Jamia Masjid Hanfia Rizvia Chak 44 Mbd

Jamia Masjid Hanfia Rizvia Chak 44  Mbd Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia Masjid Hanfia Rizvia Chak 44 Mbd, Religious organisation, Gojra.

21/09/2026
19/09/2026

گولڑوی آن لائن قرآن اکیڈمی
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جو شخص میرے کسی ولی سے دشمنی رکھے، میں اس کے خلاف اعلانِ جنگ کرتا ہوں۔ اور میرا بندہ جن چیزوں کے ذریعے میرا قرب حاصل کرتا ہے، ان میں مجھے کوئی چیز اس سے زیادہ محبوب نہیں جو میں نے اس پر فرض کی ہے۔ اور میرا بندہ نوافل کے ذریعے میرا قرب حاصل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں۔ پھر جب میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں تو میں اس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے، اس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے، اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے، اور اس کا پیر بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے۔ اور اگر وہ مجھ سے مانگے تو میں اسے ضرور عطا کرتا ہوں، اور اگر وہ مجھ سے پناہ طلب کرے تو میں اسے ضرور پناہ دیتا ہوں۔“

{{{{{{ شجر طوبی کی وضاحت}}}}}}حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالی سے (آسمان پر ) عرض کیایا رب طوبیٰ کیا ہے؟"اللہ تعالی ...
16/09/2026

{{{{{{ شجر طوبی کی وضاحت}}}}}}

حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالی سے (آسمان پر ) عرض کیا

یا رب طوبیٰ کیا ہے؟"

اللہ تعالی نے فرمایا کہ:

یہ ایک درخت کا پودا ہے جسے خود میں نے لگایا ہے اس کی جڑ جنت میں ہے اس کی سیرابی جنت کی نہر تسنیم سے ہوئی ہے ۔ اس کی خنکی کا فور کی خنکی ہے اس کی خوراک زنجبیل (ادرک ) ہے اس کی خوشبو مشک کی خوشبو ہے جو اس کا مشروب پی لے اسے پھر بہتر سے بہتر مشروب کی تمنا نہ ہوگی۔

حضرت عیسیٰ نے عرض کیا:

یا رب مجھے اس کا مشروب پلا

اللہ تعالی نے فرمایا:
اس کا مشروب انبیاء پر حرام ہے جب تک وہ نبی (یعنی نبی آخر الزماں و خاتم النبیین) اور اس کی امت اس مشروب کو نہ پی لے -، ،
(ابن کثیر، البدایہ والنھایۃ، ٢:٧٢، نفیس اکیڈمی)

12/09/2026

محفل میلاد النبی دھلیکے گورائیہ

11/09/2026

نبی ﷺ کی محبت و ادب کا روزانہ واقعہ - اونٹ بھی آپ ﷺ کے قدموں میں گر پڑا

ایک اونٹ اپنے مالک کے ظلم سے تنگ آ کر بھاگ گیا تھا، کسی کے قابو میں نہ آتا تھا، جب نبی کریم ﷺ کو دیکھا تو روتا ہوا آپ کے قدموں میں سجدہ ریز ہو گیا۔

عربی عبارت:
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ ﷺ حَائِطًا لِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَإِذَا جَمَلٌ، فَلَمَّا رَأَى النَّبِيَّ ﷺ حَنَّ وَذَرَفَتْ عَيْنَاهُ، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ ﷺ فَمَسَحَ ذِفْرَاهُ فَسَكَتَ، فَقَالَ: مَنْ رَبُّ هَذَا الْجَمَلِ؟ فَجَاءَ فَتًى فَقَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ: أَفَلَا تَتَّقِي اللَّهَ فِي هَذِهِ الْبَهِيمَةِ الَّتِي مَلَّكَكَ اللَّهُ إِيَّاهَا؟ فَإِنَّهُ شَكَا إِلَيَّ أَنَّكَ تُجِيعُهُ وَتُدْئِبُهُ.
اردو ترجمہ:
حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ایک انصاری کے باغ میں تشریف لے گئے، وہاں ایک اونٹ تھا، اس نے جیسے ہی نبی ﷺ کو دیکھا تو بلبلا کر رونے لگا اور اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ نبی کریم ﷺ اس کے پاس گئے اور اس کی کنپٹی پر ہاتھ پھیرا تو وہ خاموش ہو گیا۔ پھر آپ نے فرمایا اس اونٹ کا مالک کون ہے؟ ایک نوجوان آیا اور کہا میں ہوں یا رسول اللہ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: کیا تم اس جانور کے بارے میں اللہ سے نہیں ڈرتے جس کا اللہ نے تمہیں مالک بنایا ہے؟ اس نے مجھ سے شکایت کی ہے کہ تم اسے بھوکا رکھتے ہو اور بہت تھکاتے ہو۔

مستند حوالہ: سنن ابی داؤد، کتاب الجہاد، حدیث: 2549 - مسند احمد: 1745، امام حاکم نے صحیح کہا

محبت کا سبق: جب ایک بے زبان جانور نبی ﷺ کو پہچان کر آپ سے فریاد کر سکتا ہے، تو ہم امتی ہو کر آپ ﷺ سے اپنی حاجتیں کیوں نہ کہیں۔ آپ ﷺ رحمت للعالمین ہیں۔

10/09/2026

خوف الہٰی میں رونے کی فضیلت

09/09/2026

خوبصورت دعا ہے سنیں ضرور

Address

Gojra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Masjid Hanfia Rizvia Chak 44 Mbd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share