25/04/2026
قرآن اینڈ سیرۃ انسٹیٹیوٹ حویلیاں کے زیرِ انتظام
گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1، حویلیاں میں
معلمُ القرآن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی
ڈائریکٹر معلمُ القرآن و نیشنل کنسلٹنٹ فہم قرآن HEC پاکستان، ڈاکٹر عبید الرحمن بشیر صاحب تھے۔
ان کے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد امین صاحب چیئرمین شعبہ علومِ اسلامیہ، ہزارہ یونیورسٹی بھی موجود تھے۔
اس تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
ڈائریکٹر قرآن اینڈ سیرۃ انسٹیٹیوٹ حویلیاں، ڈاکٹر عمیر اورنگزیب نے کیا۔
ورکشاپ میں بڑی تعداد میں اساتذہ کرام، سول سوسائٹی کے نمائندگان
اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبید الرحمن بشیر نے شرکاء کو
فہمِ قرآن کی اہمیت اور اس کو عام کرنے کے حوالے سے
ایک مؤثر اور رہنمائی پر مبنی پیغام دیا۔