul Bayt "The light of Ahlul Bayt (A.S.) and Rasool ﷺ in every Hadith shared here. "

دشمنان اہل بیت پر لعنتحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص ان لوگوں پر لعنت کرنے کو گناہ سمجھے جن پر خود ا...
06/03/2026

دشمنان اہل بیت پر لعنت

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص ان لوگوں پر لعنت کرنے کو گناہ سمجھے جن پر خود اللہ نے لعنت فرمائی ہے اس پر بھی اللہ کی لعنت ہو۔ محمد مصطفیٰ اور ائمہ اہل بیت کے دشمنوں پر اللہ کی لعنت ہو۔

📚 رجال الكشي ص ٤٣٩ حديث ١٠١٢

زیارت حضرت حسینامام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیںجو شخص ماہ رمضان میں حضرت حسین کی قبر کی زیارت کرے اور راستے میں وفا...
04/03/2026

زیارت حضرت حسین

امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں
جو شخص ماہ رمضان میں حضرت حسین کی قبر کی زیارت کرے اور راستے میں وفات پا جائے اس کا حساب نہیں لیا جائے گا اسے کہا جائے گا سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جا

📚 وسائل الشيعه الحر العاملي

سچا زہدامام علی علیہ السلام فرماتے ہیںدنیا کا سچا زاہد وہ ہے جس پر حرام غالب نہ آئے اور حلال اسے شکرِ الٰہی سے غافل نہ ک...
04/03/2026

سچا زہد

امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں
دنیا کا سچا زاہد وہ ہے جس پر حرام غالب نہ آئے اور حلال اسے شکرِ الٰہی سے غافل نہ کرے

📚 بحار الأنوار جلد ٧٥ صفحه ٣٧

ولایتِ علیؑ اور ہدایتحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیںجب تک تم علی کی ولایت سے وابستہ رہو گےنہ گمراہ ہو گے او...
02/03/2026

ولایتِ علیؑ اور ہدایت

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں
جب تک تم علی کی ولایت سے وابستہ رہو گے
نہ گمراہ ہو گے اور نہ ہلاک
اور اگر تم نے ان کی مخالفت کی
تو راستوں سے بھٹک جاؤ گے
اور خواہشات تمہیں گمراہی میں مبتلا کر دیں گی

حوالہ
📚 إحقاق الحق جلد ٦ صفحہ ٥٧

محبتِ علیؑ اور قبولیتِ اعمالحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیںاس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجااللہ تع...
02/03/2026

محبتِ علیؑ اور قبولیتِ اعمال

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں
اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجا
اللہ تعالیٰ کسی بندے کی کوئی نیکی قبول نہیں فرماتا
جب تک اس سے علی بن ابی طالب علیہ السلام سے محبت کے بارے میں نہ پوچھ لے

حوالہ
📚 بحار الأنوار جزء ٢٧ صفحہ ٣١١

اہلِ بیتؑ کے فضل سے اندھے دلامام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیںوَتَرَاهُمْ يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ...
28/02/2026

اہلِ بیتؑ کے فضل سے اندھے دل

امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں
وَتَرَاهُمْ يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ
تم انہیں دیکھو گے کہ وہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں مگر دیکھ نہیں رہے
فَلَمْ يُبْصِرُوا فَضْلَ أَهْلِ بَيْتِهِ
یعنی انہوں نے اہلِ بیت کے فضل کو نہ دیکھا

امام علی رضا علیہ السلام فرماتے ہیں
یقینا اللہ تبارک و تعالیٰ کو یوں ترک کرنے والا نہیں کہا جا سکتا جیسے مخلوق ایک دوسرے کو چھوڑ دیتی ہے بلکہ جب وہ جان لیتا ہے کہ کوئی کفر و گمراہی سے پلٹنے والا نہیں تو وہ اپنی خاص مدد اور لطف اٹھا لیتا ہے اور انہیں انہی کے اختیار پر چھوڑ دیتا ہے

حوالہ
📚 تفسير أهل البيت عليهم السلام ج ١ صفحه ١٦٠
📚 بحار الأنوار ج ٥ صفحه ١١
📚 الاحتجاج ج ٢ صفحه ٤١٣
📚 عيون أخبار الرضا ج ١ صفحه ١٢٣
📚 الكافي ج ٨ صفحه ٣٧٩
📚 بحار الأنوار ج ٢٣ صفحه ٣٢١

اہل بیت کی ولایت اور فرشتوں کا مقامامام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیںاس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے آس...
27/02/2026

اہل بیت کی ولایت اور فرشتوں کا مقام

امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں
اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے آسمانوں میں فرشتے مٹی کے ذروں سے بھی زیادہ ہیں اور آسمان میں کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں کوئی فرشتہ اللہ کی تسبیح و تقدیس میں مشغول نہ ہو زمین پر بھی کوئی درخت یا پتا ایسا نہیں جس پر ایک فرشتہ مقرر نہ ہو جو اس کا حال ہر روز اللہ کے حضور پیش کرتا ہے حالانکہ اللہ سب سے زیادہ جاننے والا ہے ان فرشتوں میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو روزانہ ہم اہل بیت کی ولایت کے ذریعے اللہ کا قرب حاصل نہ کرتا ہو وہ ہمارے دوستوں کے لیے استغفار کرتے ہیں ہمارے دشمنوں پر لعنت بھیجتے ہیں اور اللہ سے ان پر مسلسل عذاب کی دعا کرتے ہیں

حوالہ
📚 بصائر الدرجات صفحه ٦٨

حفاظتِ ولایت اور جزا و حسابحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیںاے علی تم اس امت کے جزا دینے والے اور ان کے حساب ...
26/02/2026

حفاظتِ ولایت اور جزا و حساب

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں
اے علی تم اس امت کے جزا دینے والے اور ان کے حساب کتاب کے متولی ہو
اور تم قیامت کے دن اللہ کا سب سے بڑا ستون ہو
خبردار بے شک لوٹنا تمہاری طرف ہے
حساب کتاب تم پر ہے
صراط تمہارا صراط ہے
میزان تمہاری میزان ہے
اور موقف تمہارا موقف ہے

حوالہ
📚 بحار الأنوار جلد ٢٤ صفحة ٢٧٢

سردارِ اولین و آخرینحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیںمیں اولین و آخرین کا سردار ہوںاور اے علی میرے بعد تم تما...
26/02/2026

سردارِ اولین و آخرین

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں
میں اولین و آخرین کا سردار ہوں
اور اے علی میرے بعد تم تمام مخلوق کے سردار ہو
ہمارا پہلا ہمارے آخری جیسا ہے
اور ہمارا آخری ہمارے پہلے جیسا ہے

حوالہ
📚 حلية الأولياء جلد ٣ صفحہ ٢٧

خشوعِ نماز اور قربِ الٰہیامام علی علیہ السلام فرماتے ہیںاگر نماز پڑھنے والا جان لے کہ اس پر اللہ کی کتنی جلالت چھائی ہوئ...
25/02/2026

خشوعِ نماز اور قربِ الٰہی

امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں
اگر نماز پڑھنے والا جان لے کہ اس پر اللہ کی کتنی جلالت چھائی ہوئی ہے
تو اسے سجدے سے سر اٹھانے میں کوئی خوشی نہ ہوتی

حوالہ
📚 بحار الأنوار جلد ٨٢ صفحہ ٢٠٧ حدیث ١٢

ضرب اور آسمانی گواہیحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاجس دن امیر المؤمنین علی بن ابی طالب نے مرحب کو ایک ہی ضرب...
24/02/2026

ضرب اور آسمانی گواہی

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
جس دن امیر المؤمنین علی بن ابی طالب نے مرحب کو ایک ہی ضرب میں دو حصوں میں تقسیم کیا اور زمین پر گرا دیا اس دن جبرائیل تعجب کرتے ہوئے آسمان سے نازل ہوئے
میں نے فرمایا تمہیں کس بات پر تعجب ہے
جبرائیل نے عرض کیا آسمانوں کی عبادت گاہوں میں فرشتے پکار رہے ہیں
نہ کوئی جوان مرد مگر علی
نہ کوئی تلوار مگر ذوالفقار
اور آج جب علی نے ضرب لگائی اور تکبیر کہی تو مجھے حکم ملا کہ ان کی تلوار کا بچا ہوا حصہ تھام لوں تاکہ زمین شق ہو کر اس بیل تک نہ پہنچ جائے جس پر زمین قائم ہے اور وہ بھی دو حصوں میں نہ بٹ جائے ورنہ زمین اپنے تمام رہنے والوں سمیت الٹ جاتی
جبرائیل نے کہا جب میں نے اسے تھاما تو وہ میرے لیے قوم لوط کی بستیوں سے بھی زیادہ بھاری تھا

حوالہ
📚 البحار ج٢١ ص٤٠

علم اولو العزم رسول اور شیعہ کی فضیلتامام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایابے شک اللہ نے اولو العزم رسولوں کو علم میں انبی...
24/02/2026

علم اولو العزم رسول اور شیعہ کی فضیلت

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا
بے شک اللہ نے اولو العزم رسولوں کو علم میں انبیاء پر فضیلت دی اور ہمیں ان کا علم ورثہ میں دیا
اور ہمیں وہ جانا جو انبیاء نہیں جانتے تھے
اور ہمیں رسول اللہ کا علم سکھایا تو ہم نے اپنے شیعہ کو روایت کیا
پس جو ان میں سے قبول کرے وہ ان میں سب سے افضل ہے
اور رسول اللہ اور ہم جہاں بھی ہوں ہمارے شیعہ ہمارے ساتھ ہے

حوالہ
📚 الإمامة والتبصرة ص١٣٩
📚 مختصر بصائر الدرجات ص١٠٨
📚 الخرائج والجرائح ج٢ ص٧٩٦
📚 تفسير نور الثقلين ج٣ ص١٧٦
📚 تفسير كنز الدقائق ج٧ ص٤٢٩
📚 بحار الأنوار ج٢٦ ص٢٠١

Address

Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noor Ahlul Bayt posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share