21/05/2026
پاکستان نعت کونسل کا تسلسل
از قلم ✍🏻
حافظ ذیشان صدیقی عفی عنہ
ترجمان پاکستان نعت کونسل
پاکستان نعت کونسل ایک ایسا علمی، ادبی، روحانی اور فکری پلیٹ فارم ہے جو عشقِ رسولِ کریم ﷺ، تحفظِ ختمِ نبوت، دفاعِ صحابہ و اہلِ بیت، اور عظمتِ نعتِ رسول ﷺ کے مقدس مشن کو اکابرینِ اہلِ حق کی سرپرستی میں فروغ دے رہا ہے۔ یہ ادارہ محض ایک تنظیم نہیں بلکہ محبتِ مصطفیٰ ﷺ کی ایک ایسی تحریک ہے جس نے ملک بھر میں حمد و نعت کے پاکیزہ ذوق، فکری بیداری اور روحانی وابستگی کو ایک نئی جہت عطا کی۔ الحمدللہ، پاکستان نعت کونسل ابتدا ہی سے اکابرینِ علماء دیوبند، مشائخِ عظام، اہلِ دل بزرگوں اور نامور اہلِ قلم و اہلِ نعت کی خصوصی سرپرستی، دعاؤں اور اعتماد سے مزین رہی ہے۔
اس عظیم مشن کے بانی و چیئرمین جناب فیصل بلال حسان صاحب ہیں، جو خلیفۂ مجازِ جنیدِ وقت، تبریزِ دوراں، عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر نور اللہ مرقدہٗ کے فیض یافتہ ہیں، جبکہ مجددِ نعت، شاعرِ ختمِ نبوت، حضرت الحاج سید سلمان گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگردِ رشید، خادمِ خاص اور تربیت یافتہ بھی ہیں۔ آپ کو شاعرِ ختمِ نبوت حضرت الحاج سید امین گیلانی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت الحاج سید سلمان گیلانی رحمۃ اللہ علیہ جیسی عظیم علمی و روحانی شخصیات کی صحبت، تربیت اور دعاؤں نے عشقِ رسول ﷺ، عقیدۂ ختمِ نبوت اور نعتِ مصطفیٰ ﷺ کی خدمت کے لیے تیار کیا۔ انہی اکابرین کے فیض، فکر اور تربیت کے زیرِ اثر پاکستان نعت کونسل کی بنیاد رکھی گئی، جو آج الحمدللہ پورے تسلسل، وقار اور اعتماد کے ساتھ اکابرینِ ملت کی سرپرستی میں اپنے مشن پر گامزن ہے۔
حضرت الحاج سید سلمان گیلانی نور اللہ مرقدہٗ نے اپنی حیاتِ مبارکہ کے آخری لمحات تک پاکستان نعت کونسل کی سرپرستی فرمائی، حوصلہ افزائی کی، دعاؤں سے نوازا، اور اس ادارے کو عشقِ رسول ﷺ کے ایک مضبوط، باوقار اور نظریاتی پلیٹ فارم کے طور پر دیکھنے کی خواہش فرماتے رہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان نعت کونسل آج بھی اپنے اکابرین کی فکر، ان کے مزاج، ان کی محبت اور ان کے مشن کی امین بن کر میدانِ عمل میں موجود ہے۔
جن اکابرینِ ملت نے پاکستان نعت کونسل کے مختلف پروگرامز، کانفرنسز اور سیمینارز میں شرکت فرما کر اس مشن کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی فرمائی، اُن کی فہرست
1) حضرت قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب دامت برکاتہم العالیہ امیر مرکزیہ جمعیت علماء اسلام پاکستان
2) قائد وفاق حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم العالیہ ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان
3) جانشین شیخ المشائخ حضرت مولانا صاحبزادہ خواجہ خلیل احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ
4) مفکر اسلام حضرت مولانا علامہ زاہد الراشدی صاحب دامت برکاتہم شیخ الحدیث جامعہ نصرت العلوم گوجرانوالہ
5) ولی کامل حضرت مولانا سید محمود میاں رحمۃ اللہ علیہ
6) پیرطریقت حضرت مولانا پیر حافظ ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب رحمۃ اللہ علیہ جھنگ
7) عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم العالیہ کراچی
8) حضرت مولانا سید کفیل شاہ بخاری صاحب دامت برکاتہم العالیہ امیر مرکزیہ مجلس احرار اسلام پاکستان
9) حضرت مولانا عبدالغفور حیدری صاحب دامت برکاتہم العالیہ جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پاکستان
10) حضرت مولانا سعید یوسف صاحب دامت برکاتہم العالیہ پلندری
11) حضرت مولانا صاحبزادہ امجد خان صاحب دامت برکاتہم العالیہ
12) حضرت مولانا عبدالرؤف فاروقی صاحب دامت برکاتہم العالیہ
13) حضرت مولانا اسعد محمود مکی صاحب دامت برکاتہم العالیہ خلیفہ مجاز حضرت مولانا عبد الحفیظ مکی رحمۃ علیہ
14) حضرت مولانا ڈاکٹر سعد صدیقی صاحب دامت برکاتہم العالیہ
15) شیخ الحدیث حضرت مولانا زبیر احمد صدیقی صاحب دامت برکاتہم العالیہ رئیس جامعہ فاروقیہ شجاع آباد
16) شیخ الحدیث حضرت مولانا پیر جلیل احمد اخون صاحب دامت برکاتہم العالیہ بہاولنگر
17) خطیب اسلام حضرت مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج صاحب دامت برکاتہم
18) حضرت مولانا محمد الیاس چنیوٹی صاحب دامت برکاتہم العالیہ
19) حضرت مولانا صوفی عتیق الرحمن صاحب دامت برکاتہم العالیہ
20) حضرت مولانا عبداللہ برنی المدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ
21) حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالمقیم صاحب رحمۃ اللہ علیہ
22) حضرت مولانا ریاض وٹو صاحب دامت برکاتہم
23) حضرت مولانا صاحبزادہ احمد حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم العالیہ
24) حضرت مولانا صاحبزادہ محمد زکریا نواز سیال صاحب دامت برکاتہم العالیہ
25) مجدد نعت حضرت الحاج سید سلمان گیلانی رحمۃ اللہ علیہ
26) شاعر معرفت حضرت صوفی خالد اقبال تائب صاحب دامت برکاتہم العالیہ
27) حسان العصر حافظ شریف منچن آبادی صاحب رحمۃ اللہ علیہ
پاکستان نعت کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے کانفرنسز کی فہرست
1) محفل حمد و نعت (2007)
بمقام۔ مرکزی جامعہ مسجد شیراں والا باغ گوجرانوالہ
2) خطبہ جمعۃ المبارک (2008)
بمقام۔ جامعہ مسجد سکینہ حمید گوجرانوالہ
3) تقریبِ حمد و نعت (2009)
بمقام۔ مرکزی جامعہ مسجد شیراں والا باغ گوجرانوالہ
4) روحانی اجتماع (2010)
بمقام۔ جامعہ مسجد سکینہ حمید گوجرانوالہ
5) روحانی اجتماع (2011)
بمقام۔ خانقاہ امدادیہ اشرفیہ گوجرانوالہ
6) محفل حمد و نعت (2015)
بمقام۔ عمر میرج ہال لدھیوالا وڑائچ گوجرانوالہ
7) نعت کانفرنس (2018)
بمقام۔ ضلع کونسل ہال گوجرانوالہ
8) انٹرنیشنل نعت کانفرنس و سید امین گیلانی سیمینار (2018)
بمقام۔ ایوان اقبال لاہور
9) شبِ نعت (2019)
بمقام۔ مرکزی جامعہ مسجد شیراں والا باغ گوجرانوالہ
10) محسنِ حجاج کانفرنس (2023)
بمقام۔ اسلام آباد
11) شعراءِ احرار کانفرنس (2024)
بمقام۔ مرکزی جامعہ مسجد شیراں والا باغ گوجرانوالہ
12) ختم نبوت کانفرنس (2024)
بمقام۔ مرکزی جامعہ مسجد شیراں والا باغ گوجرانوالہ
13) عندلیبِ بطحا سیمینار (2025)
بمقام۔ مرکزی جامعہ مسجد شیراں والا باغ گوجرانوالہ
14) نعتیہ بیٹھک (2025)
بمقام۔ ایوانِ نعت لدھیوالا وڑائچ گوجرانوالہ
15) پیامِ نعت مشاعرہ (2025)
بمقام۔ ایوانِ نعت لدھیوالا وڑائچ گوجرانوالہ
16) انٹرنیشنل فکرِ گیلانی سیمینار (2026)
بمقام۔ آرٹس کونسل ملتان
از قلم ✍🏻
العبد الضعیف ابنِ عبداللہ
21/5/2026۔
۴/۱۲/۲۴۶۷۔ بروز جمعرات
حال مقیم لاہور