06/06/2023
#درود
#درودشریف
ﺩﺭﻭﺩ ﺍﺑﺮﺍﮨﯿﻢ ﭘﮍﮬﻨﺎ ﺳﺎﺭﯼ ﻧﻔﻠﯽ ﻋﺒﺎﺩﺗﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﻓﻀﻞ ﻫﮯ ﺩﺭﻭﺩ ﺍﺑﺮﺍﻫﯿﻢ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﮯ ﮔﻨﺎﻩ ﺗﯿﻦ ﺩﻥ ﺗﮏ ﻓﺮﺷﺘﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮑﻬﺘﮯ ﺩﺭﻭﺩ ﺍﺑﺮﺍﻫﯿﻢ ﮐﯽ ﮐﺜﺮﺕ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﻮ ﻗﺒﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﺎ ﻣﭩﯽ ﮐﻬﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﻧﺎ ﮐﯿﮍﮮ ﺩﺭﻭﺩ ﭘﺎﮎ ﮐﮯ ﻓﺎﺋﺪﮮ ﺳﺒﮑﻮ ﺑﺘﺎﻭ ﺍﭼﻬﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﻧﺎ ﺑﻬﯽ ﺻﺪﻗﮧ ﻫﮯ
🔴درود پاک کی فضیلت
درود ایسی چیز ہے جس سے اللہ تعالیٰ سے موافقت ہوتی ہے کہ وہ خود بھی نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم پر درود بھیجتے ہیں تو مومن کو بھیجنے کا حکم کیا ہے۔
فرشتوں سے بھی موافقت ہوتی ہے کہ وہ بھی حضور نبی اکرم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم پر درود بھیجتے ہیں۔
٭درودشریف کا پڑھنا فرشتوں کی رحمت اور دعا کا مستحق بننے کا سبب ہے۔
٭درود پڑھنے سے دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔
٭درود کا پڑھنا نبی اکرم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رحمت اور دعا کا سبب ہے۔
٭درود شریف کا پڑھنا نبی اکرم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رحمت اور دعا کا سبب ہے۔
٭ایک مرتبہ درود شریف پڑھنا دس رحمتوں
‘ دس گناہوں سے بخشش اور دس درجے بلند ہونے کا سبب ہے۔
٭سومرتبہ درود پڑھنا جہنمی نفاق سے نجات کا ذریعہ ہوتا ہے۔
٭سو مرتبہ درود شریف پڑھنا سو حاجتوں کے پورے ہونے کا سبب ہوتا ہے۔
٭سو مرتبہ درود شریف پڑھنا شہیدوں کے ساتھ رہنے کا سبب ہے۔
٭سو مرتبہ درود شریف پڑھنے سے فرشتوں کے ایک ہزار درود شریف پڑھنے کا سبب ہے۔
ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے سے ایک قیراط کے برابر ثواب ملتا ہے۔
٭درود شریف پڑھنے والے کیلئے مخلوق استغفار کرتی ہے۔
٭درود شریف پڑھنے سے گناہوں کی معافی ملتی ہے۔
٭درود شریف علم کی زکوٰۃ اور پاکیزگی ہے۔
٭غلام کی آزادی سے بھی زیادہ درود شریف کا ثواب ہے۔
٭درود شریف کا ثواب بڑے ترازو میں تولا جائے گا۔
٭درود شریف پڑھنے والا نبی اکرم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ جنت میں داخل ہوگا۔
٭ایک درود شریف ستر رحمتوں کا سبب ہے۔
٭درود شریف نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شفاعت کا سبب ہے۔
٭درود شریف قیامت کی ہولناکیوں سے حفاظت کا سبب ہے۔
٭درود شریف ترازو میں نیک علموں کو بھاری کرے گا۔
٭درود شریف عرش کے سائے میں جگہ ملنے کا سبب ہے۔
٭قیامت کے روز نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ پر درود پڑھنے والا آپ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کے زیادہ سے زیادہ قریب ہوگا۔
٭درود شریف اللہ تعالیٰ کی رضامندی اور خوش کرنے کا ذریعہ ہے۔
٭درود شریف حوض کوثر سیر ہوکر پینے کا سبب ہے۔
٭درود شریف میدان حشر میں سخت پیاس سے بچنے کا سبب ہے۔
٭درود شریف فرشتوں کی محبت اور مدد کا سبب ہے۔
٭درود شریف پل صراط پر ثابت قدم رہنے کا سبب ہے۔
٭درود شریف غزوات کے برابر ثواب کا سبب ہے۔
٭درود شریف پیارے سے پیارے عمل بننے کا سبب ہے۔
٭درود شریف مجلسوں کی خوبصورتی ہے۔
٭درود شریف دل کی سختی اور زنگ دور کرنے کا سبب ہے۔
٭درود شریف قیامت کے دن نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم سے ہاتھ ملانے کا سبب ہے۔
٭بھولی ہوئی بات درود شریف پڑھنے سے یاد آجاتی ہے۔
٭درود شریف نہ پڑھنا جنت کے رستے سے پھرجانے کا سبب ہے۔
٭درود شریف پڑھنے سے رزق میں فراخی ہوتی ہے۔
٭درود شریف پڑھنے والے کاموں میں برکت ہوتی ہے۔
٭درود شریف تنگدستی اور فقر کو ختم کرنے کا ذریعہ ہے۔
٭درود شریف کی برکت سالوں تک چلتی ہے۔
٭درود شریف پڑھنے سے رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی محبت پیدا (عشق)ہوتی ہے۔
٭درود شریف پڑھنے والا لوگوں کی نظروں میں محبوب اور عزت والا ہوتا ہے۔
٭درود شریف سے ایسا نور عطا ہوتا ہے جس سے دشمن پر غلبہ ہوجاتا ہے۔
٭درود شریف پڑھنے سے دکھ‘ غم اور مصیبتیں ختم ہوجاتی ہیں۔
٭درود شریف ڈوبنے سے بچنے کا سبب ہوتا ہے۔
٭درود شریف مال میں برکت کا سبب ہوتا ہے۔
٭درود شریف مرنےسے پہلے دنیا میں ہی جنت میں اپنی جگہ دیکھے کا سبب ہے۔
٭درودشریف تہمت سے بری ہونے کا ذریعہ ہے۔
٭درود شریف سے دین اور دنیا کی ساری برکتیں اور فائدے مل جاتے ہیں۔
٭درودشریف دعاؤں کی قبولیت کا سبب ہے۔
٭درود شریف قرآن پاک کو یاد کرنے کا ذریعہ ہے۔
٭درود شریف منہ اور جسم کی بدبو کو ختم کرتا ہے۔
٭درودشریف پڑھنے والے کیلئے قیامت میں ایک خاص قسم کا نور ہوگا۔
٭درود شریف پڑھنے سے خوشبو پیدا ہوتی ہے۔
٭درود شریف پڑھنے سے اسی سال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
٭ درود شریف جب تک لکھا رہے گا تب تک ثواب ملتا رہے گا, ان شاءاللہ عزوجل۔۔۔۔۔
❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ