07/09/2026
🌙 ستارۂ ربیع الاول — نعتیہ مقابلہ 🌙
آئی ایس او پاکستان سنٹرل یونٹ دنیور کے زیرِ اہتمام جشن میلاد مصطفیٰ کی مناسبت سے 6 ستمبر بروز اتوار دی لیجنڈ ہائر سیکنڈری اسکول دنیور میں دنیور کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کے درمیان ایک خوبصورت نعتیہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
اس روح پرور محفل میں خواران و برادران نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ شرکاء نے نہایت خوبصورت انداز میں بارگاہ رسالت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
تقریب کے مہمان خصوصی گلگت بلتستان ریجن کے صدر برادر جانزیب حسین اور گلگت ڈسٹرکٹ ٹو کے صدر برادر نفیس احمد تھے جنہوں نے اپنی شرکت سے پروگرام کی رونق بڑھائی۔ اس موقع پر معزز ججز صاحبان دیگر مہمانان گرامی اور آئی ایس او کے کارکنان و ذمہ داران بھی موجود تھے۔
یہ بابرکت محفل عشقِ رسول ادب عقیدت اور نوجوان نسل میں سیرتِ مصطفیٰ سے وابستگی کے فروغ کا خوبصورت ذریعہ بنی۔
بارگاہِ رسالت میں ہماری عقیدت ہمارے لیے سب سے بڑی سعادت ہے۔ ❤️🌹