Sirat E Mustaqeem

Sirat E Mustaqeem اس پیج کو بنانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اسلام کی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ شیئر کیا جائے اور صحیح طریقے سے تبلیغِ دِین کی جائے۔

06/05/2023

follow to this page

04/06/2021

یہ بیان نہیں سنا تو کچھ بھی نہیں سنا۔

09/05/2021

حقوق العباد

04/05/2021
"نوری محفل پہ چادر تنی نور کی نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے" پندرہویں شعبان المعظم کی پُر نور ساعتوں میں " محفل شبِ برات " ...
30/03/2021

"نوری محفل پہ چادر تنی نور کی
نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے"
پندرہویں شعبان المعظم کی پُر نور ساعتوں میں
" محفل شبِ برات " بعد از نماز عشاء اللہ والی مسجد چک بختاور تحصیل کھاریاں میں انعقاد ہوئی ۔
تلاوت قاری مسعود احمد نقشبدی
سلسلہ نعت خوانی
شاہ زیب سرور نے خوبصورت کلام خوبصورت آواز سے آغاز کیا۔
آفاق مظفر ، ہارون آفتاب اور ریحان ناصر تینوں نے مل کر کلام پڑھے۔
اور چاروں نے سما باندھ دیا۔
اس موقع پر خطاب قرآن حدیث کے سلسلے میں مولانا حافظ سہیل احمد فاضل بھیرہ شریف نے کیا ۔
اہلیانِ چک بختاور نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
محفل کے اختتام میں نوافل " صلوٰۃ الخیر " 100 رکعات باجماعت ادا کیے گئے۔
لنگر شریف کا خصوصی انتظام محترم افتخار صاحب نے کیا۔

*بادشاہوں نے بھی ہمیں جُھک کر سلامی دی ہے**کیوں کے ہم نے محمدﷺ کی غلامی کی ہے*
10/12/2020

*بادشاہوں نے بھی ہمیں جُھک کر سلامی دی ہے*
*کیوں کے ہم نے محمدﷺ کی غلامی کی ہے*

01/12/2020

بہت خوبصورت کلام ❤️❤️
whatsapp status

30/10/2020

راستے صاف بتاتے ہیں کہ آپ ﷺ‏ آتے ہیں
ہم تو محفل کو سجاتے ہیں کہ آپ ﷺ‏ آتے ہیں

اہل دل گیت یہ گاتے ہیں کہ آپ ﷺ‏ آتے ہیں
آنکھیں راہوں میں بچھاتے ہیں کہ آپ ﷺ‏ آتے ہیں

اُن ﷺ‏ کی آمد کے پیامی ہیں صـــبــــا کے جھونکے
پھول شاخوں کو ہلاتے ہیں کہ آپ ﷺ‏ آتے ہیں

مرحبا صلی علٰی کی صدائیں ہیں لب پر
ہم تو صدقے ہوے جاتے ہیں کہ آپ ﷺ‏ آتے ہیں

اہل ایماں کے لبوں پر ہے درود اور سلام
یوم میلاد مناتے ہیں کہ آپ ﷺ‏ آتے ہیں

دل کو جلووں کی طلب آنکھ کو طیبہ کی لگن
دیکھئیے مجھ کو بلاتے ہیں کہ آپ ﷺ‏ آتے ہیں

اپنے شاہکار پے خلاق دو عالم کو ہے ناز
انبیا جھومتے جاتے ہیں کہ آپ ﷺ‏ آتے ہیں

چاند تاروں میں نــــصــــیـــــر آج بڑی ہلچل ہے
یہی آثار بتاتے ہیں کہ آپ ﷺ‏ آتے ہیں

💚آمدِ مُصطفیٰ ﷺ‏ مرحبا مرحبا💚

18/10/2020

ابوالاثر حفیظ جالندھری
نامہ اسلام
طلسم کن سے قائم بزمِ ہست و بود ہوجانا
اشارے ہی سے موجودات کا موجود ہو جانا

عناصر کا شعور زندگی سے بہرہ ور ہونا
لپٹ کر آب و خاک و بادو آتش کا بشر ہونا

یہ کیا تھا، کس لیے، کس کے لیے تھا، مدعا کیا تھا؟
یونہی تھا یا کوئی مقصد تھا، آخر ماجرا کیا تھا؟

وہ جلوہ جو چھپا بیٹھا تھا اپنے راز پنہاں میں
درآیا کیوں تماشا بن کے وہ بازار امکاں میں

یہ کس کی جستجو میں مہرِ عالمتاب پھرتا تھا
ازل کے روز سے بیتاب تھا بیخواب پھرتا تھا

یہ کس کی آرزو میں چاند نے سختی سہی برسوں
زمیں پر چاندنی برباد و آوارہ رہی برسوں

یہ کس کے شوق میں پتھرا گئیں آنکھیں ستاروں کی
زمیں تو تکتے تکتے آگئیں آنکھیں ستاروں کی

کروڑوں رنگتیں کس کے لیے ایام نے بدلیں
پیا پے کروٹیں کس دھن میں صبح و شام نے بدلیں

یہ کس کے واسطے مٹی نے سیکھا گل فشاں ہونا
گوارا کر لیا پھولوں نے پامالِ خزاں ہونا

یہ سب کچھ ہو رہا تھا ایک ہی امید کی خاطر
یہ ساری کاہشیں تھیں ایک صبح عید کی خاطر

مشیت تھی کہ یہ سب کچھ تہِ افلاک ہونا تھا
کہ سب کچھ ایک دن نذرِ شہِ لولاک ہونا تھا

خلیل اللہ نے جس کے لیے حق سے دعائیں کیں
ذبیح اللہ نے وقتِ ذبح جس کی التجائیں کیں

جو بن کر روشنی پھر دیدہ یعقوبّ میں آیا
جسے یوسفّ نے اپنےحسن کے نیرنگ میں پایا

کلیم اللہ کا دل روشن ہوا جس ضوفشانی سے
وہ جس کی آرزو بھڑکی جوابِ لن ترانی سے

وہ جس کے نام سے داؤد نے نغمہ سرائی کی
وہ جس کی یاد میں شاہِ سلیماں نے گدائی کی

دل یحیی میں ارماں رہ گئے جس کی زیارت کے
لبِ عیسیّٰ پہ آئے وعظ جس کی شانِ رحمت کے

وہ دن آیا کہ پورے ہو گئے تورات کے وعدے
خدا نے آج ایفا کر دیئے ہر بات کے وعدے

مرادیں بھر کے دامن میں مناجاتِ زبور آئی
امیدوں کی سحر پڑھتی ہوئی آیاتِ نور آئی

نظر آئی بالاخر معنی انجیل کی صورت
ودیعت ہو گئی انسان کو تکمیل کی صورت

اندھیری رات کے پردے سے کی حق نے سحر پیدا
ہوا بہر بصیرت کحل مازاغ البصر پیدا

ربیع الاول امیدوں کی دنیا ساتھ لے آیا
دعاؤں کی قبولیت کو ہاتھوں ہاتھ لے آیا

خدا نے ناخدائی کی خود انسانی سفینے کی
کہ رحمت بن کے چھائی بارھویں شب اس مہینے کی

ازل کے روز جس کی دھوم تھی وہ آج کی شب تھی
ارادے ہی میں جو مرقوم تھی وہ آج کی شب تھی

مشیت ہی کو جو معلوم تھی وہ آج کی شب تھی
جو قسمت کے لیے مقسوم تھی وہ آج کی شب تھی

نئے سر سے فلک نے آج بختِ نوجواں پایا
خزاں دیدہ زمیں پر دائمی رنگِ بہار آیا

ادھر سطح فلک پر چاند تارے رقص کرتے تھے
ادھر روئے زمیں کے نقش بنتے تھے سنورتے تھے

سمندر موتیوں کو دامنوں میں بھر کے بیٹھے تھے
جبل لعل و جواہر کو مہیا کر کے بیٹھے تھے

زمرد وادیوں میں سبزہ بن کر ہر طرف بکھرا
ہوئی باران رحمت ہر شجر کا رنگِ رخ نکھرا

ہوائیں پے بہ پے اک سرمدی پیغام لاتی تھیں
کوئی مژدہ تھا جو ہرگوشِ گل میں کہہ سناتی تھیں

گلے پھولوں سے ملتے جارہے تھے پھول گلشن میں
گلے مل مل کے کھلتے جا رہے تھے پھول گلشن میں

تبسم ہی تبسم تھے نظارے لالہ زاروں کے
ترنم ہی ترنم تھے کنارے جائباروں کے

جہاں میں جشن صبح عید کا سامان ہوتا تھا
فقط شیطان تنہا اپنی ناکامی پہ روتا تھا

نظر آئیں جو محکم فطرتِ کامل کی بنیادیں
دھڑک کر زلزلے سے ہل گئیں باطل کی بنیادیں

ستوں مکے میں قائم ہو گئے جب دینِ بیضا کے
گِرے غش کھا کے چودہ کنگرے ایوانِ کسریٰ کے

سر فاران پہ لہرانے لگا جب نور کا جھنڈا
ہوا اک آہ بھر کر فارس کا آتشکدہ ٹھنڈا

بجائی آج اسرافیل نے پرکیف شہنائی
ہوئی فوج ملائک جمع زیر چرخ مینائی

ندا آئی دریچے کھول دو ایوانِ قدرت کے
نظارے خود کرے گی آج قدرت شانِ قدرت کے

یکایک ہو گئی ساری فضا تمثال آئینہ
نظر آیا معلق عرش تک اک نور کا زینہ

خدا کی شان رحمت کے فرشتے صف بہ صف اترے
پرے باندھے ہوئے سب دین و دنیا کے شرف اترے

سحاب نور آ کر چھا گیا مکے کی بستی پر
ہوئی پھولوں کی بارش ہر بلندی اور پستی پر

ہوا عرش معلی سے نزولِ رحمتِ باری
تو استقبال کو اٹھی حرم کی چاردیواری

صدا ہاتف نے دی اے ساکنانِ خطہ ہستی
ہوئی جاتی ہے پھر آباد یہ اجڑی ہوئی بستی

مبارک باد ہے ان کے لیے جو ظلم سہتے ہیں
کہیں جن کو اماں ملتی نہیں برباد رہتے ہیں

مبارک باد بیواؤں کی حسرت زا نگاہوں کو
اثر بخشا گیا نالوں کو فریادوں کو آہوں کو

ضعیفوں بیکسوں آفت نصیبوں کو مبارک ہو
یتیموں کو غلاموں کو غریبوں کو مبارک ہو

مبارک ٹھوکریں کھا کھا کے پیہم گرنے والوں کو
مبارک دشتِ غربت میں بھٹکتے پھرنے والوں کو

خبر جا کر سنا دو شش جہت کے زیردستوں کو
زبردستی کی جرات اب نہ ہوگی خود پرستوں کو

معین وقت آیا زور باطل گھٹ گیا آخر
اندھیرا مٹ گیا ظلمت کا بادل چھٹ گیا آخر

مبارک ہو کہ دورِ راحت و آرام آ پہنچا
نجات دائمی کی شکل میں اِسلام آ پہنچا

مبارک ہو کہ ختم المرسلیں ْ تشریف لے آئے
جناب رحمۃ للعالمیں ْ تشریف لے آئے

بصد انداز یکتائی بغایت شانِ زیبائی
امیں بن کر امانت آمنہ کی گود میں آئی

ندا ہاتف کی گونج اٹھی زمینوں آسمانوں میں
خموشی دب گئی اللہ اکبر کی اذانوں میں

حریم قدس سے میٹھے ترانوں کی صدا گونجی
مبارک باد بن کر شادیانوں کی صدا گونجی

بہر سو نغمہ صل علی گونجا فضاؤں میں
خوشی نےزندگی کی روح دوڑا دی ہواؤں میں

فرشتوں کی سلامی دینے والی فوج گاتی تھی
جناب آمنہ سنتی تھیں یہ آواز آتی تھی

انشاء اللہ اسی پیچ پر بروقت لائیو لگایا جائے گا ۔ احباب سے گزارش ہے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ شکریہ
11/08/2020

انشاء اللہ اسی پیچ پر بروقت لائیو لگایا جائے گا ۔ احباب سے گزارش ہے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ شکریہ

Address

Post Office Chak Bakhtawar
Gujrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sirat E Mustaqeem posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share