22/03/2026
مورخہ 21-03-2026 بروز ہفتہ صبح 8:00 بجے امامیہ عیدگاہ اوشکھنداس میں نمازِ عید ادا کی گئی، جس میں نمازیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نمازِ عید اوشکھنداس کے جُمعہ والجماعت شیخ علی محمد شریعتی نے پڑھائی۔
نماز کے بعد آئی ایس او لوکل یونٹ اوشکھنداس کی جانب سے تمام نمازیوں میں شہداء کی تصاویر تقسیم کی گئیں، تاکہ شہداء کے ساتھ عہدِ وفا کو تازہ کیا جا سکے۔
بعد از نمازِ عید، عیدگاہ سے مین بازار اوشکھنداس تک ایک ریلی نکالی گئی، جس میں شہدائے اسلام اور رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای سمیت شہدائے گلگت بلتستان کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔
مین بازار پہنچ کر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے عہد نامہ بھی لیا گیا، جس میں شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔