انجمن مہریہ نصیریہ تحصیل چکار

انجمن مہریہ نصیریہ تحصیل چکار اسلام علیکم ۔

01/08/2026

مرشد�

بیدمؔ یہی تو پانچ ہیں مقصودِ کائناتخیرالنساؑ، حسینؑ و حسنؑ، مصطفیؐ، علیؑ❤
31/07/2026

بیدمؔ یہی تو پانچ ہیں مقصودِ کائنات
خیرالنساؑ، حسینؑ و حسنؑ، مصطفیؐ، علیؑ

31/07/2026
لُوٹے ہے دِل والوں کو رنگِ تُرکانہ تیرادُنیا دیوانی تیری، عالم دیوانہ تیراپیتے ہیں قسمت والے ساقی پیمانہ تیرارِندوں کی ج...
30/07/2026

لُوٹے ہے دِل والوں کو رنگِ تُرکانہ تیرا
دُنیا دیوانی تیری، عالم دیوانہ تیرا

پیتے ہیں قسمت والے ساقی پیمانہ تیرا
رِندوں کی جائے سجدہ، بابِ میخانہ تیرا

گُلشن کا پتَہ پتَہ جُھومے آمد پر تیری
مَوجوں میں ڈالے ہلچل ساحل پر جانا تیرا

ارض وسما بھی کم ہیں تیری وُسعت کے آگے
حیرت میں ہُوں یہ سُن کر، دل ہے کاشانہ تیرا

تُو ہے وہ سرّ ِ مستی، تُو ہے وہ رازِ ہستی
آساں ہے کھونا خود کو، مُشکل ہے پانا تیرا

قائم ہے میرا تُجھ سے چولی دامن کا رِشتہ
تُو ہے جو شمعِ محفل، میں ہُوں پروانہ تیرا

تُو ہے وہ جانِ عالم، شاہِ خوبانِ عالم
خَلقَت متوالی تیری، عالم مستانہ تیرا

تیرے قدموں کا بوسہ لینے کو اُٹھ بیٹھوں گا
مُجھ کو کر دے گا زندہ، مَرقَد پر آنا تیرا

جلوہ دِکھلا دے اب تو اپنے نصِیرؔ کو تُو
بیٹھا ہے دَر پر تیرے کب سے دیوانہ تیرا۔

عرس مبارک
پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانیؓ

17,18 صفر المظفر
1-2 اگست
بمقام
آستانہ عالیہ غوثیہ مہریہ
گولڑا پاک اسلام آباد پاکستان
ان شاء اللّه

🖤 30 جولائی 2020 — یومِ وصال🙏وارثِ غوثِ جلیؓ، ثانیِ مہرِ علیؓ، غوثِ زماںحضرت پیر سید شاہ عبدالحق گیلانی لالہ جی سرکارؓاہ...
30/07/2026

🖤 30 جولائی 2020 — یومِ وصال

🙏

وارثِ غوثِ جلیؓ، ثانیِ مہرِ علیؓ، غوثِ زماں
حضرت پیر سید شاہ عبدالحق گیلانی لالہ جی سرکارؓ

اہلِ دنیائے ہوس نے جب بچھائے اپنے دام،
اور چاہا اب نہ ساقی کا رہے گردش میں جام،
غیرتِ حق جوش میں آئی، تب اس نے کر دیا
یومِ عرفہ، شاہ عبدالحق گیلانیؓ کے نام۔

اللہ تعالیٰ حضرت لالہ جی سرکارؓ کے فیوض و برکات سے ہمیں بھی مستفیض فرمائے، اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

عرس مبارک 12,13,14 اگست 2026 بروز، بدھ، جمعرات ،جمعہ 28،29،30، صفر المظفر   مجدد دین و ملت فاتح قادیانیت امام المسلمین ر...
23/07/2026

عرس مبارک 12,13,14 اگست 2026 بروز، بدھ، جمعرات ،جمعہ 28،29،30، صفر المظفر مجدد دین و ملت فاتح قادیانیت امام المسلمین رںیس المجد دین مامومن الر سول حضور قبلہ عالم اعلی حضرت خواجہ پیر سید نا مہر علی شاہ گیلانی الحسنی و لحیسنی رضی اللہ تعالی عنہ

گستاخِ صحابہ و اہلِ بیت کے خلاف اس نوجوان نے جو کردار ادا کیا ہے وہ کمال ہے۔اب تمام شرپسند عناصر اور گستاخوں کے پشت پناہ...
11/07/2026

گستاخِ صحابہ و اہلِ بیت کے خلاف اس نوجوان نے جو کردار ادا کیا ہے وہ کمال ہے۔
اب تمام شرپسند عناصر اور گستاخوں کے پشت پناہی کرنے والے اس نوجوان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔
ہم شازیب سیالکوٹی کو انجمن مہریہ نصیریہ تحصیل چکار کی طرف سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

#روحانیات

 ؒ            #روحانیات
09/07/2026

ؒ #روحانیات

 ؒ      #روحانیات
28/06/2026

ؒ #روحانیات

🖤 محرم صرف غم کا نام نہیں، صبر، وفا اور حق پر قائم رہنے کا درس بھی ہے۔سلامِ عقیدت امامِ عالی مقام حضرت امام حسینؑ اور شہ...
25/06/2026

🖤 محرم صرف غم کا نام نہیں، صبر، وفا اور حق پر قائم رہنے کا درس بھی ہے۔

سلامِ عقیدت امامِ عالی مقام حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی بارگاہ میں۔

ؒ #روحانیات

Address

تحصیل چکار ضلع جہلم ویلی
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انجمن مہریہ نصیریہ تحصیل چکار posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share