Quran and Sunnah

Quran and Sunnah The place where you you get guidance of Islam based on Quran and authentic Hadiths of the Prophet peace be upon him.

03/08/2021
09/05/2021

اے اللہ پاک ! تیرے مؤمن بندوں پر تراویح پڑھتے ہوئے جن یہودیوں نے بیت المقدس میں ظلم کیا، تُو اُن ظالموں کو نیست و نابود کر اور اپنے مؤمن بندوں کی حفاظت و مدد فرما
آمین
🖤🕋

18/02/2021

سب سے نفع بخش چیز۔

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

"انسان کے لیے سب سےزیادہ نفع والی چیز یہ ہے کہ قرآن و سنت کو لازم پکڑے , بے شک سنت کی مثال کشتی نوح علیہ السلام جیسی ہے جو اس پر سوار ہو گیا نجات پا گیا اور جس نے اس کو چھوڑ دیا وہ غرق ہو گیا۔"
[قاعدة عظيمة في الفرق بين عبادات أهل الإسلام والإيمان وبين عبادات أهل الشرك والنفاق لابن تيمية]

18/02/2021

"نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم"

ایک "روشن خیال" بندہ ایک حدیث کے شیخ (استاذ) کے ہاں حاضر ہوا جب استاذ صحیح بخاری پڑھا رہے تھے۔
اس پر اس بندے نے کہا: "مغرب میں لوگ چاند پر پہنچ گئے ہیں جبکہ آپ لوگ یہاں بیٹھے صرف صحیح بخاری پڑھانے کے سوا کچھ نہیں کر سکے ؟"
اس پر شیخ نے کہا: "اس میں حیرت کی کیا بات ہے؟ وہ چاند پر پہنچے تو درحقیقت محض ایک مخلوق دوسری مخلوق تک پہنچ گئی، جبکہ ہم یہاں اپنے خالق تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
لیکن کیا تمہیں پتا ہے کہ ان دونوں قسم کے لوگوں کے مابین تم ہی واحد نکمے شخص ہو؟ نہ تو تم ان کے ساتھ مل کر چاند پر پہنچ سکے اور نہ ہی تم نے ہمارے ساتھ بیٹھ کر صحیح بخاری پڑھی"۔

آپ ایسے لوگوں کے لیے یوں بھی کہہ سکتے ہیں۔۔
"دھوبی کا کتا، گھر کا نہ گھاٹ کا"
وغیرہ وغیرہ۔۔۔😶

18/02/2021

❣️ *برے پڑوسی, بری بیوی, بری اولاد اور برے دوست سے اللہ کی پناہ مانگنا*💐
عَنْ أَبِي هُرَيْرَة رضی اللہ عنہ قَالَ: كَان مِن دُعَائِه صلی اللہ علیہ وسلم : اللهم! إِنَّي أَعُوذُ بِك مِن جَارِ السُوء ، وَمِن زَوْجٍ تُشَيِّبني قَبْلَ الْمَشِيْبِ، وَمِنْ وَلَدٍ يَكُونُ عَلَي رَبَا، وَمِنْ مَالٍ يَكُونُ عَلَيَّ عَذَابًا، وَمِنْ خَلِيلٍ مَاكِرٍ عَيْنُهُ تَرَانِي وَقَلْبُه يرعاني إِنْ رَأَى حَسَنَةً دَفَنَهَا ، وَإِذَا رَأَى سَيِّئَةً أَذَاعَهَا.
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کی دعا میں یہ الفاظ تھے: اے اللہ میں برے پڑوسی سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور اس بیوی سے پناہ چاہتا ہوں جو بڑھاپے سے پہلے مجھے بوڑھا کر دے اور اس اولاد سے جو میری مالک بن جائے اس مال سے جو میرے لئے عذاب بن جائے ۔اور اس دھوکے باز دوست سے جس کی آنکھ مجھے دیکھے اور اس کا دل میری نگرانی کرے ،اگر کوئی نیکی دیکھے تو چھپالے اور اگر کوئی برائی دیکھے تو اسے پھیلا دے
السلسلۃ الصحیحہ- 2799

14/02/2021

”نا محرم کے عشق میں اس قدر فساد ہے، جس کا احاطہ سوائے رب العالمین کے کوئی نہیں کر سکتا۔ اور یہ ایسا مرض ہے کہ جو پہلے عاشق کا دین برباد کرتا ہے، پھر ہو سکتا ہے اس کی عقل اور اس کا جسم بھی برباد کر دے۔“

*|[ شیخ الاسلام ابن تيمية رحمه الله || مجموع الفتاوى : ١٣٢/١٠ ]|*

25/12/2020

رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ’’ ابن آدم مجھے گالی دیتا ہے حالانکہ اسے زیبا نہیں کہ مجھے گالی دے ۔ اور میری تکذیب کرتا ہے حالانکہ اسے لائق نہیں ( کہ میری تکذیب کرے ) ‘‘ ۔ اس کا مجھے گالی دینا تو اس کا یہ کہنا ہے کہ : ’’ میری اولاد ہے ‘‘ ۔ اور اس کا میری تکذیب کرنا اس کا یہ کہنا ہے کہ : ’’ اللہ تعالیٰ دوبارہ مجھے زندہ نہیں کرے گا جس طرح اس نے مجھے پہلے پیدا کیا تھا ‘‘ ، ( بخاری : ۳۱۹۳ )

16/12/2020

اس حقیقت کا کون انکار کر سکتاہے کہ انسان کتنا ہی دانائیوں اور حکمتوں کو محفوظ کر لے اور اس کی رغبتیں کتنی ہی عمدہ ہوں، وہ اپنے اخلاق کو اس وقت تک بہتر اور قوی نہیں بنا سکتا،جب تک اپنی فرصت کے ہر لمحہ کو جو اس کو حاصل ہو کام میں نہ لائے۔ اور اس وادی میں اس سے زیادہ حقیر انسان کوئی نہیں جو تمناوں کا ہجوم اپنے سینہ میں رکھتے ہوئے اپنی زندگی کو احساسات و انفعالات میں تو مصروف رکھےمگر ان کے مقتضیات کے مطابق عمل کچھ بھی نہ کرے،اس لئے اگر ایک شخص کو یہ احساس ہے یا اس کا نفس اس تاثر کو قبول کرتا ہے کہ مجھے فلاں نیک کام کرنا چاہیے لیکن احساس کے مطابق کچھ عمل نہیں کرتا تو یقینا اس نے اخلاق میں سے ایک بہت عظیم الشان خلق "قوتِ عزم" و "تنفیذ رائے" کو اپنے اندر سے فنا کردیا۔
(اخلاق اور فلسفہ اخلاق)

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quran and Sunnah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share