[AL_QAiM Msgng Srvc]

[AL_QAiM Msgng Srvc] Tableegh_E_Islam Tableegh

✨17 ربـیـــــــع الاول✨🌹ولادت باسعادت سرور کائنات رسول خدا مولا محمدﷺ و صادقِ آلِ محمد ابو عبداللہ مولا امام جعفر صادق ع...
03/10/2023

✨17 ربـیـــــــع الاول✨

🌹ولادت باسعادت سرور کائنات رسول خدا مولا محمدﷺ و صادقِ آلِ محمد ابو عبداللہ مولا امام جعفر صادق علیہ السلام 🌹

تمام مومنین و مومنات بالخصوص سرکار قائم آلِ محمد (عج) کی بارگاہ اقدس میں تبریک پیش کرتے ہیں۔

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

WhatsApp
https://chat.whatsapp.com/Ihp7nnhcTsiGx68gxfauia

Twitter
https://twitter.com/AQMS_Pak?s=08

Facebook.com//AlQaimSrvc

Telegram
https://t.me/Yaqaim

17 ربیع الاوّل کے اعمال
03/10/2023

17 ربیع الاوّل کے اعمال

🌑23 ذیقعدہ🌑شبِ شھادت والیِ خراسان ضامنِ آہو سلطانِ عرب و عجم ابوالحسن امام علی ابنِ موسیٰ الرضا علیہ السلام 😢مومنین و مو...
12/06/2023

🌑23 ذیقعدہ🌑

شبِ شھادت والیِ خراسان ضامنِ آہو سلطانِ عرب و عجم ابوالحسن امام علی ابنِ موسیٰ الرضا علیہ السلام 😢
مومنین و مومنات بالخصوص حضرت سرکار قائم آلِ محمدﷺ کی بارگاہِ اقدس میں اشکبار آنکھوں سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔😭

19/05/2022

اپنے آپ کو اندر سے بدلو

نوجوانوں کے لیئے بہت خوبصورت پیغام

(مقرر: مولانا عارف حسین کاظمی صاحب قبلہ)

غسلِ مَسِ میت اور روزہ 👇
12/04/2022

غسلِ مَسِ میت اور روزہ 👇

07/02/2022
30/07/2021
  💖
28/07/2021

💖

27/07/2021

*استقبالِ غدیر*🌹🌹عید اللہ الاکبر(1)🌹🌹*عید_غدیر معصومین علیہم السلام کی نگاہ میں:*💫 *عید خلافت:*📙سأَلْتُ أَبَا عَبْدِ الل...
25/07/2021

*استقبالِ غدیر*

🌹🌹عید اللہ الاکبر(1)🌹🌹

*عید_غدیر معصومین علیہم السلام کی نگاہ میں:*

💫 *عید خلافت:*

📙سأَلْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ ع هَلْ لِلْمُسْلِمِينَ عِيدٌ غَيْرَ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَ الْأَضْحَى وَ الْفِطْرِ قَالَ نَعَمْ أَعْظَمُهَا حُرْمَةً قُلْتُ وَ أَيُّ عِيدٍ هُوَ جُعِلْتُ فِدَاكَ قَالَ الْيَوْمُ الَّذِي نَصَبَ فِيهِ- رَسُولُ اللَّهِ ص أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ع‏۔۔۔۔۔

📄میں نے حضرت امام صادق علیہ السلام سے سوال کیا: کیا مسلمانوں کے لئے عید جمعہ، اضحی اور فطر کے علاوہ کوئی عید ہے؟ فرمایا: ہاں! جس کی عظمت دوسری عیدوں سے زیادہ ہے۔ عرض کیا: آپ پر قربان جاؤں وہ کون سی عید ہے؟ فرمایا: جس دن رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ نے حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کو خلافت کے لئے منصوب فرمایا۔۔۔۔

📚إقبال الأعمال (ط - القديمة)،ج‏1، ص465؛ الكافي (ط - الإسلامية)،ج‏4،ص149؛ وسائل الشيعة،ج‏10، ص440 .

💫 *افضل ترین عید*

📙قالَ رَسُولُ اللَّهِ ص يَوْمَ‏ غَدِيرِ خُمٍ‏ أَفْضَلُ‏ أَعْيَادِ أُمَّتِي‏ وَ هُوَ الْيَوْمُ‏ الَّذِي‏ أَمَرَنِي‏ اللَّهُ‏ تَعَالَى ذِكْرُهُ فِيهِ بِنَصْبِ أَخِي عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ع عَلَماً لِأُمَّتِي يَهْتَدُونَ بِهِ مِنْ بَعْدِي وَ هُوَ الْيَوْمُ الَّذِي أَكْمَلَ اللَّهُ فِيهِ الدِّينَ وَ أَتَمَّ عَلَى أُمَّتِي فِيهِ النِّعْمَةَ وَ رَضِيَ لَهُمُ الْإِسْلَامَ دِينا۔

📄حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا: یوم غدیر خم میری امت کی با فضیلت ترین عیدوں میں سے ہے اور یہ وہ دن ہے جب اللہ تعالی ذکرہ نے مجھے حکم فرمایا کہ اپنے بھائی علی بن ابی طالب کو اپنی امت کا پرچمدار منصوب کروں، تاکہ میرے بعد میری امت ان کے ذریعہ ہدایت پائے، اور یہ وہ دن ہے جس دن اللہ نے دین کو مکمل فرمایا اور میری امت پر نعمتیں تمام کیں اور اسلام کو انکا پسندیدہ دین قرار دیا۔

📚الأمالي( للصدوق)، ص125،المجلس السادس و العشرون۔

💫 *عید اکبر*

سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ الصَّادِقَ ع يَقُول‏…..
📙و هُوَ عِيدُ اللَّهِ‏ الْأَكْبَرُ وَ مَا بَعَثَ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ نَبِيّاً قَطُّ إِلَّا وَ تَعَيَّدَ فِي هَذَا الْيَوْمِ وَ عَرَفَ حُرْمَتَهُ وَ اسْمُهُ فِي السَّمَاءِ يَوْمُ الْعَهْدِ الْمَعْهُودِ وَ فِي الْأَرْضِ يَوْمُ الْمِيثَاقِ الْمَأْخُوذِ وَ الْجَمْعِ الْمَشْهُود۔۔۔

📄اور یوم غدیر اللہ کی سب سے بڑی عید ہے اور خدا نے کسی بھی نبی نہیں بھیجا مگر یہ کہ اس نبی نے اس دن کو عید منایا اور اس کی عظمت کو درک کیا اور اس دن کا نام عرش میں یوم عہد ہے اور فرش پر یوم میثاق اور حاضر ہونے کا دن ہے۔

📚تهذيب الأحكام (تحقيق خرسان)، ج‏3، ص143، باب صلاة الغدير؛ إقبال الأعمال (ط - القديمة)، ج‏1،ص476؛ وسائل الشيعة،ج‏8، ص89۔

💫 *عید ولایت:*

📙قيلَ لِأَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع لِلْمُؤْمِنِينَ‏ مِنَ‏ الْأَعْيَادِ غَيْرُ الْعِيدَيْنِ‏ وَ الْجُمُعَةِ قَالَ نَعَمْ لَهُمْ مَا هُوَ أَعْظَمُ مِنْ هَذَا يَوْمٌ‏ أُقِيمَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ ع فَعَقَدَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ ص الْوَلَايَةَ فِي أَعْنَاقِ الرِّجَالِ وَ النِّسَاءِ- بِغَدِيرِ خُم‏۔

📄حضرت امام صادق علیہ السلام کہا گیا: کہ کیا مومنین کے لئے عید فطر، قربان اور جمعہ کے علاوہ بھی کوئی عید ہے؟ فرمایا: ہاں ان کے لئے اس دن سے بھی عظیم عید ہے، وہ دن کہ جب امیرالمومنین کو ہاتھوں پہ بلند کیا گیا اور غدیر خم میں رسول خدا نے ان کی ولایت کو مردوں اور عورتوں کی گردنوں پر ڈال دیا۔

📚ثواب الأعمال و عقاب الأعمال،ص74؛ وسائل الشيعة،ج‏10، ص442؛ إثبات الهداة بالنصوص و المعجزات،ج‏3، ص82، الفصل التاسع۔

💫 *آسمانی عید*

📙كنَّا عِنْدَ الرِّضَا ع وَ الْمَجْلِسُ غَاصٌّ بِأَهْلِهِ فَتَذَاكَرُوا يَوْمَ الْغَدِيرِ فَأَنْكَرَهُ بَعْضُ النَّاسِ فَقَالَ الرِّضَا ع حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أَبِيهِ ع قَالَ إِنَ‏ يَوْمَ‏ الْغَدِيرِ فِي‏ السَّمَاءِ أَشْهَرُ مِنْهُ فِي الْأَرْض۔۔۔۔

📄ہم امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ میں تھے اور مجلس لوگوں سے چھلک رہی تھی، انھوں نے آپس میں یوم غدیر پر بحث و مباحثہ شروع کیا، بعض لوگوں نے اس کا انکار کیا۔ امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: مجھ سے میرے والد گرامی نے اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہوئے فرمایا: بیشک یوم غدیر زمیں سے زیادہ آسماں پر معروف ہے۔۔۔

📚تهذيب الأحكام (تحقيق خرسان)،ج‏6،ص24؛ مصباح المتهجد و سلاح المتعبد،ج‏2، ص737؛ إقبال الأعمال (ط - القديمة)،ج‏1،ص468۔

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

*Join Us On:*👇

*WhatsApp*
https://chat.whatsapp.com/KJsCGrGo9VW962JAWQe7x4

https://twitter.com/AQMS_Pak?s=08

Facebook.com//AlQaimSrvc

*Telegram*
https://t.me/Yaqaim

WhatsApp Group Invite

Address

Hyderabad

Telephone

+923009378742

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when [AL_QAiM Msgng Srvc] posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share