Naghma E Touheed Official

Naghma E Touheed Official جمعية اشاعت التوحید والسنہ و نوجوانان توحیدوسنت کا مشن ہے ردِ شرک و بدعات آئیں اس کاز میں شامل ہوں

26/08/2026

بھلوال پنجاب سے براہ راست

ان شاءاللہ آج بعد مغرب شیر پنجاب شیر کراچی بھلوال پنجاب مشن امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس میں خطاب فرمائینگے
26/08/2026

ان شاءاللہ آج بعد مغرب شیر پنجاب شیر کراچی بھلوال پنجاب مشن امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس میں خطاب فرمائینگے

26/08/2026
25/08/2026

یادگار دن ، خوبصورت لمحات!!
🌹 حضرت الامیر کے ساتھ 🌹

محبت، وفا اور مقصد سے وابستگی کے ان یادگار لمحات اور حضرت الامیر کے شاندار استقبال کے خوبصورت مناظر ملاحظہ کیجیے!!!

🗓️ 24 اگست 2026 بروز سوموار
📍 جامعہ حقانیہ گوجرانولہ

جمعیت اشاعت التوحید والسنہ ضلع گوجرانولہ کے عظیم رہنما حضرت مولانا مفتی محمد اسحاق حقانی صاحب حفظہ اللّٰہ الباری کی جانب...
25/08/2026

جمعیت اشاعت التوحید والسنہ ضلع گوجرانولہ کے عظیم رہنما حضرت مولانا مفتی محمد اسحاق حقانی صاحب حفظہ اللّٰہ الباری کی جانب سے استاذ العلماء پیکر اخلاص عمدۃ المدرسین مولانا مفتی عبدالقاہر جرجانی صاحب مدظلہ کو پروگرام کی کامیابی پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کا خوبصرت انداز!!!

==========================================

بسم اللہ الرحمن الرحیم
امیرِ محترم مولانا سید شفاء اللہ شاہ صاحب بخاری کی گوجرانولہ آمد کے موقع پر شاندار اور فقید المثال استقبال اور بہترین پروگرام کے کامیاب انعقاد پر میں دل کی گہرائیوں سے استاذ العلماء، پیکر اخلاص حضرت مولانا مفتی عبدالقاھر جرجانی صاحب دل کی گہرائیوں سےمبارکباد پیش اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
یہ پروگرام جس حسنِ انتظام، اخلاص، محبت اور دینی جذبے کے ساتھ منعقد کیا گیا، وہ یقیناً قابلِ تعریف اور لائقِ تحسین ہے۔ ایسے بابرکت اور کامیاب پروگرام ہمارے دینی مراکز کی عظمت، علماء کی محنت اور دینی خدمات کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں۔
میں اس شاندار استقبال اور کامیاب ترین پروگرام کے انعقاد پر تمام منتظمین، اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خصوصاً حضرت مولانا مفتی عبدالقاھر جرجانی صاحب کی محنت، اخلاص اور حسنِ انتظام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے مادرِ علمی جامعہ حقانیہ کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، اسے علم و عمل، توحید و سنت اور دین کی خدمت کا مضبوط مرکز بنائے، تمام اساتذہ و منتظمین کی کاوشوں کو شرفِ قبولیت بخشے اور اس ادارے کو مزید عزت، برکت اور استحکام عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
محمد اسحاق حقانی

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔۔۔کل بروز سوموار مادر علمی جامعہ حقانیہ کے عظیم الشان پروگرام فراغت کے بعد امیر جمیعت ا...
25/08/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
۔۔۔
کل بروز سوموار مادر علمی جامعہ حقانیہ کے عظیم الشان پروگرام فراغت کے بعد

امیر جمیعت اشاعت التوحیدوالسنہ پنجاب

سفیر اشاعت حضرت مولانا سید شفا اللہ شاہ صاحب بخاری
شاہین جمیعت خادم اعلی حضرت مولانا خان راشد صاحب
شیخ الحدیث استاذ العلماء حضرت مولانا اشرف سلیم صاحب
استاد الحدیث امیر شہر حضرت مولانا مفتی ظہیر الدین بابرکاشمیری صاحب
استاد العلماء امیر ضلع حضرت مولانا مفتی عبدالقاہر جرجانی صاحب
امیر این ٹی ایس مولانا مفتی ڈاکٹر فرحان ارشد صاحب
محترم مکرم جناب بھائی نصیر احمد راشد صاحب
اور راقم الحروف محمد اعجاز غزنوی

داعی توحید سنت خطیب ذیشان حضرت مولانا طارق عزیز باجو صاحب کی عیادت کے لیے نوشہرہ ورکاں تشریف لے گئے ۔۔
حضرت کے گردن کے مہروں کا آپریشن ہوا ہے ۔۔
اور الحمدللہ بخیر وعافیت ہیں۔۔
حضرت مولانا مفتی مبشر صاحب نے علماء کا استقبال کیا
حضرت شاہ صاحب فرمانے لگے کہ مولانا طارق عزیز باجوا صاحب کو اللہ نے عجیب طرح کا کمال عطا فرمایا ہے
بڑے سے بڑا فیصلہ بھی چٹکیوں میں لے لیتے ہیں
بڑے بہادر انسان ہیں
بڑی سے بڑی تکلیف کو بھی برداشت کر جاتے ہیں اور زبان سے اظہار تک نہیں کرتے۔۔
مولانا طارق عزیز باجوہ خوش قسمتی کہ انکو حضرت مولانا مفتی مبشر صاحب جیسا وفادار جان نثار اور مخلص بھائی اور شاگرد ملا ہوا ہے ۔۔۔
واپسی پہ اکثر علماء حضرت مولانا مفتی مبشر صاحب کی خدمات کا اعتراف کر رہے تھے۔۔
جماعت کی خدمت ہو یا اساتذہ کی
یہ بندہ ہمیشہ ہر دم تیار نظر اتا ہے۔۔
محمد ملک اعجاز غزنوی اعوان

25/08/2026

گوجرانوالہ کی مردم خیز اور باوفا سرزمین پر واقع عظیم علمی و روحانی مرکز، جامعہ حقانیہ کا بپھرا ہوا جذبات سے لبریز مجمع ایک گہرے روحانی سحر کی گرفت میں تھا۔ شمعِ ہدایت کے پروانے سید زادہ کے استقبال کی لئے گرد و پیش جمع تھے اور فضا پرانوار نعروں سے گونج رہی تھی۔ ایسے وقت میں، مجمع کے درمیاں سے ابھرنے والی ایک گرج دار اور پُرخلوص آواز نے سب کے دلوں کو موہ لیا۔
یہ بپھرا ہوا جذبہ اور سید زادہ کی محبت میں گونجتے ہوئے سرشار نعرہ کسی عام انسان کے نہ تھے—یہ آواز تھی یونٹ شیخ القرآن (حلقہ جنیسر گوٹھ، کراچی) کے عظیم، باوفا اور سرگرم کارکن و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی!
کراچی کے تپتے ہوئے جذبے اور وفا کو اپنے سینے میں بسائے، اس مجاہدِ باصفا نے جب سید زادہ کی خدمت میں اپنے قلبی تعلق اور عقیدت کا اظہار کیا، تو اس کا ہر نعرہ خلوص، صداقت اور والہانہ محبت کا شاہکار بن گیا۔ آواز میں ایسی بلا کی تاثیر، بلند آہنگی اور گہرائی تھی کہ سننے والے ہر شخص کا دل جھوم اٹھا۔
اس بپھرے ہوئے خلوص کو دیکھ کر وقت کے عظیم روحانی پیشوا، ولی ابنِ ولی، پیرِ طریقت حضرت سید ضیاء اللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی بھی خود کو سراہنے سے نہ روک سکے تھے۔ آپ نے نہ صرف اس باوفا کارکن کے جذبۂ صادق اور بلند آواز نعروں کو کھلے دل سے سراہا تھا، بلکہ اس کی اس والہانہ محبت کی بھرپور پذیرائی فرما کر اس کی دلی عقیدت پر دعاؤں کی مہرِ تصدیق بھی ثبت فرمائی تھی۔
کراچی سے گوجرانوالہ تک پھیلا یہ سفر محض ایک فاصلہ نہیں، بلکہ مسلک و محبت اور عشقِ اہل بیت و بزرگانِ دین کی وہ لازوال داستان ہے جو ہمیشہ تاریخ کے اوراق میں زندہ رہے گی۔


🌹 *USQ DIGITAL MEDIA* 🌹
_
❤️ㅤ ✍🏻ㅤ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

طُلباء جامعہ حقانیہ گوجرانوالہ اپنےقائد محترم سفیرِ اشاعت امیرِ پنجاب قائدِ پنجابامیر جمیعت اشاعت التوحیدوالسنہ پنجابصاح...
25/08/2026

طُلباء جامعہ حقانیہ گوجرانوالہ اپنے

قائد محترم سفیرِ اشاعت امیرِ پنجاب قائدِ پنجاب

امیر جمیعت اشاعت التوحیدوالسنہ پنجاب

صاحبزادہ سید شفاءاللہ شاہ بُخاری صاحب کو welcome کرنے کیلئے جاتے ہوئے 💞
ایاز خان آفیشل

Address

Markiz Peer Bukhari Shah Faisal Gate
Gujrat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naghma E Touheed Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Naghma E Touheed Official:

Shortcuts

Share