22/08/2026
حضور نے درودِ پاک کا طریقہ بھی صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کو سکھایا۔ حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں آتا ہے کہ صحابہ کرام نے عرض کیا کہ ہم آپ پر سلام بھیجنے کا طریقہ جانتے ہیں، درود کیسے بھیجیں؟ تو آپ نے انہیں درودِ ابراہیمی سکھایا۔