06/09/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
میری والدہ محترمہ سیدہ ارشاد فاطمہ زوجہ عالم شاہ (وادیِ حسین) رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئی ہیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل بروز پیر، بعد نمازِ ظہر، مسجد خیرالعمل میں ادا کی جائے گی۔
تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور مومنین سے گزارش ہے کہ نمازِ جنازہ میں شرکت فرما کر مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا فرمائیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
(ابوذر زیدی)