Human Lovers

Human Lovers Please Like my page and More Islamic Photos and videos etc.. Pakistan zindabad�

28/07/2025

🚨😱
محتاط، چاک و چوبند رہنا اپنی جان
کی حفاظت میں شامل ہے۔

19/07/2025

⚠️⚠️
گاڑی اور گاڑی کا چابیاں بچوں کی پہنچ دے دور رکھیں۔⚠️☠️⚠️☠️ آگاہی پوسٹ

04/07/2025

*کراچی: لیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی، 6 افراد جاں بحق، 6 زخمی*

کراچی میں لیاری علاقے بغدادی میں 5 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت زمیں بوس ہوگئی، ملبے سے 6 لاشوں اور 6 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے جن میں ایک حالت تشویشناک ہے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے مطابق 20 سے 25 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، لیاری کی تنگ گلیوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شہر کی مخدوش عمارتوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی، عمارت کے ملبے سے مکینوں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ادارے ایدھی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ حادثہ لیاری کے علاقے آٹھ چوک میں چوبیس گھنٹہ کلینک کے قریب پیش آیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق 6 افراد کی لاشیں ہسپتال لائی جاچکی ہیں،شہید بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائر ڈاکٹر صابر میمن نے بتایا کہ 6 زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 5 زخمیوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بتایا کہ عمارت کے ملبے تلے 20 سے 25 افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری کے ذریعے امدادی کارروائیاں جاری ہیں

30/06/2025

میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں ہے🖤
لیکن ربِ کعبہ کی قسم یہ میرے نبیﷺ کا دین نہیں❤️

🙏🙏🙏🙏🙏🙏❤️‍🩹❣️

30/06/2025
30/06/2025

🥹🥲😭لاہور شادمان تیز ہوا سے بورڈ گرنے سے ایک بندہ نیچے آگیا نجانے کیا بنا ہوگا اس بچارے کا؟

30/06/2025

وڈیرے کا بیٹا اپنی V8 کو صف میں نماز جنازہ پڑھاتا ہوا۔
نہایت افسوس ناک لوگ گرمی میں اسلام کے مطابق نماز جنازہ پڑھ رہے ہیں اور جناب AC میں بیٹھے ہیں

"ہماری تاریخ میں کچھ تو گڑبڑ ہے کیوں کہ "اہرام" مصر سے متعلق میں نے اب تک جتنے بھی "ارٹیکلز" پڑھے ہیں،،،، کسی ایک نے بھی...
19/02/2025

"ہماری تاریخ میں کچھ تو گڑبڑ ہے کیوں کہ "اہرام" مصر سے متعلق میں نے اب تک جتنے بھی "ارٹیکلز" پڑھے ہیں،،،، کسی ایک نے بھی مجھے مطمئن نہیں کیا۔۔۔۔ کیونکہ ہم جدید دور میں بھی مصر میں تعمير کئے گئے "اہرام" نہیں بناسکتے،، تو اس دور میں یہ کیسے ممکن ہوا۔۔؟ اس پر ہالی ووڈ نے کافی مویوز بھی بناٸی ہیں۔۔۔۔۔۔ لیکن سب افسانے ہی لگ رہے ہیں۔ کیونکہ حقیقت کسی کو بھی معلوم نہیں ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ مصر میں موجود اہرام قبریں نہیں ہیں،، کیونکہ اہرام کے اندر کبھی کوئی ممی نہیں ملی، اب تک " ریسرچ" کے مطابق تمام ممیاں کنگز وادی میں پائی گئیں ہیں۔

حیرانی کی بات دراصل یہ ہے، کہ وہ لوگ کس طرح گرینائٹ کے بیس ٹن بلاکس کو انتہائی درستگی کے ساتھ کاٹتے تھے۔ اور، انہیں لکڑی کے ریمپس کے ساتھ بادشاہ کے حجرے میں ایک دوسرے کے اوپر رکھتے جاتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔کیا اس دور میں انسان اس قابل تھا۔۔۔۔۔۔۔ ؟ اور یہ کام کسی انتہائی ایڈوانس ٹیکنالوجی کے بغیر ممکن ہے ؟ مجھے تو نہیں لگتا،،، مان لیں کہ لکڑی کے ریمپس استعمال کیے گئے تھے بڑے بڑے پتھروں کے تین ملین بلاکس کو منتقل کرنے کے لیے لکڑی فراہم کرنے کے لیے آپکو پورا جنگل کاٹنا ہوگا، تو اس لکڑی کا ثبوت کہاں ہے ؟
مصر سے ہمیں اب تک جتنی بھی چیزیں ملی ہیں۔۔۔۔ ان میں کسی ایک میں بھی یہ نہیں لکھا گیا کہ قدیم "مصریوں" نے اہرام بنائے تھے تو اہرام بنائے کس نے؟ انہیں تقریبا تین ملین پتھروں کی کھدائی،کاٹنے اور اٹھانے کے لیے کتنے تقریبا غلام یا مزدوروں کی ضرورت ہوئی ہوگی؟یعنی تین ملین پتھروں کو اٹھانے کےلیے یقینا اس سے زیادہ غلام درکار ہوں گے لیکن اس زمانے میں اتنی آبادی کہاں تھی؟ چلو مان لیتے ہیں کہ یہ کام مزدوروں نے ہی کیا ہےلیکن ٹیکنالوجی کے بغیر پورے اہرام کو صحیح "شمال" کی سمت میں کیسے رکھا گیا؟ جب کہ 4000 سال پہلے تعمیر کرنے والوں کو "Wheel" کے بارے میں شاید معلوم بھی نہیں تھا ؟ تو Wheel کے بغیر یہ سب کیسے ممکن ہوا ۔۔۔؟ جس درستگی پر پتھر رکھے گئے ہیں وہ بے مثال ہے اور تمام جدید "ٹیکنالوجی" کے ساتھ عصر حاضر کے معماروں نے اب تک ایسا کوئی کارنامہ کیوں انجام نہیں دیا۔ تو اس وقت یہ کیسے ممکن تھا ؟

دنیا بھر کے تمام میگلتھ ڈھانچے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ وہ ایک جیسی تکنیک کے ساتھ ایک ہی جیومیٹری کیوں بنا رہے تھے؟ اسکے علاوہ پانی کے اندر پائے گئے جاپان کے اہرام کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ اس سے یہی نتيجہ نکلتا ہے کہ انسانی تاریخ کا کچھ حصہ ہماری "نظروں" سے ابھی اوجھل ہے جب کہ بہت کم حصہ مؤرخین محفوظ کر پائے ہیں شاید میں غلط ہوں، آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ کومنٹس میں اپنی قیمتی اراء سے ضرور اگاہ کیجئے"۔۔۔!! لیکن مجھے تو لگ رہا ھے
* کیا یہ جنات کے ہاتھوں بنائے گئے شاہکار ہیں ؟؟؟

04/07/2024

بہاولپور کے علاقہ روہی میں ہرن کا یہ بچہ روزانہ چرواہے کے آنے کا انتظار کرتا ہے اور ریوڑ کی بکری کا دودھ اپنی ماں سمجھ کرپیتا ہے شاید اس کی ماں زندہ نہیں ہے۔ دوسری نسل کے بچے کو بکری دودھ پلارہی ہے اور مامتا کا لمس بھی دے رہی ہے۔
دوسری طرف انسان ہے جو اشرف المخلوقات ہو کر دوسرے انسان کا حق دھڑلے سے کھاتا ہے اور اپنے سے کم حیثیت والے کو دھتکارتا ہے-
بیشک اللہ بہتر رزق دینے والا ہے -❤️

Address

Gojra
36120

Telephone

+923406567044

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Human Lovers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Human Lovers:

Share