Gujrat International Naat Council-Official

Gujrat International Naat Council-Official The aim of Promotion of Naat, Writing, recitation and encouragement of Naat among people of all ages to promote the trend of Naat.

08/05/2026

الحمدللہ گزشتہ دنوں گجرات انٹرنیشنل نعت کونسل کے سلسلہ میں سادات کے خوبصورت گاؤں رانیوال سیداں جانے کی سعادت حاصل ہوئی، جہاں شہنشاہِ نعت جناب پیر سید علمدار حسین شاہ سے ملاقات ہوئی۔
محفل میں احباب کی فرمائش پر حضور نے اپنے منفرد اور محبت بھرے انداز میں مشہورِ زمانہ کلام
*"دربار بڑا سونا، سرکار بڑی سونی"*
سنا کر محفل کو عشقِ مصطفی ﷺ کی خوشبوؤں سے معطر کر دیا۔ 🤍

اللہ تعالیٰ قبلہ پیر صاحب کو صحتِ کاملہ، عافیت، درازیٔ عمر اور مزید خدمتِ نعت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🌹




08/05/2026
📢 اعلانِ مقابلہ حسنِ نعت📢✨عاشقانِ رسول ﷺ کے لیے خوشخبری! 💚اے ایس ایم S.M ڈوگہ ویلفیئر سوسائٹی انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام13...
04/05/2026

📢 اعلانِ مقابلہ حسنِ نعت📢✨

عاشقانِ رسول ﷺ کے لیے خوشخبری! 💚
اے ایس ایم S.M ڈوگہ ویلفیئر سوسائٹی انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام
13واں آل ضلع گجرات مقابلہ حسنِ نعت

بمقام ..ڈوگہ شریف نزد دولت نگر، گجرات ان شاء اللہ ماہِ نومبر میں منعقد ہوگا۔ 🌙

📅 تاریخ کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا
📢 جبکہ دیگر تفصیلات بھی مرحلہ وار شیئر کی جائیں گی۔

📜 شرائط و ضوابط:
🔹 عمر کی حد: 18 سال تک

🔹 بغیر ٹرائل کے شرکت ممکن نہیں
🔹 صرف *ضلع گجرات* کے بچے شرکت کے اہل ہوں گے
🔹 سابقہ *پوزیشن ہولڈرز* دوبارہ حصہ نہیں لے سکتے

💫 آئیے! اپنے بچوں کو نعتِ رسول ﷺ کے نور سے منور کریں اور اس بابرکت مقابلے کا حصہ بنیں۔

📲 مزید معلومات کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں

🤲 جزاکم اللہ خیراً

گجرات انٹرنیشنل نعت کونسل — پہلی بابرکت نشست ✨❤️الحمدللہ! گجرات انٹرنیشنل نعت کونسل کی پہلی بابرکت میٹنگ کامیابی کے ساتھ...
27/04/2026

گجرات انٹرنیشنل نعت کونسل — پہلی بابرکت نشست ✨❤️

الحمدللہ! گجرات انٹرنیشنل نعت کونسل کی پہلی بابرکت میٹنگ کامیابی کے ساتھ رانیوال سیداں، تحصیل وضلع گجرات میں منعقد ہوئی۔ یہ نشست نہ صرف ایک آغاز تھی بلکہ ایک عظیم روحانی سفر کی بنیاد بھی ثابت ہوئی۔

اس اہم موقع پر کونسل کے معزز عہدیداران:
چیف آرگنائزر جناب احمد گلزار صاحب،
صدر سید غیور عباس شاہ صاحب،
سینیئر نائب صدر سید عبدالرحمن شاہ صاحب،
نائب صدر حافظ شاہزیب حمزہ صاحب،
اور فنانس سیکرٹری جناب ارمغان خالد صاحب
نے شرکت فرما کر مختلف امور پر مفصل مشاورت کی۔

میٹنگ میں نعت خوانی کے فروغ، تنظیمی استحکام اور آئندہ کے لائحہ عمل پر نہایت مفید گفتگو ہوئی، جس سے بہت کچھ سیکھنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ مزید مضبوط ہوا۔

خصوصی طور پر ساداتِ کرام کی دعاؤں سے فیض حاصل ہوا، اور شہنشاہِ نعت، پیر سید علمدار حسین شاہ صاحب کی روح پرور دعاؤں نے اس محفل کو چار چاند لگا دیے۔ آپ نے نہایت محبت سے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس عظیم مشن کو خلوص و استقامت کے ساتھ آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے اور دینِ متین کی بے لوث خدمت کی سعادت نصیب کرے۔

🤲 یا اللہ! ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما، اور اسے عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے فروغ کا ذریعہ بنا دے۔ آمین





گجرات انٹرنیشنل نعت کونسل چیف آرگنائزر: احمد گلزار قادری صدر: سید غیور عباس گیلانی سینئر نائب صدر: سید عبد الرحمٰن شاہ ص...
21/04/2026

گجرات انٹرنیشنل نعت کونسل

چیف آرگنائزر: احمد گلزار قادری
صدر: سید غیور عباس گیلانی
سینئر نائب صدر: سید عبد الرحمٰن شاہ صاحب
نائب صدر: حافظ شاہ زیب حمزہ سلطانی
جنرل سیکرٹری: بلاول قادری صاحب
فنانس سیکرٹری: محمد ارمغان خالد قادری
اللّٰہ کریم استقامت عطا فرمائے آمین

Address

Gujrat
Gujrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujrat International Naat Council-Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share